یہ پیرا فورس کا اہلکار اس نے سرکاری موٹر سائیکل سروس اسٹیشن سے دھلوائی اور پھر جب پیسے مانگے تو دھمکیاں دے رہا الٹا سروس اسٹیشن کی ویڈیو بنانے لگ گیا کہ سیل کروادونگا۔
یہ مریم نواز کا تحفہ ہے پنجاب کے غریبوں کے لئے
جتنا بڑا برینڈ اتنی گھٹیا سروس..
ہزاروں روپے کی شاپنگ لیکن شاپر کے 20 روپے تک مانگ لیے تو انہوں نے وہی پٹ سیاپہ ڈال دیا.. اس میں غلطی کس کی ہے.. اتنے ہزار بھر دیے تو بیس روپے اور سہی..
ان کی بیٹی تقریباً پچھلے 11 ماہ سے لاپتہ ہے, براہِ کرم اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں.. انکی بیٹی کی تصویر پہلے کمنٹ شیئر کردی ہے، شکریہ
@OfficialDPRPP
سینیٹر ریٹائرڈ مشتاق احمد خان اور اہل غزہ سے کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نیشنل پریس کلب کے باہر مظاہرے میں شریک ہوں، پورے پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ احتجاج کا حصہ بنیں۔
🔴 اسرائیلی بحریہ نے گلوبل صمود فلوٹِیلا کے جہاز "ہوگا" کو غیر قانونی طور پر روکا اور ہائی جیک کر لیا۔ لائیو رابطہ منقطع ہے اور غیر مسلح انسانی کارکنوں کی صورتحال نامعلوم ہے۔
یورپی این جی اوز نے پورا ہسپتال بحری جہاز بھیج دیا، ترک بحریہ بین الاقوامی پانیوں میں موجود ہے، مگر پاکستان کی حکومت خاموش ہے!!
ہماری نیوی کہاں ہے؟ ہماری حکومت کہاں ہے؟ جب پوری دنیا غزہ اور فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے تو پاکستان کیوں غیر حاضر ہے؟
#PakNavyProtectFlotilla
1/2
حکومت کی فلسطین پالیسی پر سنگین سوالیہ نشان؟؟؟پاکستان کے اصولی مؤقف کی کھلی دھجیاں اڑاتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستانی وفد میں ایک ایسی خاتون کو شامل کیا گیا ہے جو کھلے عام غاصب اسرائیل کی مدح سرائی کرتی رہی ہیں اور اسکو تسلیم کرنے کی راہ ہموار کرتی رہیں۔ آخر یہ خاتون شمع جونیجو کس کے ایماء پر پاکستانی قوم کی نمائندگی کرنے کے لئے آگے لائی گئی ہیں؟
ایک ایسے وقت میں جب ناجائز نسل پرست اسرائیلی ریاست جو فلسطینیوں کی لائیو سٹریمنگ جینوسائیڈ کررہی ہے،ایسے اہم فورم پر اقبال اور قائد کے پاکستان کی نمائندگی ایک ایسے اسرائیل نواز فرد کو سونپ دینا پاکستانیو کے جذبات کی توہین ہے۔کیا یہ ہماری دہائیوں پر محیط فلسطین پالیسی کو دھوکہ دینے کے مترادف نہیں؟
پاکستانی عوام یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ آخر پاکستان کے نام پر یہ توہین آمیز فیصلہ کس نے اور کیوں کیا؟
کیا حکومت اس وقت کا انتظار کر رہی ہے کہ فوجی اخلاقیات پر پی ایچ ڈی رکھنے والی شمع جونیجو ہمیں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ، ہمیں اسرائیل کے قاتل آرمی کے most moral army کے بھاشن بھی دیں ؟
یہ محض ایک غلطی نہیں بلکہ قومی فلسطین پالیسی اور عوامی اعتماد کے ساتھ کھلی غداری ہے۔
حکومت کھل کر اس پر معافی مانگیں، وضاحت دیں۔
اپڈیٹس۔۔۔
لیڈنگ شپ "فیملی " کا انجن فیل ہوگیا،جس کی وجہ سے وہ مزید سفر کے قابل نہیں رہی ،یاد رہے کہ یہ وہی جھاز ہے جس پر تیونس کے بندرگاہ پر ڈرون حملہ ہوا تھا،اس خرابی میں بھی ازرائیلی سبوتاژ کوششوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔فیملی پر موجود سامان، عملہ، افراد کو دوسرے جھازوں میں منتقل کیا گیا،شدید سمندری طوفان ہے جس کی وجہ سے فلوٹیلا کے سفر میں متوقع مشکلات کی وجہ سے آج ہم رکے رہے،کشتیوں/جھازوں کے مکینیکل ورک اور دوسری ضروریات پر توجہ دی گئی۔اسرائیل کی طرف سے ہم پر بین الاقوامی پانیوں میں براہ عسکری کاروائی کی انتباہ/اطلاعات ہیں، یونان نے اپنے پانیوں میں اپنا بحری جھاز فلوٹیلا کے ساتھ لگایاہے،صبح جنگی ہوائی جھازوں نے ہمارے اوپر پروازیں کی ہیں۔
کل یہاں کے وقت کے مطابق 10 بجے موسم کی صورتحال دیکھ کر سفر شروع ہوگا،
ہم پر عزم ہیں، ہم یقینا Unarmed ہیں لیکن اس کیساتھ Unafraid بھی ہیں۔
ہم نہ واپس ہونگے،نہ جھکیں گے،ہم غزہ پہنچ کر رہینگے، غزہ کے بچوں، خواتین اور معصوم شہریوں کی قتل عام کو روکینگے۔انسانی امداد کی راہداری قائم کریں گے، ان شاءاللہ۔ خواہ اس کیلئے ہمیں کوئی بھی قربانی دینی پڑے
آپ سے دعاؤں کی اپیل ہے اور بھرپور آواز اٹھانے کی۔
عالم اسلام اور پاکستان کم ازکم سپین ،اٹلی جتنا کردار تو ادا کریں۔
گلوبل صمود فلوٹیلا برائے غزہ پرامن انسانی امدادی کاروان ہے گلوبل صمود فلوٹیلا کو تحفظ دو۔
@Pak_PalForum
اپڈیٹس۔۔۔۔
السلام علیکم۔۔صبح بخیر۔۔
کل پوری رات ڈرون کے ساتھ آنکھ مچولی جاری رہے۔۔
سفر کا دوسرا مرحلہ آج مکمل ہوجائے گا ان شاءاللہ۔
فیصلہ کن مرحلے سے پہلے عوام گلوبل صمود فلوٹیلا برائے غزہ کو تحفظ دینے کے لیے بھرپور آواز اٹھائیں۔
@gbsumudflotilla@Pak_PalForum
خاموشی'غیر جانبداری جرم میں شراکت ہے'قتل عام میں سہولت کاری ہے'خاموشی 'غیر جانبداری چھوڑئیے' کھل کر ناجائز ریاست ازرائیل کے خلاف اور مظلوم فلس طینیوں کیساتھ کھڑے ہوجائیے۔
آواز اٹھائیے 'قدم۔بڑھائیے 'گلوبل صمود فلوٹیلا برائے غ زہ میں اپنے اپنے مقام سے کردار ادا کیجئے۔
@GlobalSumudF
@gbsumudflotilla@Pak_PalForum