ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور ان کے ساتھیوں کا غیر منصفانہ عدالتی ٹرائل - بی این ایم کا بیان
بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے ترجمان نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور ان کے ساتھیوں کو ڈھونگ عدالتی کارروائی کے ذریعے سزا دینے کی ریاستی کوششوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی اسیر رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور ان کے ساتھیوں کو ریاستِ پاکستان ایک فرضی عدالتی عمل کے ذریعے سزا دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ پاکستان کا عدالتی نظام بھی فوجی حکام کے تابع محض ایک کٹھ پتلی ہے، ماہ رنگ بلوچ اور ان کے رفقا کے مقدمات کی سماعت ہدا جیل (شال) میں قائم غیر منصفانہ ’فیس لیس کورٹ‘ (Faceless Court) کے ذریعے کی جا رہی ہے، جو کہ عدالتی انصاف کے نام پر ریاست کا ایک بھونڈا مذاق ہے۔
#EndUnfairTrialOfBYCLeaders
#BNMSpokesperson
جرمنی میں بی این ایم جرمنی چیپٹر کے صدر اصغر علی کی زیرِ صدارت ایک تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس کا مقصد تنظیمی امور کا جائزہ لینا اور برلن و برانڈنبرگ یونٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا تھا۔
#BNMinGermany
https://t.co/0GEDCul4J5
بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی اسیر رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور ان کے ساتھیوں کو ریاستِ پاکستان ایک فرضی عدالتی عمل کے ذریعے سزا دینے کی کوشش کر رہی ہے۔
ترجمان ۔ بی این ایم
#EndUnfairTrialOfBYCLeaders
https://t.co/pBPUgat2Xl
مائنز، جرمنی — بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے زیرِ اہتمام ہفتے کے روز بزرگ قوم دوست رہنما بابا خیر بخش مری کی 12 ویں برسی کی مناسبت سے ایک یادگاری تقریب منعقد کی گئی۔
#TributeToBabaMarri#BNMinGermany
https://t.co/JN6TrMkDvW
بابا خیربخش مری کی برسی کی مناسبت سے بی این ایم کا بیان
بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے ترجمان نے بلوچ قوم دوست رہنما بابا خیربخش مری کی بارہویں برسی کی مناسبت سے ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ بابا خیربخش مری بلوچ تحریکِ آزادی کے ایسے رہنما ہیں، جنھوں نے بلوچستان کی بھٹکی ہوئی تحریک کو آزادی کے راستے پر گامزن کیا اور اسے پختہ بنیادیں فراہم کیں۔ بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ا یم) آپ کی فکر کو قومی وراثت سمجھتی ہے؛ آپ نے بلوچ قوم کو بقا کا راستہ دکھایا اور منزل کی نشاندہی کی۔ آپ کی راہنمائی اور قربانیوں کی بدولت آج لاکھوں بلوچ تحریکِ آزادی کا حصہ ہیں۔
#TributeToBabaMarri
بابا خیربخش مری بلوچ تحریکِ آزادی کے ایسے رہنما ہیں، جنھوں نے بلوچستان کی بھٹکی ہوئی تحریک کو آزادی کے راستے پر گامزن کیا اور اسے پختہ بنیادیں فراہم کیں۔
ترجمان بی این ایم
#TributeToBabaMarri
https://t.co/Ecl8AQ4fIt
بلوچستان میں پاکستانی فوج نے صرف تین دن میں 17 افراد قتل کر دیے، عالمی برادری کی خاموشی صورتحال کو گھمبیر بنا رہی ہے
بی این ایم کے ترجمان کے بیان کو یوٹیوب پر سنیں
#StopBalochGenocide
https://t.co/PaZWNMv9x7
بلوچستان میں پاکستانی فوج نے صرف تین دن میں 17 افراد قتل کر دیے، عالمی برادری کی خاموشی صورتحال کو گھمبیر بنا رہی ہے– ترجمان بی این ایم
#StopBalochGenocide
https://t.co/sjm8oSTolu
بی این ایم چیئرمین کے والد اور چچا کی جبری گمشدگی کو 4 ماہ مکمل
ڈاکٹر نسیم بلوچ کی جدوجہد سے خائف ریاست پاکستان پورے خاندان کو اجتماعی سزا کا نشانہ بنا رہی ہے ۔
https://t.co/e7Y3W9V2Hp
آواران کے علاقے مشکے میں دو ہفتوں سے سخت ترین کرفیو جاری ہے۔ بازار، دکانیں، ہسپتال اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔ چھوٹے بڑے گاؤں کے لوگ فوجی حصار میں اپنے گھروں تک محدود ہیں۔
ترجمان بی این ایم
https://t.co/m9cimU3kzn
بلوچستان کے ضلع چاغی میں پاکستان کے جوہری دھماکوں کے خلاف جرمنی میں بی این ایم کا احتجاجی مظاہرہ
#BNMinGermany#NukeAftermathInBalochistan
https://t.co/MkudtISOrm
قابض پاکستان کی جانب سے بلوچ سرزمین پر ایٹمی بم کے تجربات بلوچستان پر قبضے اور غلامی کی علامت ہیں۔ ان دھماکوں کے نتیجے میں زیرِ زمین پانی زہریلا اور ماحولیات آلودہ ہو گئی ہے۔
بی این ایم آواران ھنکین کی تقریب
ہیش ٹیگز:
#BNMinAwaran
https://t.co/aEvAOTgvyd
بلوچ نیشنل موومنٹ کے زیرِ اہتمام امسٹرڈم میں 28 مئی 1998 کو پاکستان کی جانب سے چاغی، بلوچستان میں کیے گئے ایٹمی تجربات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
https://t.co/fvvoYHGGXl
Footages :
https://t.co/TQaWbSEHQQ
اٹھائیس مئی: یوم آسروخ کی مناسب سے پروگراموں کا اعلان اور شیڈول
بلوچ نیشنل موومنٹ 28 سال قبل چاغی میں ایٹمی دھماکوں کے خلاف برطانیہ، نیدرلینڈز اور جنوبی کوریا میں احتجاج، مارچ اور آگاہی مہم چلائے گی۔
https://t.co/xmZvpBu2Xp
بی این ایم برطانیہ چیپٹر کی جانب سے لندن، کیمبرج اور مانچسٹر میں یومِ آسروخ پر آگاہی مہم کا انعقاد
بلوچ نیشنل موومنٹ کے برطانیہ چیپٹر کی جانب سے 26 مئی 2026 کو لندن، کیمبرج اور مانچسٹر میں 28 مئی 1998 کے ایٹمی دھماکوں کے حوالے سے یومِ آسروخ کی آگاہی مہم چلائی جائے گی۔
نیدرلینڈز: 28 مئی —بلوچستان میں پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے خلاف احتجاج
بی این ایم نیدرلینڈز چیپٹر 28 مئی 2026 کو مقبوضہ بلوچستان میں ایٹمی دھماکوں سے متاثرہ عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے پُرامن احتجاج کرے گا۔
📍: ایمسٹرڈیم سینٹرال
⏰: دوپہر 1:00 تا 2:30 بجے
📅: 28 مئی 2026