اے میری رونق حیات
ہر طرف کتنے لوگ ہیں
ہر طرف کتنی آوازیں ہیں
ہر سو کتنی باتیں ہیں
مگر میرے" دل و ذہن"میں صرف تم بستی ہو
تمہارا تصور ہی میرے بےچین دل کو سکون دیتا ہے۔
کسی کے لیے بےحد ہونا خوبصورت ہے، مگر کسی کے لیے محض ایک آپشن بن جانا اپنی ذات سے ناانصافی ہے۔
میرا ماننا ہے کہ انسان کو اپنی ذات کا اتنا احترام ضرور کرنا چاہیے کہ وہ کسی کی ترجیحات کی فہرست میں محض ایک آپشن بن کر نہ رہ جائے۔ محبت اپنی جگہ، مگر خودداری کی قیمت پر نہیں۔
پرانے وقتوں میں رشتوں میں محبت اور خلوص بنیادی ستون ہوا کرتے تھے، جبکہ آجکل کے مفاد پرستانہ (materialistic)
رشتوں کی بنیاد صرف پیسہ اور قیمتی تحائف "لینے اور دینے" (Give and Take) کے اصولوں پر ہوتی ہے_!