بجلی بحران عوام پر قہر بن کر ٹوٹ پڑا۔ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا سکون چھین لیا۔ کاروبار بنداور چولہے بجھے پڑے ہیں۔ عوام سولر انرجی پر انحصار کے باوجود آئی پی پیز کے مہنگے معاہدوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔حکومت لوڈشیڈنگ ختم اور عوام کو سستی بجلی فراہم کرے۔
The loss of lives in Nepal is a tragedy for humanity. World should utilize its resources to protect humanity from natural disasters, calamities, and deadly diseases instead of war hysteria and bloodshed.Experts should, through mutual consultation, find solutions of climate change
پمز ہسپتال م��ں شیرخواروں کی اجتماعی شہادت کے دلخراش اور اندوہناک سانحہ نے پوری انسانیت کو سوگوار کردیا۔ یہ قتل عام یقیناً مجرمانہ غفلت کا شاخسانہ ہے ، غمزدہ خاندانوں کی اذیت کو دیکھتے ہوئے اس سانحہ کے مرکزی کرداروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
Deeply shocked by brutal murder of #HinaJaved in Rawalpindi. A heinous crime that demands more than words—swift arrests, honest investigation & prosecution that does not collapse in court. My condolences to her family. Family deserves justice, not another file gathering dust
سرور کونین ، سراپا رحمت ، محسن انسانیت سیدنا حضرت محمد رسول اللّٰه خاتم الانبیاء ﷺ کا یوم ولادت باسعادت دنیا بھر کے عشاق کو مبارک ہو۔ اللّٰه ربّ العزت ہمیں اپنی اور اپنے محبوب کی کامل اتباع و اطاعت کرنے کی توفیق اور اسلام پر استقامت عطاء فرمائے۔
چینی بم سے بے چینی پیدا ہوئی۔ بوریاں ایکسپورٹ اور ایمپورٹ ہونے سے شوگر مافیا کی تجوریاں بھریں جبکہ عوام کی جیبیں خالی ہوئیں۔شوگر سکینڈل عوام پر بجلی بن کر گرتا ہے اور وہ مہنگائی کی بھاری قیمت چکاتے ہیں۔سکینڈل بدنیتی اور بدانتظامی کا شاخسانہ ہے۔
عمران خان کے ہیلتھ ایشو کے تناظر میں عدالت عظمیٰ کا انسانی بنیادوں پر ان کی بحالی صحت کیلئے انہیں زندان سے ہسپتال منتقل کرنے کا حکم مستحسن اور خوش آئند ہے۔ میں عمران خان کی صحت وتندرستی اور عافیت کیلئے دعا گو ہوں۔
ہم وطنوں کو یوم آزادی مبارک ہو۔پاکستان کی بنیادوں میں شہیدوں کا لہو دوڑتا ہے لہذاء کوئی ہم سے ہماری آزادی،خودمختاری اورخودداری نہیں چھین سکتا۔ آزادی کا جشن مناتے ہوئے کشمیریوں اور فلسطینیوں کی آزادی کیلئے بھی دعا کریں۔اللّٰه تعالیٰ پاکستان کو صادق و امین حکمران عطاء فرمائے۔ آمین
عالمی بنک کا بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے فنڈز دوسری مد میں منتقل کرنے پر اظہار برہمی بجا ہے۔ 1 لاکھ 19 ہزار سے زائد متاثرہ خاندان متبادل مالی معاونت سے محروم ہیں۔ مصیبت زدگان کے حق کا مخصوص فنڈ انفراسٹرکچر پر صرف کرنے کی آڑ میں غبن کرنا ہرگز قابلِ قبول نہیں۔
"ناتجربہ کار" عمران خان کے دور میں پاکستان پر 44 ہزار ارب روپے کا قرض تھا۔ "تجربہ کار" آئے تو ریاست 97ہزار 300 ارب روپے کی مقروض ہوگئی،دوگنا ٹیکس آمدنی کے باوجود بیرونی "قرض"کاموذی "مر��" کی طرح بڑھنا تشویشناک ہے حکمران مفلس کے ساتھ مخلص نہیں۔
ہر کسی کی طرح عبداللّٰه طاہر کا بھی سیاسی نظریہ تھا۔ ان کا اندوہناک قتل افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ارباب اقتدار و اختیار کا فرض منصبی ہے لیکن بدامنی اور تشدد کے واقعات عام ہیں۔ اللّٰه تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر عطاء فرمائے۔ آمین
جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کی وفات کے نتیجہ میں پاکستان ایک سنجیدہ سیاستدان سے محروم ہوگیا۔ اللّٰه تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ آمین ثم آمین
چوہدری محمد سرور، سابق گورنر پنجاب
Israel abducted a 20-year-old woman from her home in the occupied West Bank in the middle of the night on June 2.
Her name is Sama Safi.
She is not a combatant.
She is an American-Palestinian university student.
She has now been caged in an Israeli dungeon for 58 days — without charges, without reason.
And yet, the same voices that claim to care about human rights have nothing to say.
No outrage. No headlines. No urgent calls for her freedom.
Because Sama is Palestinian, her story is ignored.
ہوشربا مہنگائی کے بوجھ نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے، حکومت وقت کے ناقص معاشی پلان نے غریب کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے، حکمرانوں سے گزارش ہے کسی ایک سیکٹر میں تو ٹھنڈا ہوا کا جھونکا عوام کو دیں
��کمران اشرافیہ کی ناقص معاشی پالیسیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔ ملک میں پٹرول بم دھماکے اور ناداروں کے آنگن میں فاقے جاری ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہونے سے یقیناً مہنگائی کا سیلاب آئے گا۔ خدارا نحیف بلکہ نیم مردہ عوام کی قوت برداشت کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔
جہاں حکمران مراعات اور تعیشات سے لطف اندوز جبکہ عوام بنیادی ضروریات سے محروم ہوں،وہاں ریاستی نظام اور حکام پر سوال اٹھنا فطری ہے۔ ری��ست عوام کو صحت ، تعلیم ، انصاف ، روزگار اور تحفظ دے۔ اگر ریاستی ترجیحات عوامی مفادات سے متصادم ہوں گی تو سماجی، سیاسی و معاشی استحکام نہیں آئے گا۔
BREAKING: Israeli settlers are burning Palestinian homes and farmland in the village of Susya, occupied West Bank — in the middle of the night.
Families are watching their homes burn.
This is organized terror. Pure and simple.