"پاکستان کا وقار بڑھا ہے اور مریم نواز شریف ہر روز عوام کی خوشیوں کا خیال رکھتی ہیں" لاہور میں منعقدہ جشن کے موقع پر شہریوں نے اسلامی ممالک کے درمیان تاریخی معاہدے اور عوامی اہتمام پر اپنے بھرپور جوش و خروش کا اظہار کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات، شدید گروہ بندی اور مالی بے ضابطگیاں اب مکمل طور پر بے نقاب ہو چکی ہیں۔ خود پی ٹی آئی کی صفوں کے اندر سے اٹھنے والی آوازیں اور شاندانہ گلزار کی جانب سے سلمان اکرم راجہ پر 90 کروڑ روپے کا حساب مانگنا اس جماعت کے کھوکھلے پن کی کھلی دلیل ہے۔ یہ انتہائی شرمناک اور حیرت انگیز امر ہے کہ جو ٹولا کل تک امریکہ پر اپنی حکومت گرانے کے جھوٹے بیانیے بیچ کر عوام کو گمراہ کرتا رہا، آج اسی کے اپنے رہنما امریکہ سے 50 کروڑ روپے کی مبینہ فنڈنگ وصول کرنے کا اعتراف کر رہے ہیں۔ دوسری جانب، الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق محض 5 کروڑ روپے کے اثاثے رکھنے والے علی امین گنڈاپور آخر کہاں سے کرپشن اور لوٹ مار کے 40 کروڑ روپے لا کر پارٹی میں بانٹ رہے ہیں؟ قومی سلامتی کے اداروں اور احتساب کے تمام اداروں کو فوری حرکت میں آتے ہوئے اس غیر قانونی اور مشکوک فنڈنگ کی کڑی اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنی چاہئیں اور اس ننگِ خلقت ٹولے کا اصل چہرہ قوم کے سامنے لانا چاہیے۔مالی لوٹ مار سے ہٹ کر اگر خیبر پختونخوا میں ان کی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو ایک دہائی سے زائد اقتدار میں رہنے کے باوجود اس نااہل جماعت نے صوبے کو سوائے بدعنوانی، بدانتظامی اور تباہی کے کچھ نہیں دیا۔ تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور روزگار کے شعبے مکمل طور پر تباہ حال ہیں، مگر ان کے ڈرامے باز رہنما آج بھی 20 لاکھ لوگوں کو سڑکوں پر لانے کے کھوکھلے اور پرفریب دعوے کر رہے ہیں۔ میں ان عیاش اور منافق رہنماؤں کو چیلنج کرتا ہوں کہ جو ممبرانِ اسمبلی غریبوں کے بچوں کو ایندھن بنا کر سڑکوں پر لانا چاہتے ہیں، وہ ذرا غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے یورپ اور امریکہ میں عیش و عشرت کی زندگی گزارنے والے اپنے سگے بچوں کو پاکستان لائیں اور انہیں سڑکوں پر کھڑا کریں
لاہور کی پرندہ مارکیٹ میں ناجائز قابضین تھے جن کو ہٹایا گیا مگر اس کے باوجود یہاں موجود 151 دکانوں کے مالکان کو ان کے منہ مانگے پیسے دیئے گئے۔ یہ قائد نواز شریف کا وژن ہے کہ کسی کے آنسوؤں پر کوئی پروجیکٹ نہیں بنے گا۔
کشمیر الیکشن کو متنازعہ بنانا دشمن کو مظبوط کرنے کے مترادف ھے۔ بھارت گھات لگا کر بٹھا ھے کسی طرح کشمیر کو پاکستان سے الگ کیا جاۓ۔ کشمیر الیکشن پہ بھارت کو تکلیف ہوئی ھے انکے میڈیا نے اسکو بہت ہوا بھی دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جشنِ آزادی کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل
وزیر اعلیٰ کے وژن کے مطابق لبرٹی چوک پر شاندار تقریبات کا انعقاد ہوگا
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ذیشان ملک کا لبرٹی چوک کا تفصیلی دورہ
جشنِ آزادی کے لیے لبرٹی چوک پر انتظامات کا جائزہ لیا