چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی نے اِنٹرایکٹو الائنس کی جانب سے ماحول کی صفائی کے موضوع پر منعقدہ کلائمنٹ سرکل کے پروگرام میں شرکت کی۔
اجلاس میں خواجہ سرا کمیونٹی کی بھرپور شرکت نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ہم سب مل کر ہی اپنے ماحول کو محفوظ، صاف اور صحت مند بنا سکتے ہیں۔
Mr. Farhan Ghani; Chairman Town Municipal Corporation (TMC) Chanaser, visited SZABIST ZABTech Azam Town to explore opportunities for sponsoring the youth of the neighborhood in technical and vocational education. A promising step toward empowering local talent and creating pathways to sustainable livelihoods.
@ChairmanFG1985
#SZABISTZABTech
#YouthEmpowerment #TechnicalEducation #VocationalTraining #CommunityDevelopment #SkillPakistan #FarhanGhani #TMCChanaser #EducationForAll #FutureSkills #AzamTown #SupportYouth #TVET #SkilledYouth
چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی کی ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی ابرار جعفر کی جانب سے محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے بلائی گئی میٹنگ میں شرکت۔
میٹنگ میں ضلع شرقی سے تعلق رکھنے والے سینیئر سپریڈنٹ پولیس، ٹاؤن چیئرمینز، میونسپل کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز، KMC، واٹر بورڈ، سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ اور ایمرجنسی رسپانس 1122کے افسران اور منتظمین و سیکیورٹی انچارج امام بارگاہ و جلوس شریک۔
چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن سہراب گوٹھ کے زیر انتظام لگائی جانے والی مویشی منڈی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر چیئرمین سہراب گوٹھ ٹاؤن لالہ عبدالرحیم نے ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے مویشی منڈی کے انتظامات اور عوام کو کو دی گئی سہولیات سے آگاہ کیا۔
چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی نے وائس چیئرمین ندیم خیالی کے ہمراہ منظور کالونی میں بننے والے نئے ماما فاسٹ فوڈ، بار بی کیو اینڈ پیزا ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ٹاؤن کونسلر قمر احمد خان، شکیل چانڈیو، فیضان پپی و دیگر بھی موجود تھے۔
نعرہ تکبیر الله اکبر، پاکستان زندہ باد 🇵🇰
چیئرمین چنیسرٹاؤن فرحان غنی کی پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈیویژن کے زیر اہتمام بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کے خلاف اور معصوم شہریوں کی ہلاکت اور پاک فوج کی جوابی کارروائی پر پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والے آل پارٹیز قومی یکجہتی مظاہرہ میں شرکت.
مظاہرہ میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خصوصی شرکت کی.
مظاہرہ میں پاکستان پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی، مسلم لیگ (ن)، متحدہ قومی موومنٹ، عوامی نیشنل پارٹی، مرکزی مسلم لیگ کے صوبائی و ڈیویژنل عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک.
چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی کی وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈیویژن سعید غنی اور جنرل سیکریٹری سندھ سید وقار مہدی کی جانب سے مرکزی صدر پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ و ممبر صوبائی اسمبلی ادی فریال تالپور کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں شرکت.
عشائیہ کی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صدر پاکستان پیپلزپارٹی سندھ نثار احمد کھوڑو، سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، سید خورشید شاہ، وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ ،وزیر داخلہ ضیاء للنجار، وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن، سید اویس شاہ، انتھونی نوید ، صوبائی وزراء کے علاوہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز، ڈیویژنل وضلعی عہدیداران شریک.
چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی کی صدر پاکستان پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ساؤتھ جاوید ناگوری کے بھائی شہید اکبر ناگوری کی دسویں برسی کی دعائیہ تقریب میں شرکت۔
برسی کی تقریب میں شہید اکبر ناگوری سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے شہداء کے ایصال ثواب کیلیئے فاتحہ خوانی و دعاء کی گئی۔
چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی نے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈیویژن کے زیر اہتمام ہونے والی " پاکستان زندہ باد" ریلی میںں شرکت.
ریلی کی قیادت صوبائی وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی، جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، صوبائی وزراء، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز و دیگر قائدین نے کی۔
صدر پی ایس 105 اقبال بالا اور ٹاون چیئرمین فرحان غنی کی قیادت میں پی ایس 105 ضلع شرقی کے کارکنان کی بڑی تعداد ریلی میں شریک.
چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی کی پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں شرکت۔
اجلاس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، سینیٹر تاج حیدر، یوسی چیئرمین شہید عامر بھٹو سمیت دیگر کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
یکم مئی کو مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی، بھارتی جارحیت کے خلاف اور کینالز پر سندھ کے عوام کی جدوجہد و صدر پاکستان آصف علی زرداری، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلٰی سندھ کی کاوشوں پر اظہار تشکر کے حوالے سے شام 6 بجے ٹاور تا سندھ اسمبلی چوک ریلی نکالی جائے گی۔
اجلاس میں 24 مئی کو کراچی ڈویژن کے تحت ایک عظیم الشان جلسہ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی کی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سندھ کینال منصوبہ خاتمہ کے فیصلے کے بعد کراچی آمد پر پرتپاک استقبال میں شرکت.
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صدر پاکستان آصف علی زرداری، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی حکومت کے سامنے سخت مؤقف اور غیر مشروط سندھ کینال منصوبہ کے خاتمہ پر شکریہ ادا کیا اور سندھ کی عوام کو مبارکباد پیش کی.
چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی نے پی پی پی ضلع کورنگی کے صدر جانی میمن نے چکرا گوٹھ یوسی 11 چیئرمین مرتضی علی میمن اور مولانا عبدالغفور سیفی کی جانب سے منعقد پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی مرکزی صدر ادی فریال ٹالپر کی سالگرہ کی تقریب (میرا گھر المصطفی) ویلفیئر ٹرسٹ میں شرکت کی۔
ادی فریال ٹالپر کی سالگرہ کا کیک (میرا گھر المصطفی)ویلفیئر ٹرسٹ کے یتیم اور بے سہارا بچوں کے ساتھ کاٹا اور انکی صحت اور عمر درازی کے لئے دعا کی۔
چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی نے وائس چیئرمین ندیم خیالی کے ہمراہ رانا وحید کی دعوت پر ایکسپو سینٹر کراچی میں ہونے والی فرنیچر نمائش میں شرکت کی اور زیرو بیوند ویلنیس کے سیٹ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ممبر سندھ کونسل پی ایس 99 سردار مستی خان، ٹاؤن کونسلر قمر احمد خان بھی موجود تھے۔
چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی نے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید کے ہمراہ کے-الیکٹرک کے افسران سے ملاقات کی۔
ملاقات میں چنیسر ٹاؤن کی سڑکوں پر تجاوزات کی اہم وجہ اسٹریٹ لائٹس کھمبوں کی سڑک کے بیچ غلط تنصیب کے حوالے سے شکایات پر تفصیلی بات چیت کی گئ۔
چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی نے مرکزی سیکریٹری جنرل و بانی رکن پاکستان پیپلزپارٹی سینیٹر تاج حیدر کے سوئم میں شرکت کی۔
اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔
چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی کا میونسپل کمشنر اقرار احمد جلبانی کے ہمراہ چنیسر ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ۔
ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی نے ٹاؤن میں نئی بننے والی سڑکوں پر تجاوزات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
ڈائریکٹر انسداد تجاوزات فیصل میندھرو کو کل سے دکانوں کے سامنے لگنے والے ٹھیلے اور پتھاروں کے خلاف ایکشن لینے کے ساتھ ساتھ معاونت کرنے والے دکانداروں پر کارروائی کی ہدایات دیں۔
وارننگ کے بعد جس دکان کے سامنے ٹھیلا یا پتھارا لگا ہوگا اس دکان کو سیل کرنے کے احکامات دیئے۔
چنیسرٹاؤن کی تمام یوسیز میں تجاوزات بالکل برداشت نہیں کی جائینگی۔ کل سے چنیسر ٹاؤن انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر کی ٹیم مشترکہ انسداد تجاوزات آپریشن کریگی۔
چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی کی عید کے دوسرے دن وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے منعقدہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں عید ملن میں شرکت۔
عید ملن میں پاکستان پیپلزپارٹی سندھ و کراچی ڈیویژن اور ضلعی عہدیداران، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ و دیگر شریک۔
چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی نے ممبر صوبائی اسمبلی آصف موسیٰ کے ہمراہ اُن کے حلقے میں سندھ گورنمنٹ کی جانب سے بننے والے (ایس. آئی. وی. ڈی) ہسپتال بلدیہ ٹاؤن کا وزٹ کیا۔
جلد ہی ایس آئی وی ڈی ہسپتال کا افتتاح کیا جائیگا اور عوام کو بہتر سہولیات فرام کی جائیگی۔