بلاشبہ پاک فوج کے شہداء نے وطنِ عزیز پاکستان کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے بے مثال قربانیاں پیش کیں، اور پوری قوم انہیں سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ پاکستان کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے یقیناً ہمارے قومی ہیروز ہیں۔
لیکن پیر صاحب! جن عاشقانِ رسول ﷺ نے ناموسِ رسالت ﷺ اور عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں، وہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کا فخر ہیں۔
لہٰذا صرف شہداءِ پاکستان کا تذکرہ کرنا اور شہداءِ ناموسِ رسالت ﷺ و شہداءِ ختمِ نبوت ﷺ کے عظیم شہداء کا ذکر نا کرنا انصاف کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں۔ ناچیز کی مؤدبانہ گزارش ہے کہ آپ کو سب سے پہلے شہداءِ ناموسِ رسالت ﷺ اور شہداءِ ختمِ نبوت ﷺ کو خراجِ عقیدت و خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے تھا، کیونکہ ان کی قربانیاں پوری امتِ مسلمہ کا سرمایۂ افتخار ہیں۔
#Request
13 اکتوبر 2025 ظلم و بربریت کی وہ سیاہ صبح، جسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
اس روز مریدکے کے مقام پر ریاستِ پاکستان کی جانب سے اپنے ہی نہتے شہریوں کے خلاف ایسا بہیمانہ اور جنگی کریک ڈاؤن کیا گیا جس کے اثرات آج بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔ بے گناہ اور نہتے لوگوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا، چادر و چار دیواری کا تقدس پامال ہوا، خواتین کی حرمت مجروح کی گئی، اور ہزاروں معصوم شہریوں کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں گرفتار کرکے جیلوں میں ڈال دیا گیا جو آج تک اسیری کاٹ رہے ہیں۔
ظلم کی انتہا یہ تھی کہ شہداء کے اجساد تک غائب کیے گئے اور کئی شہداء کے اجساد کو نذرِ آتش کر دیا گیا جس کے واضح شواہد آج بھی میڈیا پر موجود ہیں۔
یہ سب صرف اس وجہ سے ہوا کہ لوگوں نے غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف آواز بلند کی۔
ہم اس ظلم و بربریت کو نہ بھولے ہیں اور نہ کبھی بھولیں گے۔ ہمیں کامل یقین ہے کہ ہر ظالم کے ظلم کا ایک دن حساب ضرور ہوگا۔ ہمارا بھروسہ اللہ عزوجل پر ہے، اور اسی کی بارگاہ میں انصاف کی امید رکھتے ہیں، کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
﴿وَاللّٰهُ عَزِيزٌ ذُو انْتِقَامٍ﴾
"اور اللہ سب پر غالب ہے، بہترین بدلہ لینے والا ہے۔"
#مریدکے_کےشواہدموجودہیں
تحریک لبیک پاکستان نے آزاد کشمیر عام انتخابات کے لیے ایک اور حلقے سے اُمیدوار کا اعلان کردیا
حلقہ ایل اے 4 سے چوہدری عبدالعزیز ایڈوکیٹ تحریک کی نمائندگی کریں گے
اس پیشرفت کے بعد اب آزاد کشمیر کے 23 کی بجائے 24 حلقوں سے امیدواروں الیکشن میں حصہ لیں گے
جیو نیٹ ورک کی گستاخانہ جسارت پر پیمرا کے حالیہ فیصلے کے تناظر میں تحریکِ لبیک پاکستان کی جانب سے:
اعلامیۂ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ: ایک شرعی و قانونی فردِ جرم
حصہ دو
Announcement issued
جیو نیٹ ورک کی گستاخانہ جسارت پر پیمرا کے حالیہ فیصلے کے تناظر میں تحریکِ لبیک پاکستان کی جانب سے:
اعلامیۂ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ: ایک شرعی و قانونی فردِ جرم
حصہ اول
Announcement issued
🚨 تہلکہ خیز خبر
جنگ / جیو گروپ کا اندرونی (انٹرنل) نیوز سسٹم ہیک کرلیا گیا
ہیکرز نے سسٹم پر بابا جی علیہ الرحمہ کے پیغامات اور تصاویر نشر کردیں، اطلاعات
تفصیلات کچھ دیر میں
کی محبت تو سیاست کا چلن چھوڑ دیا
ہم اگر عشق نہ کرتے تو حکومت کرتے !
تجھ کو کھونے کا سرے سے کبھی سوچا ہی نہ تھا
⭐ پھر ہم اگر تجھ کو نہ پاتے تو بغاوت کرتے ⭐
گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاج کے بعد لبیک کے کارکنان اور احتجاج میں شریک رہنماؤں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
کراچی سے 250 سندھ کے دیگر علاقوں سے 100 افراد کو گرفتار کیا جا چکا یے،، شمالی پنجاب میں راولپنڈی سے 32، ٹیکسلا سے 24 گرفتاریاں ہوئی وسطی و جنوبی پنجاب سے مصدقہ فگر موجود نہیں البتہ متعدد درجن گرفتار ہوچکے ہین، خیبر پختونخوا میں پشاور، مردان، دیر اور بنوں میں پولیس کی ریڈیں اور مقدمات قائم ہوچکے ہیں۔۔