اونٹاریو کے علاقے لنڈن میں ایک پاکستانی نژاد مسلمان کینیڈین خاندان کے قتل پر بے حد افسردہ ہوں۔ دہشت گردی کا یہ قابل مذمت اقدام مغربی ممالک میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کی علامت ہے جس کے (اسلاموفوبیا) تدارک کے لئے عالمی برادری کی جانب سے کلی طور پر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
جب نچلی سطح کےحکام رشوت لیتےہیں تو اس سےعام شہریوں کیلئےمسائل پیدا ہوتے ہیں کیونکہ رشوت کا پیسہ ایک طرح سےان پر محصول کی مانند ہےمگرجب سربراہانِ ریاست/حکومت اور انکے وزراء بدعنوان ہوتے ہیں توممالک قرض کی دلدل میں دھنس جاتے ہیں اور انکا دیوالیہ نکل جاتا ہے۔