رنگینئِ بہار ہے گم سم ترے بغیر
رفتار دھڑکنوں کی ہے مدّھم ترے بغیر
آ بیٹھ سن کبھی تو محبّت کی داستاں
بے کیف یہ حیات ہے ہمدم ترے بغیر
#سرگوشی#اردوقومی_زبان
"رات کی خاموشی اکثر وہ سب کچھ سنا دیتی ہے جو دن کےشورمیں سنائی نہیں دیتا ۔
کچھ احساسات لفظوں کے محتاج نہیں ہوتے ،وہ دل کے کسی کونے میں خاموشی سے زندہ رہتے ہیں ۔
کچھ لوگ یادوں کی صورت میں اتنے قریب ہوتے ہیں کہ فاصلے بھی انہیں دور نہیں کر پاتے ۔
جو دل میں بستے ہیں رات کی خاموشی اور تنہائی میں ان کی یاد ایک گہرا درد بن جاتی ہے۔💔😢
خاموش راتیں اکثر دل کی سب سے گہری باتیں سناتی ہیں
کچھ باتیں ان کہی رہنے دو
کچھ باتیں ان سنی رہنے دو
سب باتیں دل کی کہہ دیں اگر
پھر باقی کیا رہ جائے گا ؟
سب باتیں ان کی سن لیں اگر
پھر باقی کیا رہ جائے گا؟
اک اوجھل بے کلی رہنے دو
اک رنگیں ان بنی دنیا پر
اک کھڑکی ان کھلی رہنے دو
#قومی_زبان#سرگوشی
کتنا خوبصورت ہوتا ہے جب ہم اعتماد سے بات کریں، سلیقے سے مزاح کریں، ادب سے مانگیں اور سچائی سے معذرت کریں۔۔۔۔!!
کیونکہ ہر وہ شخص جو حروف سیکھ لیتا ہے ضروری نہیں کہ وہ گفتگو کا ہنر بھی جانتا ہو۔۔۔۔!!
لکھنے والے تو بہت سے ہیں مگر پڑھنے والے کم اور سمجھنے والے تو بہت ہی نایاب ہیں۔۔۔۔!💜
#اردوقومی_زبان
#سرگوشی
#spicemill
دل مضطرب
کوئی اسم ہو……
جسے پڑھ کے کم ہو ملالِ جاں
جسے پھونک کر
یہ اداسیاں ذرا کم لگیں۔
جسے سوچنے سے
میری پلکیں یوں نہ نم لگیں
#قافلہ_ادب#سرگوشی#spicemill