تونسہ : پرامن احتجاج سے خوفزدہ ہوکر گرفتاریوں و جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری
ذولفقار ملغانی احتجاج کیلئے نکلے تو نقاب پوش افراد ویگو گاڑی میں اٹھا کر لے گئے
#IStandWithBalochMarch
خضدار:سابق چئیرمین ایس ایس ایف فضل یعقوب جبری گمشدگی کا شکار
فضل یعقوب بہاوالدین زکریا یونیورسٹی میں ماسٹر کے طالبعلم ہیں
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ان کے بھتیجے،سرگودھا یونیورسٹی میں زیرتعلیم شمس بلوچ کو بھی جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا تھا
#ReleaseFazalYaqoob
کچھ اور بھی لوگ ہیں سالوں سے
بولان کی اجڑی وادی سے
مکران کے تپتے ٹیلوں سے
سلیمان کی اونچی چوٹی سے
دن اجلے گھر کے اندر سے
معلوم سے چہرے والوں نے
بندوق کے زور اٹھائے ہیں اور
نا معلوم جگہوں پہ رکھے ہیں
#ReleaseSattarBaloch
.پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ہسٹری میں ماسٹر ڈگری ہولڈر نوجوان سالم بلوچ کو ان کے گاوں تربت،آبسر سے گزشتہ روز لاپتہ کیا گیا
ان کی غیرآئینی گمشدگی اور باحفاظت بازیابی کیلئے آواز بلند کریں
#SaveBalochStudents
نوشکی: نصیب مینگل کو اپنے چھوٹے بھائی سمیت جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا
نصیب مینگل بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ ایگریکلچر سے گریجوایٹ تھے اور نوشکی کے رہائشی تھے
#ReleaseNaseebBaloch#EndEnforcedDisappearances
خضدار: جاوید بلوچ کو آج صبح آزادی چوک خضدار سے انکی دکان سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا
جاوید فیصل آباد زرعی یونیورسٹی سے گریجوایٹ و پرائیویٹ اسکول میں بطور استاد فرائض سرانجام دے رہے تھے وہ بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل فیصل آباد کے چئیرمین بھی رہ چکے ہیں
#ReleaseJavedBaloch
بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری،چرواہے بھی محفوظ نہیں
کولواہ آپریشن کے دوران ایک چرواہا اللہ داد کو شہید کیا گیا جبکہ سنجر بلوچ تشدد کے بعد بازیاب
خضدار: گذشتہ روزکھنڈ کے علاقے سے خالد ولد محمد حسن اور آصف ولد عبداللہ کو اُن کے گھر سے دو بجے کے قریب حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے
#EndEnforcedDisappearances
سانحہ بارکھان :مغوی خاتون گراں ناز اسکی بیٹی اور ایک بیٹا کوہلو سے بازیاب
لیویز نے مختلف کاروائیوں میں انہیں بازیاب کروایا اور کمشنر ژوب ڈویژن کے حوالے کردیا ہے
#JusticeForMarriFamily
نامعلوم افراد کیخلاف ایف آئی آر کرکے عبدالرحمان کھیتران کو بغیر ایف آئی آر پولیس نے گرفتار کرلیا اس سے واضح ہے کہ اس ظالم کو صرف پروٹیکشن کیلئے قید کرلیا گیا ہے
اگر گرفتار کرنا ہے تو وزارت سے ہٹا کر آئین کے تحت قتل کا مقدمہ درج کیا جائے
#JusticeForMarriFamily#سردار_کو_پھانسی_دو
بارکھان
ایک کنویں سے تین لاشیں برآمد،دو نو جوان لڑکے اور ایک لڑکی شامل
لاشین صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کے گھر کے قریب سے ملی ہیں تاہم ابھی تک شناخت کا عمل مکمل نہیں ہوسکا ،پوسٹ مارٹم کیلئے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے