مچھ بولان: مچھ میں بڑھتی ہوئی چوری و ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن گئیں فوری نوٹس نہ لیا گیا تو دما دم مست قلندر ہو گا آل پارٹیز تحصیل مچھ
#Balochistan#Mach#Bolan
مچھ بولان: مچھ میں بڑھتی ہوئی چوری و ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن گئیں فوری نوٹس نہ لیا گیا تو دما دم مست قلندر ہو گا آل پارٹیز تحصیل مچھ
#Balochistan#Mach#Bolan
شہید عمیر جان کی بہن چیختی، چلاتی اور فریاد کرتی رہی۔ وہ گاڑی سے اتر کر اپنے معصوم بچوں کو دکھاتی رہی کہ "ہم سویلین ہیں، ہم پر گولی نہ چلاؤ"، مگر ریاستی جبر کے نشے میں مست اہلکاروں نے اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ نہ ایک عورت کے سر پر موجود دوپٹے کا احترام کیا گیا، نہ بچوں کی معصومیت کا خیال رکھا گیا، اور نہ ہی انسانی جان کی حرمت کو مدنظر رکھا گیا۔
عمیر جان گولیوں سے چھلنی ہو کر شدید زخمی حالت میں پڑے تھے۔ جب ان کی مدد کی جانی چاہیے تھی، جب انسانیت کا تقاضا تھا کہ انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جاتی، تب درجنوں مسلح اہلکار ان کے قریب پہنچے مگر زندگی بچانے کے بجائے گاڑی کے ٹائر پنکچر کر دیے گئے، گاڑی کا آئل ضائع کر دیا گیا، اور یہ کہہ کر بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا کہ "راستے بند ہیں، نہ ایمبولینس ملے گی اور نہ کوئی گاڑی، کہیں جا کر بیٹھ جاؤ۔"
اس بے بسی کے عالم میں ایک بہن اپنے زخمی بھائی کے زخم اپنے دوپٹے سے باندھنے کی کوشش کرتی رہی۔ عصر کے وقت پیش آنے والا یہ سانحہ مغرب تک پہنچ گیا، مگر مدد کے لیے کوئی نہ آیا۔ عمیر جان درد اور اذیت میں اپنی آخری سانسیں لیتے رہے، زبان پر کلمۂ طیبہ جاری تھا، جبکہ ان کی بہن قطرہ قطرہ پانی ان کے منہ میں ڈال کر انہیں سنبھالنے کی کوشش کرتی رہی۔ خوف اور دہشت کا ایسا ماحول مسلط تھا کہ پورے علاقے سے کوئی شخص مدد کے لیے نہ نکل سکا، نہ کوئی گاڑی میسر آ سکی اور نہ ہی زخمی کو ہسپتال پہنچانے کا کوئی راستہ بنایا گیا۔
گھنٹوں تک درد سے تڑپنے کے بعد عمیر جان زندگی کی بازی ہار گئے۔ مگر ظلم کی داستان یہاں ختم نہ ہوئی۔ رات بھر ان کی میت کو وہاں سے نکالنے اور تدفین کے انتظامات کرنے کی اجازت تک نہ دی گئی۔ یہ ایسا المیہ ہے جس نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا۔ ایک ایسا ظلم جس کی مثالیں تاریخ کے تاریک ترین ابواب میں تلاش کی جاتی ہیں۔
عمیر جان کے گھر میں شادی کی تیاریاں جاری تھیں۔ خوشیوں کے چراغ روشن ہونے والے تھے، مگر ظالموں نے اس گھر کو ماتم کدہ بنا دیا۔ ایک بوڑھی ماں کے بڑھاپے کا سہارا چھین لیا گیا، بہنوں کے سروں سے بھائی کا سایہ اٹھا لیا گیا، اور ایک خاندان کو عمر بھر کے لیے ایسا زخم دے دیا گیا جو کبھی نہیں بھر سکے گا۔
یہ واقعہ صرف ایک فرد کی شہادت نہیں، بلکہ اس سوال کی علامت ہے جو ہر صاحبِ ضمیر انسان کے دل میں اٹھتا ہے: اگر ایک شہری اپنی شناخت، اپنی بے گناہی اور اپنے بچوں کی معصومیت دکھانے کے باوجود محفوظ نہیں، تو پھر انصاف، قانون اور ریاستی ذمہ داری کے دعووں کی حیثیت کیا رہ جاتی ہے؟ تاریخ گواہ ہے کہ طاقت کے زور پر خاموشیاں تو مسلط کی جا سکتی ہیں، مگر مظلوموں کی آہیں اور ناانصافی کی داستانیں کبھی دفن نہیں ہوتیں۔ عمیر جان کا نام بھی انہی داستانوں میں زندہ رہے گا جو ظلم کے خلاف گواہی دیتی ہیں اور انصاف کا مطالبہ کرتی ہیں۔
@BaluchistanFact has been unfairly suspended following coordinated mass reporting campaigns linked to Pakistani authorities, aimed at silencing a voice exposing disinformation networks, propaganda operations, and fake accounts impersonating Baloch identities.
Using organized bot reporting to target journalists and independent voices is an abuse of the platform. We urge @X to conduct a fair manual review and immediately restore the account.
Bahot Baloch is a respected Baloch journalist known for reporting on conflict and human rights issues in Balochistan.
I respectfully urge @X and @elonmusk to restore his X account, @bahott_baloch , so he can continue his important journalistic work.
مچھ بولان:مچھ میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تپتی گرمی میں بچے بزرگ بیمار افراد اذیت کا شکار لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی
#balochistan#Mach#Bolan#wapda
مچھ بولان:مچھ میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تپتی گرمی میں بچے بزرگ بیمار افراد اذیت کا شکار لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی
#balochistan#Mach#Bolan#wapda
مچھ بولان: مچھ میونسپل چیف آفیسر کی نا اہلی ٹاؤن کمیٹی کا پینے کا پانی بدبودار ہو گیا ہے ٹینکیوں کی عدم صفائی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پورے مچھ کے ٹھیکے کھارہے ہیں اب اس صفائی کا پیسہ بھی کھانے لگیں ہیں
#Balochistan#Mach#Bolan
زہری میں پاکستان آرمی کی اندھا دھند فائرنگ سے میرے چچا زاد بھائی عمیر سمالانی ولد حاجی نصیر سمالانی شہید ہو گئے۔ ظلم کی انتہا ہے کہ نوجوان اپنی بہن اور گھر والوں کے ساتھ خضدار کی طرف گاڑی میں جا رہا تھا کہ اس پر اندھا دھند فائرنگ کر کے اسے شہید کر دیا گیا۔ یہ جواز پیش کیا جا رہا ہے کہ کرفیو کے دوران باہر نہیں نکلنا چاہیے تھا، مگر ایک بے گناہ شہری کی جان لینا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس نے ہمارے خاندان کو گہرے صدمے اور غم میں مبتلا کر دیا ہے۔
زہری بلبَل میں سردار نصیر کے گھر میں ہونے والے واقعے کے دوران ان کے بیٹے میر خلیل کو بھی گولی لگی تھی۔ اب اطلاعات آ رہی ہیں کہ وہ بھی شہید ہو گئے ہیں۔ اگر یہ اطلاعات درست ہیں تو یہ سانحہ مزید المناک صورت اختیار کر گیا ہے۔ اس واقعے نے پورے علاقے میں خوف، غم اور بے چینی کی فضا پیدا کر دی ہے
#Balochistan #Baloch @WGEID@kakibaloch
کوئٹہ سمیت متعدد علاقوں میں ایک بار پھر موبائل انٹرنیٹ مکمل بند عوام پریشان،
بجلی نہیں ، انٹرنیٹ نہیں ، پٹرول نہیں ، کاروبار نہیں ، یہ ہے آپ کا بلوچستان
#Balochistan
مچھ بولان: مچھ میونسپل چیف آفیسر کی نا اہلی ٹاؤن کمیٹی کا پینے کا پانی بدبودار ہو گیا ہے ٹینکیوں کی عدم صفائی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پورے مچھ کے ٹھیکے کھارہے ہیں اب اس صفائی کا پیسہ بھی کھانے لگیں ہیں
#Balochistan#Mach#Bolan