نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی الله عنہ سے فرمایا:
”تم میرے لیے ایسے ہی ہو جیسے ہارون موسیٰ کے لیے تھے، البتہ اتنی بات ضرور ہے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں“۔
ترمذی : 3730
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
جہنم سے بچو اگرچہ کھجور کا ایک ٹکڑا دے کر ہی سہی ( مگر ضرور صدقہ کر کے دوزخ کی آگ سے بچنے کی کوشش کرو ) ۔
(صحیح بخاری، ۱۴۱۷)