حضُورﷺنےاپنےایک صحابی کوزکوٰةاکٹھی کرنےکےلئےکسی علاقےمیں بھیجاجب وہ واپس آئےتوکہایہ ہےآپکی زکوٰةاوریہ ہیں میرےتحفےتوحضُورﷺنےیہ بات سن کرممبرپرچڑھ کرخطبہ دیافرمایاکہ تم اگراپنےماں باپ کےگھرمیں ہوتےتومیں دیکھتاتمہیں یہ تحفےکون دیتاجوحکمران تنخواہ لیتاہےتواس پرایک سوئ بھی حرام ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 70/75 ڈالر تو ملک میں صرف 75 روپے کم کیوں کی گئی ہے۔ پٹرول قیمت وہی کی جانی چاہئیے جو ایران جنگ سے پہلے تھی 220/225 روپے۔ آج کی کمی کے بعد بھی اب بھی 300 روپے کا پٹرول ہے جو غریب اور مڈل کلاس دونوں کے بس میں نہیں۔ وزیراعظم شہباز صاحب سے عوام کے مزید احساس کی توقع ہے۔
ایران جنگ سے قبل تیل کی عالمی قیمت 76 ڈالر تھی۔ معاہدہ ہونے کے اعلان کیساتھ ہی اب تک یہ عالمی قیمت کم ہو کر 75 ڈالر پر آ چکی ہے۔ محترم وزیراعظم صاحب، "خاطر خواہ کمی" وہی ہو گی کہ پٹرول کی ملکی قیمت وہی کی جائے جو جنگ سے قبل تھی۔ دس بیس پچاس روپے وغیرہ کی کمی سے حکوت عوام کو نہ ٹرخائے اور اپنے ریونیو کے خسارے کو غریب عوام کی جیب سے مزید پورا نہ کرے۔
@Mughal3_1_3 آپکی ساری باتیں ٹھیک ہیں۔میں ان چیزوں کا چشم دید گواہ ہوں۔
کیونکہ چند دن پہلے میں بذات خود پنجاب کےایک سرکاری ہسپتال میں داخل رہا ہوں سو فیصد میرے ساتھ بھی ایسا سلوک ہی ہوا بلکہ اس سےبھی زیادہ برا سلوک ہوا پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ایسا ہی ہوتاہے جیسا آپ نےلکھا ہے⛑️۔
شکریہ میریم نواز شریف صاحبہ 🙂
آج میں میو ہسپتال لاہور میں ٹیسٹ کروانے گیا ۔
تب مجھے اندازہ ہوا کہ آپ پنجاب میں اپنے چچا جناب میاں شہباز شریف وزیراعظم پاکستان سے بھی زیادہ ترقی کیسے کر رہی ہیں ۔
ہسپتال میں 44 ڈگری گرمی میں پنکھے نہیں ہیں ۔
عوام جو پہلے ہی مہنگائی کی ستائی ہوئی ہے اس کو اس گرمی میں مزید ستایا جارہاہے ۔
بیٹھنے کے لیے بینچ تک نہیں ہیں ۔
ٹھنڈا پانی تو دور گرم پانی بھی نہیں آرہا ۔
اور ڈاکٹرز اور نرسز تو ایسے رویہ اختیار کرتی ہیں جیسے ادھر ہم انکی جائیداد پر قبضہ کرنے آے ہو۔
اور وارڈز بواے یا دروازوں پر مامور ہماری بہنیں اندر کسی چڑیا کو پر بھی نہیں مارنے دیتی علاوہ انکے جو پیسوں سے انکے ہاتھ گرم رکھے جب آپ نے 100 یا 50 دے دیئے تو اس وارڈ کے آپ مالک ہیں ۔
خیر یہ تو آپ کے لئے روٹین کی باتیں ہیں ۔
اصل ترقی تب آئی نظر جب ہماری اللہ اللہ کر کے ٹیسٹ کی باری آئی کاؤنٹر پر گیا تو جناب کہتے ہیں ایک ٹیسٹ 3800 میں ہوگا ۔
جب پوچھا بھائی اتنا مہنگا تو جواب ملا کروانا ہے تو کرواں ورنہ پیچھے ہٹوں ۔
پھر میں نے سوچا میاں صاحب کے دورے حکومت میں یہ ترقی تھوڑی کم تھی لیکن آپ کے دور میں تو زور وشور سے جاری ہے ۔
بس آخر میں احترام کے ساتھ آپ پنجاب حکومت کے نمائندوں وزیر صحت ،اور ایم ایس میو ہسپتال لاہور کو تھوڑی سی شرم دلواے غریب آدمی کا قتل عام بند کر ے شکریہ ۔
عمران ورک
جب اپنے ورکرز اور سپورٹرز کے لیے کچھ کرنے کی ضرورت پڑے تو اس ٹبر کو میرٹ یاد آجاتا ہے ۔ لیکن پیپلز پارٹی ، اسٹیبلشمنٹ ، پی ٹی آئی کو نوازتے وقت کوئی میرٹ نہیں ۔
پنجاب کا سات سو ارب سرینڈر کرتے وقت کچھ یاد نہیں رہتا ۔
یہ عوامی جماعت کیسے ہو سکتی ہے جو اپنا مینڈیٹ سرینڈر کردے؟
Amid ongoing intense mediation efforts by Pakistan, we are fully aware of incessant misinformation campaign being waged by those who want to sabotage the peace deal. Setting aside the noise, we can confirm that a final, agreed upon text of the peace deal has been reached and Pakistan is now working closely with both sides to finalize the next steps. Peace has never been this close as it is now.
@realDonaldTrump@JDVance@SecRubio@SteveWitkoff@SEPeaceMissions@drpezeshkian@araghchi
جس کے پاس ذرا سا اختیار ہے وہ یہاں فرعون بنا ہوا ہے۔۔۔ اگر ہم لاہور کے سب سے بڑے اسپتال میں کوئی ایسا نظام نہیں بنا سکے جہاں مریضوں اور اُن کے لواحقین کی عزت نفس محفوظ ہو تو اس صوبے پر نسل در نسل حکومت کرنے والی ن لیگ کے لیے باعثِ شرم ہونا چاہئے۔
ایک بیوہ خاتون نے، جن کا کوئی سہارا نہیں ہے، اپنی پانچ مرلہ زمین پر سر چھپانے کے لیے چھ ماہ قبل حکومتِ پنجاب کے پورٹل پر "اپنی چھت اپنا گھر" پروگرام کے تحت قرض کے لیے آن لائن اپلائی کیا۔
درخواست دینے کے تین ماہ بعد، انہیں متعلقہ حکام کی طرف سے کال موصول ہوئی کہ ان کی زمین کا معائنہ (وزٹ) کیا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق ٹیم نے زمین کا دورہ کیا، تمام قانونی کارروائی مکمل کی، بائیو میٹرک فنگر پرنٹس لیے اور زمین کی مالیت و ملکیت کے تمام دستاویزی ثبوت بھی جمع کیے۔
اس تمام تصدیقی عمل کے بعد، خاتون کو باقاعدہ طور پر ایک خوش آئند میسج موصول ہوا کہ: "آپ کا قرض منظور ہو چکا ہے، رقم کی وصولی کے لیے بینک آف پنجاب کی متعلقہ برانچ سے رابطہ کریں۔"
جب وہ بیوہ خاتون آس لگائے بینک آف پنجاب کی برانچ پہنچیں، تو وہاں موجود عملے نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ جواب دیا کہ: "ہمیں اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے اور نہ ہی ہمارے پاس ایسی کوئی معلومات آئی ہیں۔"
خاتون ابھی اس صدمے سے سنبھل بھی نہ پائی تھیں کہ تین چار دن بعد انہیں دوبارہ ایک فائنل میسج موصول ہوا جس میں لکھا تھا: "آپ کے قرض کی رقم کا چیک 24 گھنٹے کے اندر بینک آف پنجاب میں منتقل کر دیا جائے گا۔ اگر آپ نے 30 دن کے اندر یہ رقم وصول نہ کی، تو یہ رقم واپس (ریکور) کر لی جائے گی۔"
یہ میسج پڑھ کر خاتون دوبارہ بینک کی اسی برانچ میں گئیں اور انہیں حکومت کی طرف سے آنے والا میسج دکھایا۔ لیکن بینک عملے نے ایک بار پھر اپنا پرانا اور روایتی جواب دہرایا کہ ان کے پاس اس اسکیم یا رقم کے حوالے سے کوئی معلومات یا نوٹیفیکیشن موجود نہیں ہے۔ وہ غریب خاتون بار بار بینک کے چکر کاٹتی رہیں، لیکن عملے نے ان کی ایک نہ سنی اور انہیں ٹرخاتے رہے۔
آج اس آخری میسج کو آئے ہوئے بھی 30 دن سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور بینک کی نااہلی کی وجہ سے وہ مقررہ وقت (Deadline) ختم ہو چکی ہے۔ اب وہ بیوہ خاتون شدید ذہنی کرب کا شکار ہیں کہ حکومت کی طرف سے منظور ہونے والا قرض، بینک عملے کی لاپرواہی کی وجہ سے کہیں ضائع نہ ہو گیا ہو اور ان کا اپنے گھر کا خواب ادھورا نہ رہ جائے۔
حکامِ بالا، بالخصوص وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور بینک آف پنجاب کے اعلیٰ عہدیداران سے گزارش ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس غریب بیوہ خاتون کو ان کا جائز حق دلایا جائے۔
@MaryamNSharif@MaryamkoBatayn@thebankofpunjab@GovtofPunjabPK
#ApniChhatapnaghar
جو شخص سورہ الواقعہ کی تلاوت کرتا ہے اللہ کے فضل سے وہ غنی ہو جاتا ہے کسی کا محتاج نہیں رہتا اور رزق کی تنگی سے محفوظ رہتا ہے رات کے وقت اسکی تلاوت کرنے سے رزق میں برکت ہوتی ہے 🤍
اس ملک میں وزیراعلی یہ وزرا کیا کریں یہ محکمہ کیا کرے۔۔
پچھلے دس دن سے مسلسل گنگارام ہسپتال جا رہا ہوں پہلے چار دن بھائی کے سلسلے میں اور اب بہن خدا کی قسم رشوت کی مانگ دیکھ کر حیران ہوں
بیڈ چادر تبدیل کرنی ہے تو چائے پانی کے نام پر 200 مریض کے ساتھ رکنا ہے تو پھر چائے پانی کے نام پر 200/300 آج تو حد ہی ہوگئی ایک آیا نے 100 روپے میں پانچ لوگوں سے پہلے الٹراساؤنڈ کروا دیا اور اگر آپ نہیں دیتے تو آپ کو کتوں والا سلوک ملے گا
بیٹھنے کے لئے کرسیاں انتہائی گندی خون آلود۔۔
واہ رے نظام اس پوری ٹویٹ میں نرسنگ اور ڈاکٹرز شامل نہیں
ماں بچہ وارڈ میں مرد حضرات کا داخلہ منع ہے مگر پیسے دو اور اندر جیسے مرضی جاؤ
خدارا اس ملک پر رحم کریں
@SalmanRafiquePK@CMComplaintCell
میرے گھریلو ملازم کے گاؤں میں ٹرانسفارمر کل جل گیا۔ لیسکو کے ایک پرانے مہربان ceo کو فون کیا کے کسی کو فون کریں اور مہربانی فرمائیں ۔ ملازمین نے ٹرانسفارمر مرمت کردیا اور 80000روپے لیے اور مرمت کردیا۔ گاؤں والوں نے چندہ جمع کرکے لیسکو کے ملازمین کو ادا کردیا۔ رسید کسی نے نہیں دی۔ باقی آپ اندازہ لگا سکتے ھیں ۔ یہ حال ھے کہ ایک سابق بجلی کا وزیر سفارشی ھو اور موجودہ کابینہ کا رکن بھی ھو اسکی سفارش پہ بھی واردات سے گریز نہیں کیا جاتا۔ عام صارف کا کیا حال ھو گا۔ رقم کی باقاعدہ ادائیگی ھوئ ھے ۔ لیسکو رسید سے انکاری ھے
بلوچستان میں معصوم جانوں پر ہونے والا بزدلانہ وار پوری قوم کے دل پر حملہ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف قوم کا عزم غیر متزلزل ہے۔ میں شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔ اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین
Although officials are tight lipped about the details, CDF’s relaxed body language in these pictures and sight seeing activity in Tehran hints at a silver lining.
World awaits a breakthrough in Iran-US mediation by Islamabad as Field Marshal Asim Munir concluded what an official statement said “a short but highly productive official visit to Iran”.
He is on his way back to Islamabad now.
سینٹر بنواناہوتو میاں صاحب لندن کے ساتھیوں اسحاق ڈارسے ناصربٹ تک کو بنوا دیتے ہیں
مشیر بنوانے ہوں تو لندن والے کوثر کاظمی اور راشد نصراللہ انتخاب ہوتےہیں
صحافیوں سے ملنا ہو تو برادم اظہرجاوید سے مرتضی علی شاہ تک لندن سے بلائے جاتے ہیں!
یہاں والےصرف ووٹ اورماریں کھانےکےلئے ہیں؟
آپ اگر سرکاری سطح پر علاج کی سہولیات چاہتے ہیں تو آپ کے پِیچھے تگڑی سفارش ضروری ہے۔۔ چھوٹا موٹا تعلق تک آپ کو خوار کروا سکتا ہے۔۔ قدم قدم پر فِرعون ہیں۔۔ انسان کو انسان نہیں سمجھتے۔۔ پرائیوٹ کمپنی کے گارڈ، لیبارٹری اٹینڈنٹ ہی ڈاکٹرز سے زیادہ رعب رکھتے ہیں۔۔ نرسز بدتمیز ہیں