درود شریف پڑھنے کا ایک دل نشین طریقہ
میرے شیخ حضرت شاہ عبدالغنی صاحب پھولپوری ؒ فرماتے تھے کہ جب درود شریف پڑھو تو سوچو کہ میں روضہ مبارک کے سامنے ہوں اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر رحمت کی جو بارش ہو رہی ہے اُس کے کچھ چھینٹے مجھ پر بھی پڑ رہے ہیں۔