اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے ججز کی تعیناتی سے متعلق سمری کی منظوری نا ہونے کے تنازع پر وزیر اعظم اور صدر کو سیکرٹریز کے ذریعے کل کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے سمری منظوری نا ہونے کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کیے گئے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو کہا جا رہا ہے تم کیڑے مکوڑے ہو، کاکروچ بھی کہا گیا، کہا جارہا ہے تمہارا لیڈر جیل میں ہے اس تک ہم ڈاکٹر بھی نہیں جانے دیں گے۔
جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے علاقے زیڑہ لیٹہ انگور اڈہ میں ظلم کی ایک اور بھیانک داستان رقم ، ،مبینہ طور پر 48 سالہ خاتون پتھر مار کر قتل کر دی گئی۔مقامی ذرائع کے مطابق دو دن قبل رہائشی زابت خان عرف زابیتی خوجل خیل کی 48 سالہ اہلیہ کو اس وقت پتھروں سے مار کر شہید کر دیا گیا
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بانی چیئرمین عمران خان کے کیس کی سماعت کے موقع پر پارٹی کے تمام ارکانِ قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو آج اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے کیس کی سماعت آج صبح 10 بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی
اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 15 نکاتی غزہ امن منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ سے فوجی واپس نہیں بلائی جائیں گی۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے اپنی کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ اسرائیل 15 نکاتی منصوبہ مسترد کرتا ہے
رنگ گورا کرنے والی 48 فیصد مصنوعات میں پارے کی مقدار محفوظ حد سے کئی گنا زیادہ دیکھی گئی ہے۔جلد کو زیادہ گورا اور نکھرا ہوا دکھانے کی خواہش میں بہت سے افراد مختلف وائٹننگ کریمیں اور بلیچ استعمال کرتے ہیں، مگر ماہرین کے مطابق یہ مصنوعات وقتی طور پر رنگت میں فرق تو لا سکتی ہیں،
آزاد کشمیر میں تیسرے مرحلے کے لیے انتخابی دنگل کا آغاز ہوگیا، قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے اس مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے اضلاع باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے جاری بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے جس کے بعد آئندہ ماہ سے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سپر اسٹار سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر تعینات ممبئی پولیس کا اہلکار چل بسا۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کانسٹیبل کی ڈیوٹی اداکار کے گیلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر تھی، جہاں جمعے کی شام دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت واقع ہو گئی۔
پاکستانی ڈرامہ زنجیریں کی شیرین کا کردار ادا کرکے توجہ حاصل کرنے والی اداکارہ انایہ شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے یہ کردار حاصل کرنے کیلئے کافی اصرار کیا تھا۔انایہ شاہد نے بطور سوشل میڈیا انفلوئنسر اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور شہرت حاصل کرنے کے بعد اداکاری کی جانب قدم بڑھایا۔
اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کا مفت اور گو پلان استعمال کرنے والے صارفین کو جلد لامحدود ٹیکسٹ چیٹس کی سہولت فراہم کی جائے گی اور گفتگو کے دوران انہیں خودکار طور پر کسی کمزور ماڈل پر منتقل نہیں کیا جائے گا۔
اوپن اے آئی نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ اور سائبر حملوں میں تعاون کے لیے گروپ چیٹ قائم کرلی تھی۔کمپنی کے مطابق یہ تجرباتی نظام حفاظتی پابندیوں سے نکل کر انٹرنیٹ سے جڑ گیا اور ایک دوسری اے آئی کمپنی کو ہیک کرنے کی کوشش کی۔
انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے پیرنٹل کنٹرولز کا الگ سیکشن متعارف کرانا شروع کردیا ہے، جس سے والدین کے لیے بچوں کے اکاؤنٹس پر نگرانی اور پابندیوں کا نظام ترتیب دینا مزید آسان ہوجائے گا۔
مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے پہلی بار نئے وائرس تیار کیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے، جس پر ماہرین نے بائیو سیفٹی اور بائیو سیکیورٹی کے حوالے سے سنگین خدشات کا اظہار کیا ہے۔نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے مصنوعی ذہانت کے ایک نظام کو استعمال کرتے ہوئے ایسے بیکٹیریوفیجز تیار کیے،
ایرانی خبر رساں ادارے مہر نیوز کی جانب سے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں انہیں کچھ افراد کو لیکچر دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔مہر نیوز ایجنسی کی جانب سے ویڈیو کی تاریخ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ یہ کہاں کی ویڈیو ہے۔
پشاور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں ہونے والا معاہدہ عالم اسلام کے لیے نیک شگون ہے.پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سہ فریقی معاہدے میں ایران کو بھی شامل کیا جانا چاہیے تاکہ مسلم ممالک کا مضبوط دفاعی نیٹ ورک قائم ہو سکے۔