وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کے ساتھ ایک انتہائی نتیجہ خیز اور تعمیری میٹنگ ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان کے لیے آبادی کے چیلنج سے نمٹنے کی حکمتِ عملی اور مستقبل کے لائحہ عمل
پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آبادی کے مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنا پاکستان کی ترقی اور انسانی وسائل کی بہتری کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ متوازن ملکی ترقی کا دارومدار اس بات پر ہے کہ ہم اپنی آبادی کو تعلیم، صحت اور روزگار کے بہترین مواقع فراہم کر کے ایک کارآمد افرادی قوت میں تبدیل کریں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دوراندیش قیادت میں ہم پاپولیشن مینجمنٹ کے اس اہم چیلنج کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔ ہم سب مل کر ایک خوشحال اور مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔
اس قومی مقصد کے لیے جلد ہی تفصیلی حکمتِ عملی کو حتمی شکل دینے کے لیے دوبارہ مشاورت ہوگی۔
#PopulationChallenge #HumanPotential #StrategicPlanning #HealthSector #HumanDevelopment #ProgressPakistan #PMShahbazSharif
Productive discussion with Ms. Bolormaa Amgaabazar, Country Director World Bank Group Pakistan on advancing key development initiatives.
The World Bank remains a highly valued partner for Pakistan. I thanked them for their support and stressed that quality execution, transparency, and accountability must guide every project to maximize impact.
قومی اقتصادی کونسل (NEC) کی اس اہم میٹنگ کا اصل مقصد ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے 'مشن پاکستان' کے 11 اہم شعبوں کو عملی جامہ پہنانا تھا۔ ہم نے 5Es فریم ورک کو ان 11 نیشنل مشنز میں تقسیم کیا ہے، اور اب وقت ہے ان پر تیزی سے کام کرنے کا۔
مَیں نے زور دیا ہے کہ تمام اراکین اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے شعبوں کی خود ذمہ داری (Ownership) لیں اور صوبوں کے ساتھ مل کر واضح KPIs کے تحت ان پر عملدرآمد کے منصوبے بنائیں۔ چونکہ این ای سی میں وزرائے اعلیٰ بھی شامل ہیں، اس لیے یہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مل کر کام کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔
اس وقت ملکی معیشت کے لیے برآمدات (Exports) اس نہج پر پہنچ چکی ہیں جہاں 'نیشنل ایکسپورٹ ایمرجنسی' نافذ کرنے کی ضرورت ہے، اور ہمارا پورا فوکس اس بات پر ہے کہ کن شعبوں کو فروغ دے کر ہم اپنی برآمدات کو ریکارڈ سطح پر لے جا سکتے ہیں!
#NEC #5EsFramework #MissionPakistan #ExportEmergency #EconomicGrowth #ProvincialHarmony
نئے دور میں کامیابی اُن لوگوں کے حصے میں آتی ہے جو مسلسل سیکھتے ہیں، خود کو اپ ڈیٹ رکھتے ہیں اور اپنے خیالات کو عملی شکل دیتے ہیں۔ پروفیسر احسن اقبال نے نوجوان انجینئرز پر زور دیا کہ وہ UET نارووال کو پاکستان کا MIT بنانے اور اپنی اختراعات کو قومی ترقی کا ذریعہ بنانے میں کردار ادا کریں۔
"آئیڈیاز کو کتابوں میں نہیں، مارکیٹ میں زندہ رہنا چاہیے۔"
پروفیسر احسن اقبال
📍 یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نارووال — ایکسپونینشیا 2026
#UETNarowal #Exponentia2026 #MITofPakistan #Innovation #Startups #FutureReady #UraanPakistan
🇵🇰 A Historic Moment for Peace; Made in Pakistan
Federal Minister Prof. Ahsan Iqbal extends heartfelt congratulations to Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif and Field Marshal Syed Asim Munir on their extraordinary leadership in brokering the landmark #IslamabadMoU between the United States and Iran.
The reopening of the Strait of Hormuz and the lifting of the naval blockade stand as a resounding victory, not just for Pakistan, but for peace, diplomacy, and regional stability across the globe.
Prof. Ahsan Iqbal remarks:
“This landmark achievement reflects Pakistan’s growing role as a force for peace and dialogue on the global stage, and will remain a proud chapter in our nation’s history.”
Pakistan did not just witness history. Pakistan made it. 🕊️
#IslamabadMoU #PeaceFromPakistan #Pakistan #PakistanZindabad #Diplomacy #RegionalPeace @CMShehbaz@GovtofPakistan@OfficialDGISPR@PakPMO
نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی (NPMC) کی ایک اہم میٹنگ ہوئی، جس میں روزمرہ کی بنیادی اشیاء کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس میٹنگ میں مارکیٹ کے رجحانات (Trends) کو باریک بینی سے دیکھا گیا تاکہ عام صارفین کو بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بوجھ سے بچایا جا سکے۔ پاکستان کے ہر گھرانے کے لیے قیمتوں میں استحکام لانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
#PriceControl #NPMC #PublicRelief #Affordability #ConsumerProtection
"اگر وژن 2010 اور وژن 2025 کو تسلسل کے ساتھ آگے بڑھنے دیا جاتا تو آج پاکستان دنیا کی صفِ اول معیشتوں میں شامل ہوتا۔ ترقی کا سفر سیاسی استحکام، پالیسیوں کے تسلسل اور قومی یکجہتی سے ہی آگے بڑھتا ہے۔اُڑان پاکستان کے تحت شروع ہونے والا یہ سفر اگر مستقل مزاجی کے ساتھ جاری رہا تو آئندہ 5 سے 10 برس میں پاکستان دنیا کی تیز ترین ترقی کرتی معیشتوں میں شامل ہو سکتا ہے۔ پاکستانی نوجوان، انجینئرز اور ماہرین کسی بھی قوم سے کم صلاحیت نہیں رکھتے۔"
پروفیسر احسن اقبال
📍 یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نارووال کے فائنل ایئر پراجیکٹس ایکسپو "ایکسپونینشیا 2026" میں نوجوان انجینئرز سے خطاب
#UETNarowal #Exponentia2026 #UraanPakistan #EconomicGrowth #YouthEmpowerment #Pakistan
پانی، زراعت، صحت، توانائی، سائبر سیکیورٹی اور صنعت; پاکستان کا ہر شعبہ نئے حل مانگ رہا ہے۔
پروفیسر احسن اقبال کا نوجوان انجینئرز کو پیغام: مصنوعی ذہانت، انڈسٹری 4.0 اور جدید تحقیق کی طاقت سے ایسے حل تخلیق کریں جو نہ صرف مسائل کم کریں بلکہ پاکستان کو عالمی ترقی کی دوڑ میں آگے لے جائیں۔
"انجینئر صرف مستقبل کے لیے تیار نہیں ہوتے، وہ مستقبل تخلیق کرتے ہیں۔"
#UETNarowal #Exponentia2026 #Engineering #Innovation #AIforPakistan #Industry40 #UraanPakistan
ہر بحران کے پیچھے ایک سوال ہے; اور ہر سوال کا جواب ایک انجینئر کے پاس ہے۔
پانی کی قلت ہو، توانائی کا بحران، زرعی پیداوار میں کمی، ماحولیاتی آلودگی یا سائبر سیکیورٹی کے چیلنجز — پاکستان کو آج ایسے نوجوان انجینئرز کی ضرورت ہے جو مسائل کو مواقع میں بدل سکیں۔
"انجینئر صرف مسائل کی نشاندہی نہیں کرتا، وہ ان کے قابلِ عمل حل تخلیق کرتا ہے۔"
#UETNarowal #Exponentia2026 #Engineering #Innovation #YouthEmpowerment #UraanPakistan
A proud moment for all of us. Pakistan Hamesha Zindabad!
The visionary peace leadership of Prime Minister Shehbaz Sharif and Field Marshal Asim Muneer will go down in the history of world as one of its golden moments!
Heartiest congratulations to Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif and Field Marshal Syed Asim Munir on successfully facilitating the historic Islamabad Memorandum of Understanding between the United States and Iran.
The #IslamabadMoU has averted a potentially devastating conflict, reopened vital regional trade routes, and reaffirmed the power of diplomacy over confrontation.
Pakistan did not merely host the dialogue—it helped lead a path to peace through wisdom, neutrality, and constructive engagement.
This landmark achievement is a proud moment for Pakistan and a testament to the leadership, vision, and statesmanship of Prime Minister Shehbaz Sharif and Field Marshal Asim Munir.
@CMShehbaz@OfficialDGISPR
🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰
#PeaceFromPakistan #PakistanZindabad
Federal Minister Ahsan Iqbal has instructed the Higher Education Commission (HEC) to overhaul university degree programs so they produce job-ready graduates aligned with industry needs.
He emphasized that Pakistan must prepare youth for an AI-driven, technology-focused global economy where outdated degrees no longer ensure employment. HEC evaluate programs based on employability, market demand, and relevance to national development, with options to modernize or phase out weak disciplines.
A task force design curricula, promoting fields like AI, data science, robotics, cybersecurity, biotech, and renewable energy. Universities integrate digital literacy, entrepreneurship, and critical thinking skills under URAAN Pakistan vision.
Disclaimer: This post is for informational purposes only and is based on publicly available reports. The image is AI generated and is just for reference.
#HEC #PakistanEducation #FutureSkills #AI #URAANPakistan #YouthEmpowerment
"نوجوانوں کے تیارکردہ شاہکار دیکھ کر میرا اعتماد مزید مضبوط ہوتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نہ صرف محفوظ بلکہ انتہائی درخشاں ہے۔
آج دنیا میں قوموں کے درمیان مقابلہ وسائل یا اسلحے کا نہیں بلکہ علم، تخلیقیت اور جدت کا ہے۔ جس قوم کے پاس علم اور جدت کی بہتر صلاحیت ہوگی، وہی مستقبل میں قیادت کرے گی۔
آج ہمارے سامنے انتخاب ہے کہ ہم دوسروں کے علم اور جدت کے صرف صارف بنیں یا خود علم اور جدت کے تخلیق کار۔"
پروفیسر احسن اقبال @betterpakistan
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نارووال کے فائنل ایئر پراجیکٹس ایکسپو "ایکسپونینشیا 2026" میں نوجوان انجینئرز سے خطاب
"اکیسویں صدی کی اصل دولت تیل، گیس یا سونا نہیں، بلکہ تعلیم یافتہ، ہنر مند اور تخلیقی نوجوان ہیں۔"
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نارووال کے فائنل ایئر ایکسپونینشیا 2026 میں نوجوان انجینئرز سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے ایک واضح پیغام دیا: پاکستان کا مستقبل قرضوں سے نہیں، بلکہ علم، تحقیق، اختراع، ٹیکنالوجی اور برآمدات سے تعمیر ہوگا۔
انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ صرف ملازمتوں کے امیدوار نہ بنیں بلکہ نئی صنعتوں کے بانی، روزگار کے خالق اور قومی مسائل کے حل فراہم کرنے والے رہنما بنیں۔
پانی کے بحران سے لے کر مصنوعی ذہانت، صاف توانائی، سائبر سکیورٹی اور زرعی جدت تک—پاکستان کے بڑے چیلنجز دراصل نوجوان ذہنوں کے لیے بڑے مواقع ہیں۔
"اپنے پراجیکٹس کو کلاس روم تک محدود نہ رکھیں؛ انہیں سٹارٹ اپس، صنعتوں اور عالمی منڈیوں تک لے جائیں۔ آج کا آئیڈیا، کل کی برآمد بن سکتا ہے۔"
مکمل خطاب ملاحظہ کریں 👇
#URAANPakistan #Exponentia2026 #Innovation #YouthLeadership #EngineeringEducation #KnowledgeEconomy #PakistanDevelopment
89ویں سی پیک پیش رفت جائزہ اور قومی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت کرتے ہوئے مَیں نے وزیرِ اعظم کے حالیہ دورۂ چین کے مشترکہ اعلامیے کی روشنی میں تمام وزارتوں کو فوری طور پر ایک جامع ورک پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔
سی پیک فیز ون میں ہماری توجہ انفراسٹرکچر پر تھی، لیکن اب فیز ٹو میں ہم اسے جدید زراعت، صنعت کاری، ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کی ترقی پر مبنی ایک 'ہائی ویلیو کوآپریشن پروگرام' میں تبدیل کر رہے ہیں۔ بزنس ٹو بزنس (B2B) روابط کو مضبوط بنانے کے لیے نجی شعبے کو ہر ممکن سہولت دی جائے گی۔
#CPECPhase2 #PakChinaFriendship #EconomicDevelopment #AgricultureModernization #Industrialization #UraanPakistan
ملکی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے PSDP کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ہم نے ان منصوبوں کو درپیش چیلنجز کا باریک بینی سے معائنہ کر کے ان کے فوری حل کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ ہمارا ہدف بالکل واضح ہے: تیز رفتار عملدرآمد اور مضبوط نتائج تاکہ ترقی کا سفر بلا تعطل جاری رہے!
#DevelopmentProjects #PSDP #EconomicGrowth #URAANPakistan
برینڈ پاکستان منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ نیشنل برینڈ ڈیولپمنٹ کے تحت پاکستان کی عالمی شناخت کو مضبوط بنانے، برآمدات کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا۔
#URAANPakistan#BrandPakistan#NCBD