تہذیب بیکری کی پارکنگ کا المیہ
پرسوں رات قبلہ جنید اور میرا دل کیا چل کر ائس کریم کھاتے ہیں۔ تہذیب بیکری کے ساتھ ہی آئس کریم مل رہی تھی۔ ہم سنگل سکوپ چاہتے تھے لیکن سروس والے نوجوان نے کہا سنگل سکوپ کا تصور نہیں ہے۔ ڈبل سکوپ ہی کھانا پڑے گا۔
ہم نے بھی سوچا چلیں پیسے ڈبل کے ہی دینے تو ڈبل ہی کھاتے ہیں حالانکہ دس پندرہ منٹ اس پر ہماری سنجیدہ گفتگو ہوتی رہی کہ اس وقت آئس کریم کھانی بھی چاہئے یا نہیں۔
آخر بابر بادشاہ کا تاریخی جملہ سنا کر قبلہ کو راضی کیا کہ جو عیاشی کرنی ہے یہیں کر لو زندگی دوبارہ نہیں ملنی۔
خیر گاڑی سے نکل کر بینچز پر بیٹھ کر ائس کریم کھائی۔ اتنی دیر میں قبلہ اپنا ائس کریم کا خالی ڈبہ کچھ دور ایک ڈسٹ بن میں ڈال کر واپس آئے تو کہنے لگے لیں جی نئی بات سنیں۔ وہاں بینچز پر چند لڑکے بیٹھے تھے۔ آئس کریم کھا کر وہیں خالی ڈبے پھینک دیے۔
قبلہ نے بڑے ہونے کا فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا اور کہا کیا فرق پڑتا اگر یہ ساتھ رکھے ڈسٹ بن میں رکھ دیتے۔
ان میں سے ایک لڑکے نے طنزیہ کہا آپ کو مسلہ ہے تو چلیں اٹھا کر آپ رکھ دیں۔
قبلہ جنید جو کبھی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان رہے اور دیگر اہم اعلی انتظامی عہدوں پر بھی کام کرچکے ہیں ان لڑکوں سے کہنے لگے وائی ناٹ ۔۔ بالکل اٹھا کر آپ کے پھینکے خالی ڈبے بھی ڈال دیتا ہوں بس آپ نے زرا دیکھنا ہے اس عمل کے دوران میرا قد کاٹھ کتنا کم ہوتا ہے۔۔
ساتھ بینچ پر کچھ اور لڑکے بیٹھے تھے انہوں نے گفتگو سنی تو وہ اٹھ کر آئے انہوں نے جنید صاحب سے کہا آپ چھوڑ دیں ہم اٹھا کر اندر ڈال دیتے ہیں لیکن ان لڑکوں کو شرم نہ آئی کہ قریب رکھے ڈسٹ بن میں ڈال دیتے۔
قبلہ مجھے یہ واقعہ سنا رہے تھے کہ دور میری نظر ایک اور بینچ پر پڑی جہاں کچھ لوگ تہذیب بیکری سے کچھ کھانے کی چیزیں/پزے لا کر وہاں کھا کر پھینک گئے۔ ڈسٹ بن وہاں قریب رکھا ہے۔ ان سے اتنی زحمت نہ ہوئی کہ اس میں ڈال دیتے۔
میں ��ے کہا یہ تہذیب بیکری/ائس کریم پارلر والے روزانہ لاکھوں کماتے ہیں کیا وہ دو تین ملازم نہیں رکھ سکتے جو یہاں صفائی کرتے رہیں؟
میں نے کہا دراصل ان سب کو کسی قانون کا کوئی خوف نہیں ہے۔ نہ ان لڑکوں کو ہے کہ ہم نے گند پھیلایا تو جرمانہ ہوگا نہ تہذیب بیکری سے سی ڈی اے پوچھے گا اگر تمہارے گاہک یہاں بیٹھ کر کھاتے ہیں تو تم ایک دو ملازم کیوں نہیں رکھتے جو صفائی کرتے رہیں جیسے کافی بینز یا دیگر کیفے پر ان کا بندہ مسلسل دیکھتا رہتا ہے کچھ گند تو نہیں گرا ہوا۔
ویسے ہم سی ڈی اے کو برا بھلا کہتے رہتے ہیں لیکن اب اس سے زیادہ کیا کرسکتا ہے کہ یہاں تہذیب کی پارکنگ میں درجن بھر ڈسٹ بن رکھے ہیں لیکن یہ پڑھی لکھی مخلوق وہاں بھی یہ گند ڈالنے کو تیار نہیں ہے۔ پہلے اگر تربیت نہیں ہے تو دوسرے انہیں کسی کا خوف نہیں ہے۔
قانون کا خوف ہی انسانوں کو تہذیب یافتہ اور مہذب بناتا ہے ورنہ دنیا بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں یا بگ برادرز یا اکسفورڈ اسٹریٹ میں برانڈز کی دکانوں پر سنسر کا تصور نہ ہوتا۔
دنیا کے مہذب ملکوں کو مہذب دو چیزوں نے بنا رکھا ہے۔۔ ایک بگ برادر (کیمرے) کہ ہم آپ کو دیکھ رہے ہیں اور دوسرے قانون کا خوف۔۔ کہ آپ بچ نہیں پائیں گے۔ یہاں کیمرے ہوں بھی سہی تو بھی سب کو یقین ہے ہم بچ جائیں گے۔ کبھی کبھار زیرو ٹالرنس سے ہی چیزیں ٹھیک ہوتی ہیں۔ سی ڈی اے چاہے تو تہذیب بیکری پارکنگ سے یہ کام شروع کیا جاسکتا ہے۔
تحریر/رئوف کلاسرا
@CDAthecapital @dcislamabad @SohailAshrafGor
ہم سکون ڈھونڈنے کے لیے جگہیں بدلتے رہتے ہیں،
لوگ بدلتے ہیں، مصروفیات بدلتے ہیں۔
مگر سکون جگہ بدلنے سے نہیں،
اندر کا شور کم کرنے سے ملتا ہے۔
کبھی کبھی زندگی کو بدلنے کے بجائے
صرف اپنے دل کو اللہ کے حوالے کرنا پڑتا ہے۔
#Sufism#Spirituality
یہ دو شخصیات پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک میں ہوتی تو حکومت ان کی خدمات کے عوض ملک کا سب سے بڑا ایوارڈ دیتی ۔
کیونکہ یہ لوگ خاموشی سے اپنا سماجی کام کر رہے ہیں متوسط طبقے کے ہیں حکومت کی شان میں قصیدے نہی لکھتے اس لیے یہ تمغہ کے مستحق ہیں ۔
ولی اللہ معروف نے پاکستان ہی نہیں، دنیا بھر میں بچھڑے ہوئے افراد کو ان کے خاندانوں سے ملانے کا عظیم کام کیا ہے ۔ بغیر کسی ریسورسز حکومت کی سپورٹ کے بغیر کے وہ کام کر رہا ہے جو ریاستی ادارے بھی نہی کر پاے ۔۔
یہ وہ شخص ہے جو برسوں سے گمشدہ اور بچھڑے ہوئے لوگوں کو ان کے خاندانوں تک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ کئی ایسے خاندان جنہوں نے اپنے پیاروں کی واپسی کی امید تقریباً چھوڑ دی تھی، سوشل میڈیا، تحقیق اور مسلسل کوششوں کے ذریعے دوبارہ ایک دوسرے سے ملے۔
کسی کا بیٹا کئی دہائیوں بعد ماں باپ سے ملا، کسی ماں کو برسوں بعد اپنی اولاد کا پتا چلا اور ایسے کیسز بھی سامنے آئے جن میں پاکستان سے باہر موجود خاندانوں کو بھی اپنے بچھڑوں تک پہنچانے میں مدد ملی۔
یہ کام صرف ایک پوسٹ لگانے کا نام نہیں۔ اس کے پیچھے دن رات کی محنت، لوگوں سے رابطے، معلومات کی تصدیق، مختلف شہروں اور ملکوں تک رسائی اور سب سے بڑھ کر ایک بے لوث جذبہ چاہیے۔
جبکہ دوسری طرف ٹیچر عثمان ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف مسلسل جدوجہد میں مصروف ہیں۔جہاں اسلام اباد کا زمینی پانی ختم ہو گیا ہے یہ شخص انڈر واٹر کنوئیں بنا کر بارش کے پانی کو واپس ��مین کے حوالے کر رہا ہے ۔ بلوچستان پنجاب ازاد کشمیر جہاں جس نے بولایا یہ شخص پہنچا ۔
اس کے اس اقدام سے پاکستان میں میں ایسی ایسی جگہوں پر جہاں پانی نہی تھا سالوں سے بور خشک ہو گئے تھے لوگ روزانہ ٹینکر سے پانی خریدنے پر مجبور تھے اج وہاں زمینی پانی ا رہا ہے ۔
اس شخص نے لوگوں کو اگاہی دی پانی کی اک اک بوند قیمتی ہے جو بارش کے بعد اپکے پکی سڑکوں کی وجہ زمین میں واپس نہی جارہی ہے ۔۔
یقیناً یہ دونوں شخصیات تمغوں کے محتاج نہیں، مگر اگر یہ تمغے ان کے سینوں پر سجتے تو شاید تمغوں کی قدر و منزلت ہی دوگنی ہو جاتی ۔
@DrMShujat This video was never posted or promoted through my official social media, nor was it endorsed in any manner. Regarding the channel, the format of any program & the guest list are entirely the channel's own decision and policy. Guests are solely responsible for their own views.