سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایت پر توانائی بچت پالیسی کے تحت ضلع بھر میں کاروباری مراکز مقررہ اوقات پر بند کروائے گئے، جبکہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز قانون کی عملداری کے لیے فیلڈ میں موجود رہے۔
گوجرانوالہ پولیس کے مستعد اہلکار ضلع بھر میں مسیحی عبادت گاہوں کے باہر سکیورٹی کے فرائض بھرپور ذمہ داری اور چوکسی کے ساتھ سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ افسرانِ پولیس نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے کر اہلکاروں کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔
تھانہ گکھڑ منڈی کے علاقے میں رات گئےپولیس مقابله، ڈکیتی و راهزنی، چوری اور موڑ سائیکل چوری کی 25 سے زائد وارداتوں میں ملوث و مطلوب 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ۔
تھانہ گرجاکھ کے علاقہ میں رات گئےپولیس مقابلہ، ڈکیتی، راہزنی، چوری اور CCD پولیس سے مقابلہ جیسے درجنوں مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ ہلاک۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے سی پی او آفس گوجرانوالہ میں کھلی کچہری کا انعقادکیا۔ کھلی کچہری میں عوامی شکایات کو سنا اورشکایات کے ازالہ کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔
سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے پولیس بینڈ اسٹاف کی محکمانہ ذمہ داریوں کی بہترین ادائیگی، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں انہیں تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا۔
(1/5)