پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا KPK میں کوئی سیاسی کردار نہیں ہے جس شخص کو گورنر بنایا گیا ہے وہ 9 دفعہ قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا ہے اور 1 دفعہ جیتا ہے وہ شخص اپنے میئر کا الیکشن نہیں جیت سکا ہے تیسرے نمبر پر آیا ہے پہلے پر PTI تھی دوسرے پر JUI اور تیسرے پر یہ شخص تھا
اسلم غوری
یہ آرٹی فیشل انٹیلی جینس کے ذریعہ بنی جعلی ویڈیوز کا دور ہے لیکن نواز شریف کی طرف سے شفیع نقی جامی صاحب کو BBC کے لئے دئیے گئے انٹرویو کی یہ ویڈیو اصلی ہے جس میں نوازشریف صاحب سے پوچھا جا رہا ہے کہ ANP اور PPP پر حملے ہوتے ہیں PML-N اور PTI پر حملے کیوں نہیں ہوتے جواب میں نواز شریف صاحب کہتے ہیں زرداری حکومت نے طالبان سے مذاکرات کیوں نہیں کئے؟
پنجرے میں بند کیا ہوا تھا ایمان مزاری اور ہادی علی کو، ہمیں دور سے دیکھنے کی اجازت دی گئی، یہ کیا کُت خانہ مچایا ہوا ہے اس ملک میں، یہ کوئی ریاست ہے؟ شیریں مزاری
کاش ہم یہ پہلے کر لیتے : صرف 6 دن میں خیبرپختونخواہ میں دہشت گردی ختم ہو گئی اور گورنر صاحب اب انٹرنیشنل کمپنیوں کو دعوت بھی دی جا چُکے ہیں کہ آ کر معدنیات نکالیں..
ایسی کہانیوں پے حیرانگی ہوتی ہے یہ سب کیسے کر لیتے ہیں ۔۔
11 اکتوبر سے ایک ہفتے پہلے اور 11 اکتوبر سے اب تک حکومت وقت کے وزرا گورنر لیڈر شپ سب نے یک زبان ہو کر پوری دنیا کو بتایا ہے ٹی وی چینلز پر پریس کانفرنسز چلیں ہیں کہ خیبرپختونخواہ میں اتنی دہشتگردی ہے اتنی دہشتگردی ہے کہ منتخب حکومت اس پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی ہے اس لئے ہمیں مجبوری میں ایمرجنسی و گورنر راج کا اختیار استعمال کرنا پڑا
اتنے تمغے خیبرپختونخواہ کے چہرے پر سجانے کے بعد آج گورنر کے پی دعوت دے رہے ہیں کہ غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کار ، خیبرپختونخواہ میں سرمایہ کاری کریں
اب بندہ پوچھے پہلے تو سرمایہ کاری کی بات تب آئی جب یہ نظام آچکا پیلے تو بتایا گیا تھا دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ہم آرہے ہیں
دوسری بات یہ کہ جب آپ نے خود یہ بیانیہ پھیلایا کہ کے پی دہشتگردی زدہ ہے تو اس صورت میں کیسے سرمایہ کار آئے گا ؟؟
تیسرا یا پھر چھ دنوں میں کیا دہشتگردی ختم ہو گئی ہے جو سرمایہ کار کو بلا رہے ہیں ؟؟؟
شکاگو میں شوکت خانم ہسپتال کے فنڈ ریزر میں کیا ہی شاندار رات تھی! ہدف کی رقم: 350,000 ڈالر، جمع ہونے والی رقم: تقریباً 700,000 ڈالر، یہ عمران خان کے برانڈ کی طاقت اور شوکت خانم ہسپتال کی شاندار ٹیم کی محنت کا ثبوت ہے۔ جبران الیاس
#pakistan@agentjay2009
خبر کا سورس لنک جاننے کیلئے QR Code سکین کریں۔۔
پورے لانگ مارچ کے دوران مشال یوسفزئی صاحبہ غائب تھیں، کل سے سہیل آفریدی کے خلاف شروع کی گئی مہم کے بعد آج وہ منظر عام پر آ گئی ہیں اور دھڑا دھڑ انٹرویوز دے کر کل سے شروع کیے گئے بیانیے کو آگے بڑھا رہی ہیں، سہیل آفریدی تو کمپرومائزڈ تھا، مشال یوسفزئی تو عمران خان سے وفادار ہیں، مزاحمت کا اعلان کریں اور لیڈ کریں
ایمرجنسی نافذ کیے ابھی ایک ہفتہ نہیں ہوا اور ابھی سے بیک فُٹ پر دفاعی انداز اختیار کرنا پڑ رہا ہے ۔ تحریک انصاف کو چھوریں عوامی نیشنل پارٹی اور مولانا صاحب کی جماعت شد و مد کے ساتھ مدعا اٹھا رہے ہیں ۔ عوامی حمایت تو پہلے مرحلے میں ہی دوسرے طرف کھڑی نظر آ رہی آگے کیا ہوگا ؟
پورے پاکستان میں واحد خیبرپختونخوا کی حکومت تھی جو عوام کی منتخب کردہ حکومت تھی، آپ کا وزیر اعلی اغواہ ہے آپ کا اسپیکر اغواہ ہے، مارشل لاء دور میں بھی آج تک کبھی کسی اسمبلی کا اسپیکر اغواہ نہیں ہوا، پھر بھی آپ کہتے ہیں یہ جمہوری دور ہے؟ اختر مینگل
وہ فاروڈ بلاک والی خبروں کا اب کیا کرنا ہے،اس کے ذریعے بھی تو حکومت گرائی جاسکتی تھی، کیونکہ وزیراعلی کی تبدیلی ہی تو اصل ایشو تھا۔ اس فاروڈ بلاک کی کرکٹ ٹیم بنانی ہے؟ عمران خان کے سارے معاملات طے بھی کچھ دوستوں نے کروا دیے تھے! لایعنی قسم کی خبریں دی گئیں!
اس نے جیل سے بیٹھ کر بھی بازی پلٹ دی۔۔😊
جیل میں تین سال سے قید لیکن اس کا فیض اپنے لوگوں کے لئے جاری ہے۔ جعلی نمونے اقتدار میں بیٹھ کر اپنے لئے اربوں کے جہاز، گاڑیاں ، اپنے ہرکاروں کی عیاشیوں کا سامان کرنے میں لگے ہیں۔!
"خیبر پختونخوا میں ن لیگ کا سرخیل اختیار ولی ہے، جس کے 5 ہزار ووٹ تھے۔ پنجاب میں کائرہ صاحب سے بڑا پیپلز پارٹی نے لیڈر پیدا نہیں کیا، اُن کے ووٹ تو نہ ہی پوچھیں تو اچھا ہے۔ تو جو لوگ اپنے گھروں سے نہیں جیت سکتے، انہوں نے پھر گورنر راج ہی لگانا تھا"۔ شفقت عباس اعوان کا اختیار ولی اور قمر زمان کائرہ کو جواب
@ShafqatAwanPTI
سورس جاننے کیلئے QR Code سکین کریں
بھئی واہ۔ منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار خاتون انمول عرف پنکی کو شواہد نہ ملنے پر بری کرنے کا فیصلہ۔
جبکہ عمران خان کے خلاف آج تک کوئی ایک ثبوت نہ ہے، نہ ہو سکتا ہے۔ جو جہان کا جعلی، جھوٹا مقدمہ بنا رکھا ہے اور مسلسل قید تنہائی۔
تین سال میں 18 لاکھ پڑھے لکھے افراد پاکستان چھوڑ کر چلے گئے جنہوں نے ابھی نہیں چھوڑا انکے لئے بھی ایسے حالات پید کئے جا رہے ہیں وہ بھی یہ ملک چھوڑ جائیں
ثاقب بشیر 🔥🔥
سہیل آفریدی اگر 6 اضلاع میں ایمرجنسی لگوا لیتا تو آج بھی وزیراعلی ہی ہوتا انکی ایک سال میں ایک بار بھی عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی اگر وہ دونوں سائیڈز پر کھیل رہا ہوتا تو علی امین کی طرح چار چار گھنٹے کی ملاقات بھی کر رہا ہوتا اگر وہ کمپرومائز ہوتا تو اسحاق ڈارک سمیت تمام وزرا کو اسکے خلاف زہر آلود پریس کانفرنس نہ کرنی پڑتی
ملک سے باہر ٹھنڈے آرام دہ کمروں میں بیٹھ کر تنقید کرنا اور غداری کے فتوے دینا آسان ہے لیکن گراونڈ میں اتر کر حالات کا سامنا کرنا آسان نہیں ہے۔ وہ شخص نجانے کس حال میں ہے اسکے ساتھ کیا سلوک کیا جا رہا یے اور باہر بیٹھے یوٹیوبر اسکو غدار ثابت کرنے کی کوشش کررہا یے۔ سہیل آفریدی نے عمران خان کے بتائے ہوئے وژن پر کمپرومائز نہیں کیا ۔ انکو باہر تو آنے دیا جائے پھر ان پر تنقید کرلینا یا غدار بنا دینا فی الحال اس پر شور مچانا چاہئے کہ ایک صوبے کا چیف ایگزیکٹو کہاں غائب کر دیا گیا
#ReleaseImranKhan
وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کیا شرمناک حرکت کی ہے۔ عمران خان کے بارے میں خود جیل کور کرنے والے بتاتے ہیں، جیل حکام بتاتے ہیں کہ کسی افسر کے کمرے میں منگل کے روز بشریٰ بی بی سے کبھی کبھی ملاقات ہوتی ہے اور وہاں جیل حکام موجود ہوتے ہیں۔
آپ جب یہ بات کر رہے ہیں کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں ہو رہی ہیں، اپوزیشن نے سوال کیا تو کہا کیا چارپائی لبرٹی پر رکھ دیں۔ ایوان میں کھڑے ہو کر۔
آپ کو خود احساس بھی ہے کہ آپ کیا بات کر رہے ہیں؟ کس قدر شرمناک حرکت ہے اس شخصیت کی، جسے جب دیکھو وہ ٹوئٹر پہ احادیث اور آیات پوسٹ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، اور یہاں ایسی باتیں کرنے کے بعد کھی کھی کر رہے ہیں۔
یہ وہ لوگ ہیں جو بھگت چکے اس ملک میں سیاست میں جو کچھ ہوتا ہے، ہوتا رہا ہے اور اب پہلے سے کہیں زیادہ، کہیں زیادہ کھلے عام ہو رہا ہے۔ یہ وہ سب کچھ بھگت چکے، پھر بھی انہیں احساس نہیں ہے کہ کل یہ سب کچھ ان کے ساتھ دوبارہ ہو سکتا ہے۔
شرمناک، انتہائی شرمناک۔