Footage of Iran's Foreign Minister Seyyed Abbas Araghchi welcoming Pakistan's Chief of Army Staff Field Marshal Syed Asim Munir upon his arrival in Tehran.
Follow Press TV on Telegram: https://t.co/LWoNSpkc2J
ایران نے امریکہ کا پندرہ نکاتی مجوزہ منصوبہ مسترد کر دیا ہے…
اور جنگ بندی کے لیے اپنی پانچ اہم شرائط پیش کر دی ہیں۔
پریس ٹی وی کے مطابق…
ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ اس جنگ کا اختتام اپنی شرائط پر کرے گا۔
پہلی شرط…
جارحیت اور قتلِ عام کا مکمل خاتمہ۔
دوسری شرط…
مستقبل میں جنگ روکنے کے لیے مؤثر نظام۔
تیسری شرط…
جنگی نقصانات کے معاوضے کی ضمانت۔
چوتھی شرط…
خطے میں تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ۔
پانچویں شرط…
آبنائے ہرمز پر ایران کا اختیار تسلیم کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر آفس دادو
16 مارچ 2026
پی آر نمبر: 61/2K26/DC/MC
پریس رلیز
27 رمضان لیلۃ القدر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر دادو اور ایس ایس پی کا شہر کی مساجد کا دورہ، سیکیورٹی و انتظامات کا جائزہ
دادو: ڈپٹی کمشنر دادو سید مرتضیٰ علی شاہ نے ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کے ہمراہ 27 رمضان المبارک شبِ لیلۃ القدر کے موقع پر شہر کی مختلف مساجد کا دورہ کیا اور اعتکاف میں بیٹھے عبادت گزاروں کے لیے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دادو اور ایس ایس پی دادو نے مساجد کے منتظمین سے ملاقاتیں کیں اور شبِ قدر کے اجتماعات و اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے حوالے سے انتظامات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے مساجد اور اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی انتظامات کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عبادت گزاروں کی سہولت اور حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر دادو اور ایس ایس پی دادو نے شہر کے مختلف علاقوں کا گشت بھی کیا اور مجموعی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈی ایس پی سٹی مشتاق احمد عالمانی، ایس ایچ او اے سیکشن مظہر نائچ اور انچارج ڈی آئی بی عبدالستار میرانی سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے شبِ لیلۃ القدر کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی اور بہترین انتظامات کو یقینی بنایا گیا تاکہ شہری پرامن ماحول میں عبادات ادا کر سکیں۔
ترجمان
ڈپٹی کمشنر دادو