چار سال حکومت کر کے، عوام پر ظلم کر کے سب کو چپ کروا کر بھی معیشت ٹھیک نہیں کر سکے۔ یہ آفیشل نمبرز ہیں- اصلی نمبرز تو شاید اس سے بھی زیادہ خراب ہوں گے!
پی ٹی آئی کے لیے نیا ترانہ محمد رضوان الحق کی جانب سے
اس خوف کے بت کو توڑیں گے
ہم پوری قوم کو جوڑیں گے
زندان میں ڈالنے والے سن
ہم حق لے کر ہی چھوڑیں گے
#ReleaseImranKhan
گلگت بلتستان کے الیکشن کا ر��لٹ تو وہی آئے گا جو وہ چاہتے ہیں
لیکن عوام کا جذبہ اور عمران خان کے لیے محبت دیکھ کر یہ واضح ہے کہ 8 فروری کی طرح گلگت نے بھی آج اپنا فیصلہ سنا دیا
#جی_بی_کا_فیصلہ_عمران_خان
7 جون گلگت بلتستان انتخابات-
پاکستان تحریکِ انصاف کے نامزد کردہ امیدوارن - انتخابی نشانات
عوامی خدمت، حق کی آواز اور گلگت بلتستان کے روشن مستقبل کے لیے
اپنا قیمتی ووٹ استمال کریں-
#GBElections
پاکستان تحریک انصاف نے چمن پھاٹک کے قریب مسافر ٹرین پر ہونے والے دلخراش خودکش حملے پر گہرے رنج و غم اور اف��وس کا اظہار کیا ہے، جس میں 24 سے زائد افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
پارٹی نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
ایسے بزدلانہ دہشت گرد حملے قوم کے حوصلے ہرگز پست نہیں کر سکتے۔ یہ قوم دہشت گردی کے خلاف ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے اور رہے گی۔
پاکستان تحریک انصاف ہر قسم کی دہشت گردی اور دہشت گرد عناصر کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ملک سے اس ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔
کوئٹہ میں ٹرین پر ہونے والے اس حملے کے نتیجے میں قریبی فلیٹ میں رہائش پذیر خالد جاوید، ان کی اہلیہ، 13 سالہ بیٹی اور 8 سالہ بیٹے سمیت شہید ہو گئے، جو اس سانحے کی سنگینی کو مزید واضح کرتا ہے۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے اس واقعے کو صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی سیکیورٹی نظام میں کھلی اور مکمل ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، مگر مسلسل ایسے واقعات حکومتی نااہلی اور ادارہ جاتی کمزوری کو بے نقاب کر رہے ہیں۔
پارٹی نے وفاقی حکومت کے وزیر سے سخت سوال کیا ہے کہ وہ “تھانیدار” کہاں گیا جن کے ذریعے بلوچستان اور دیگر علاقوں کو کنٹرول کرنے کے دعوے کیے جاتے تھے؟ عوام پوچھ رہی ہے کہ سیکیورٹی کے وہ بلند و بانگ دعوے کہاں گئے اور زمینی حقائق اس قدر بھیانک کیوں ہیں؟
پاکستان تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، ذمہ داران کو بے نقاب کیا جائے اور متاثرین کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
آخر میں پارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہو کر کھڑی ہے اور کسی بھی قیمت پر اس ناسور کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ
کبھی کبھی مجھے لگتا ہے پاکستان کی کرکٹ کو جان بوجھ کر برباد کیا جارہا ہے ۔ ایک بندہ جو تین سال سے ٹاپ پرفارمر ہے اس کو ڈراپ کردیا۔ ایک اوپنر صائم ایوب جس نے آسٹریلیا ساوتھ افریقا میں ون ڈے سیریز جتوائیں اس کو ان فٹ ڈکلیئر کردیا حالانکہ وہ پی ایس ایل فائنل کھیلا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے اپنی اتحادی جماعت MWM کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان کے تمام 24 حلقوں میں جن امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے، اُن کے نام درج ذیل ہیں
1) جی بی ا�� 1، گلگت 1 : الیاس صدیقی (MWM)
انتخابی نشان: خیمہ
2) جی بی اے 2، گلگت 2: عتیق پیرزادہ
انتخابی نشان: ٹرانسفارمر
3) جی بی اے 3، گلگت 3: سید سہیل عباس شاہ
انتخابی نشان: شانٹی ٹوپی
4) جی بی اے 4، نگر 1: زلفقار علی
انتخابی نشان: مینار
5) جی بی اے 5، نگر 2: ریاض اکبر (MWM)
انتخابی نشان: خیمہ
6) جی بی اے 6 ہنزہ: نیک نام کریم
انتخابی نشان: کرکٹ وکٹ
7) جی بی اے 7، سکردو 1: راجہ محمد زکریا
انتخابی نشان: کرکٹ وکٹ
8) جی بی اے 8، سکردو 2: محمد کاظم میثم (MWM)
انتخابی نشان: خیمہ
9) جی بی اے 9، سکردو 3: وزیر اظہر مہدی(MWM)
انتخابی نشان: خیمہ
10) جی بی اے 10، سکردو 4: ڈاکٹر محمد شریف
انتخابی نشان: کرکٹ وکٹ
11) جی بی اے 11 کھرمنگ: سید محسن زیدی
انتخابی نشان: نلکا
12) جی بی اے 12 شگر: ایڈوکیٹ حسن شگری
انتخابی نشان: میڈل
13) جی بی اے 13, استور 1: شاہد
انتخابی نشان: شانٹی ٹوپی
15) جی بی اے 15 دیامر 1: نوشاد عالم
انتخابی نشان: کرکٹ وکٹ
16) جی بی اے 16 دیامر 2: سید عابد اقبال
انتخابی نشان: کرکٹ وکٹ
17) جی بی اے 17 دیامر 3: حاجی کمان
انتخابی نشان: کرکٹ وکٹ
18) جی بی اے 18 دیامر 4: ایوب قریشی
انتخابی نشان: کرکٹ وکٹ
19) جی بی اے 19، غذر 1: شیر عظیم خان
انتخابی نشان: چارپائی
20) جی بی اے، 20 غذر 2: ندی�� رفیق
انتخابی نشان: تالا
21) جی بی اے 21، غذر 3: راجہ جہانزیب
انتخابی نشان: چمٹا
22) جی بی اے 22، گانچھے 1: محمد اختر خان (MWM)
انتخابی نشان: نلکا
23) جی بی اے 23، گانچھے 2: عبد الرحیم
انتخابی نشان: کرکٹ وکٹ
24) جی بی اے 24، گانچھے 3: صداقت حسین
انتخابی نشان: کرکٹ وکٹ
"میں نے اپنے لیڈر عمران خان کے حکم کے مطابق بلا کسی تاخیر کے اپنی وزارتِ اعلیٰ کے استعفے کی ہدایات پر عمل درامد کروا کر اپنا فرض ادا کیا.
کسی بھی طرح کے کیس یا عدالتی کاروائی کے ساتھ نہ میرا تعلق ہے اور نہ میرا کوئی عمل دخل ہے"
علی امین خان گنڈاپور
علی امین گنڈاپور نے استعفی دیا پھر استعفے کا تصدیقی خط بھی بھیجا اور پھر اگلے وزیراعلی سہیل آفریدی کے انتخابی عمل میں بھی حصہ لیا لیکن اب شیرافضل مروت انکی بطور وزیراعلی بحالی کی درخواست لیکر آئینی عدالت پہنچے ہیں ۔
جب گنڈاپور کو اعتراض نہیں تو شیرافضل مروت " بیگانی شادی عبداللہ دیوانہ " والا کردار کیوں ادا کر رہے ہیں ؟
اس وقت جتنا ظلم کیا جارہا عمران خان نے بارہا کہا اگر اس ظلم کے خلاف نہ نکلے تو آپ کی نسلوں کو یہ ظلم سہنا پڑے گا اپنی حقیقی آزادی کے لیے کھڑے ہوں۔
اب جو سائفر نکلا ہے وہ ہر پاکستانی کو پڑھنا چاہئیے، عمران خان اپنی قوم کے لئے کھڑا ہوا باقی جنہوں نے سہولتکاری کی ن لیگ اور جنرل باجوہ یہ سارے غدار ہیں۔ عمران خان جیل میں کیوں بیٹھا ہے آپ سائفر پڑھ لیں آپ کو اس کا جواب مل جائے گا۔@Aleema_KhanPK