چیچہ وطنی: آپ کو سیر کرواتے ہیں پاکستان کے دوسرے بڑے جنگل کی
ویڈیو میں دیکھیں، کس قدر خوبصورت منظر ہے۔ کہیں درخت نظر آ رہے ہیں، کہیں ان کی یادیں باقی ہیں۔ چند صحت مند اور توانا درخت ابھی تک کھڑے ہیں، شاید اس لیے کہ سب کو کاٹنے کا موقع ابھی نہیں ملا۔
چیچہ وطنی: واپڈا ملازمین نے شہری کی جانب سے عائد الزامات کی تردید کردی۔ واپڈا ملازمین کی پریس کانفرنس، شہری کے خلاف مقدمہ بھی درج۔ آزاد میڈیا ایچ ڈی نے صحافتی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے دونوں فریقین کا مؤقف ناظرین کے سامنے رکھا۔
چیچہ وطنی: واپڈا آفس 90 موڑ کے خلاف شہری کی پریس کانفرنس، شہری کا اعلیٰ حکام سے مبینہ شکایت کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
#Chichawatni#90Morr#WAPDA#Sahiwal#AzadMediaHD
لاہور ہائیکورٹ میں دلچسپ کیس، انٹرمیڈیٹ کے طالبعلم نے پوزیشن نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کرلیا۔ طالبعلم کا مؤقف ہے کہ وہ امتحانات میں دوسرے نمبر پر آنے والے تین امیدواروں میں شامل تھا، مگر صرف دو کو پوزیشن ہولڈر قرار دیا گیا۔
ساہیوال، جھال روڈ پر ایک بار پھر نیا منصوبہ شروع، لیکن سوال وہی پرانا! پہلے دو منصوبوں پر خوب تشہیر ہوئی، افسران نے کامیابی کے دعوے کیے، مگر کچھ عرصے بعد منصوبے نظر ��نداز ہو گئے اور سرکاری وسائل ضائع ہوتے رہے۔ اب تیسرے پروجیکٹ کا آغاز ہو چکا ہے۔
ساہیوال: اولڈ ہڑپہ روڈ پر کنویں میں دبنے والے دونوں مزدور ریسکیو 1122 کے کامیاب آپریشن کے بعد زندہ نکال لیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے موقع پر پہنچ کر آپریشن کی نگرانی کی۔
#Sahiwal#Rescue1122#DeputyCommissioner#LiveUpdate#AzadMediaHD
میاں چنوں/ تلمبہ: مبینہ بلیک میلنگ کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ متاثرہ خاتون سیدہ ہادیہ گیلانی سامنے آگئیں اور ایک شخص ایاز پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی سے پہلے ہی پریشان عوام پر مزید بوجھ ڈالنا قابلِ افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے فوری ا��دامات کرے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد جاری۔ شہریوں کے مسائل سنے گئے اور موقع پر فوری احکامات جاری کیے گئے۔ عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے براہِ راست سنوائی کا عمل جاری ہے۔
#Sahiwal#Police#OpenCourt#PublicIssues