ترقی یافتہ ممالک میں اقتدار کا حصول عوامی خدمت کے لئے ہوتا ہے جبکہ ہمارے جیسے ملکوں میں خزانے بڑھانے کے لئے حکومتیں بنائی اور بنوائی جاتی ہیں وزارتیں بانٹیں اور بٹوائی جاتی ہیں
یہ ایک قربان گاہ ہے جہاں ہم تم قربانی کے لئے پالے جاتے تھے پالے جاتے ہیں اور قربان کئے جاتے رہیں گے پھر فرق نہیں پڑتا کون کھال اتارتا ہے اور کون بوٹی بناتا ہے ہمیں فقط قربان ہونا ہے اور چنیدہ افراد کی جہنم بھرنے کا ذریعہ بنتے رہنا ہی قسمت ہے کیونکہ میں اور تم قوم نہیں بن پائے