Since 1958, CPNE has championed freedom of expression and worked to promote democratic values and strengthen democracy in Pakistan. Upholding solid free speech.
”کاکروچ دیوتا “
یہ یکم ستمبر 2022 کا دن تھا ۔ کاکروچ دیوتا سرگودھا بار سے خطاب کر رہا تھا ۔اُسے یقین تھا کہ تبدیلی کا منبع صرف اور صرف وہ کاکروچ ہیں جو صدیوں سے گندگی کے ڈھیروں سے اپنا رزق تلاش کرتے آ رہے ہیں ۔ جنکے وجود کو اس ملک کے سرداروں ، ذرداروں اور شریفوں جیسے اول الامروں کی نا جائز اطاعت کا پابند بنا دیا گیا ۔اُسکے نزدیک اس جبر کے نظام کے خلاف پہلا قدم اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی تھا ۔ وہ چاہتا تھا کہ ہر ڈویژن ایک صوبہ ہونا چاہیئے اور اس پہ راج عوامی کاکروچ کریں. میاں عامر کو یقین ہے کہ تمام تر سیاسی خداؤں کی مخالفت کے باوجود قدرت اللہ کے بعد اقتدار کے اصل وارثین ان کاکروچوں کے لئے در کھولے گی . اقتدار کی منتقلی کی نچلی سطح کے مخالفین یاد رکھئے گا کہ محسن نقوی جن کاکروچوں کا ذکر کر رہے تھے انہیں گھروں سے باہر نکالنے کے لئے کاکروچ دیوتا کی ایک جھلک ہی کافی ہے ۔
باقی رہے نام اللہ کا
سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل غلام نبی چانڈیو اور دیگر عہدیداران سے چیئرمین سندھ کمیشن فار پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ ادر میڈیا پریکٹیشنرز اعجاز میمن اور سیکریٹری سعید میمن کی سی پی این ای سیکریٹریٹ میں ملاقات
سی پی این ای کے سالانہ اجلاس میں ممتاز صحافی کاظم خان ایک بار پھر بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے جبکہ ایاز خان سینئر نائب صدر، غلام نبی چانڈیو سیکریٹری جنرل اور تنویر شوکت ڈپٹی سیکریٹری جنرل منتخب
سی پی این ای کی پیریاڈیکلز کمیٹی کے تحت آرمی سروسز میس میں '' جرائد کا ماضی ، حال ، مستقبل اور جدید تقاضے ''کے عنوان سے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا،تقریب میں جرائد کو درپیش مسائل اور ان کے روشن مستقبل کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا
سی پی این ای کا خیبرپختونخوا کے علاقائی اخبارات اور پرنٹ میڈیا کے رکے سرکاری اشتہارت کے واجبات(400 ملین روپے) کی فوری ادائیگی کا حکم جاری کرنے پر صوبائی مشیر خزانہ جناب مزمل اسلم سے اظہار تشکر
کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز
بنام
حکومت خیبر پختونخواہ بذریعہ ، چیف سیکرٹری ، انفارمیشن سیکرٹری ، فنانس سیکڑٹری
میں سی پی این ای خیبر پختونخواہ کے عہدیداران ،صوبہ بھر کے تمام اخبارات مدیر ان ، سی پی این ای مرکزی سیکرٹریٹ کراچی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور معزز چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا مشکور ہوں جنہوں نے انتہائی نامساعد حالات اور جان کی پرواہ کئے بغیر عوام تک بہم اطلاعات پہنچانے والے صوبہ بھر کے قلم مزدوروں کے سالہا سال سے ادائیگی کے منتظر واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم جاری کیا ۔
خیبر پختونخواہ کے جواں عزم وزیر خزانہ سے توقع ہے کہ وہ آئین کی پاسداری اور معزز عدلیہ کے حکم کی روشنی میں فوری ادائیگی کا حکم صادر فرمائیں گے ۔
میں تمام اخبارات مالکان سے بھی توقع رکھتا ہوں کہ وہ لمحہ کی تاخیر کے بغیر صوبہ بھر کے تمام صحافیوں کی تنخواہ اورُالاونسز کی مد میں واجبات کی ادائیگی کو بھی فوری یقینی بنائیں گے ۔
شکریہ
کاظم خان
صدر سی پی این ای
سی پی این ای اسٹینڈنگ کمیٹی کے ویڈیو لنک اجلاس، ملک کے پرنٹ میڈیا کو درپیش سنگین مالی مشکلات، مشرق وسطی جنگ کی وجہ سے نیوزپرنٹ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے، اشتہارات کی ادائیگیوں میں تاخیر اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم پرشدید تشویش کا اظہار
سی پی این ای نے صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے اخبارات کے طویل عرصے سے واجب الادا بقایاجات کی ادائیگی کے لیے آٹھ سو ملین روپے کی منظوری کو ایک مثبت اور قابل تحسین اقدام قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی اور صوبائی کابینہ کا شکریہ ادا کیا .
سی پی این ای کی کوئٹہ پریس کلب میں ایک سیاسی تنظیم کی میڈیا ٹاک کے دوران پولیس کی بے جا مداخلت اور صحافیوں کو کوریج سے روکنے کے لیے ہراساں کرنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے سی پی این ای کے وفد سے خصوصی ملاقات میں یقین دہانی کرائی کہ اخبارات کے اشتہارات کی مد میں واجب الادا ایک ارب چالیس کروڑ روپے 2 اقساط میں ادا کر دیئے جائیں گے۔ وفد اعجاز الحق، غلام نبی چانڈیو اورطاہر فاروق چیئرمینپر مشتمل تھا
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے سی پی این ای کے وفد سے خصوصی ملاقات میں یقین دہانی کرائی کہ اخبارات کے اشتہارات کی مد میں واجب الادا ایک ارب چالیس کروڑ روپے 2 اقساط میں ادا کر دیئے جائیں گے۔ وفد اعجاز الحق، غلام نبی چانڈیو اورطاہر فاروق چیئرمینپر مشتمل تھا