امت مسلمہ اہم اصلاحی رول ادا کر سکتی ہے کیونکہ اس کے پاس رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا اسوہ حسنہ موجود ہے. مدینہ کی ریاست کا ماڈل موجود ہے اور قرآن مجید جیسا دستور حیات موجود ہے. لیکن افسوس امت اپنے مقام و منصب سے ناآشنا اور فکر آخرت سے غافل ہے. غم حیات کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہے
شہدائے صحابہ کا احترام ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا، مگر یہ بھی یاد رہے کہ نئے ہجری سال کا آغاز اللہ تعالیٰ کی ایک عطا اور نئی امید کا پیغام ہے۔
احترام شہداء کے ساتھ، شکر خدا کے جذبے سے نئے اسلامی سال کا استقبال کیجیے۔
تمام عالم اسلام کو نئے ہجری سال کی مبارکباد
اسماعیل ہانیہ شہید نے اپنا کہا سچ کر دیکھایا......❤️
اپنا مال، اپنا گھر اور اپنی اولاد سمیت اپنی جان بھی اقصیٰ پر قربان کر دیکھائی۔
اللّٰہ آپ کی اور خاندان کی شہادتوں کو قبول فرمائے اور اقصیٰ کی آزادی کا سورج جلد طلوع فرمائے۔ آمین
یہ غازی یہ تیرے پُراسرار بندے
عُمر بَھر خاک بَہ کَف، خاک بَہ سَر پِھرتا ہے
مُضطَرِب، دُشمَنِ مولائے عُمَرؓ پِھرتا ہے
آپؓ کا نام، تَعَوُّذ کی جَگہ کافی ہے
آپؓ کے نام سے شَیطان کا سَر پِھرتا ہے
کَل بھی راتوں کو مَدینے میں عُمَرؓ پِھرتا تھا
آج بھی دِل کے مَدینے میں عُمَرؓ پِھرتا ہے