چیئرمین بلدیہ گوادر، اسسٹنٹ کمشنر گوادر کا پٹرول پمپس اور پٹرول دکانوں کا اچانک دورہ، پٹرول یونٹ اور جار کی پیمانے سے چیکنگ اور زیادہ ریٹ لینے والے یونٹس اور دکانوں کو سخت تنبیہ اور کاروائی کا عندیہ
میونسپل کمیٹی گوادر کے چئیرمین شریف میاہ داد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گوادر شہر میں مختلف واٹر پلانٹس کا اچانک دورہ کیا اور غیرمعیاری پانی سپلائی کرنے، صفائی ستھرائی نہ کرنے اور دیگر اہم وجوہات پر متعدد واٹر فلٹر پلانٹس سیل کردیئے.
ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی صاحب @DcGwadar نے میونسپل کمیٹی گوادر کا دورہ کیا اور صفائی پر مامور ملازمین سے خصوصی ملاقات کی اور ان سے گھل مل گئے
اس موقع پر میونسپل کمیٹی گوادر کے چئیرمین شریف میاہ داد اور وائس چیئرمین ماجد جوہر سمیت دیگر کونسلران بھی موجود تھے
بلدیہ گوادر کلین گوادر گرین گوادر صفائی مہم آج *چوتھے دن* بھی جاری رہا، آج *ملا کریم بخش* وارڈ اور *ٹوباغ* وارڈ کے ایک سیکشن میں بلدیہ گوادر کی ٹیم نے کام کیا
اس صفائی مہم کا مقصد لوگوں میں صفائی کا احساس دلانا ہے کہ وہ اپنے اردگرد کو صاف رکھیں اور کچرہ کوڈے دان میں ڈالیں
کلین گوادر گرین گوادر
میونسپل کمیٹی گوادر کے زیراہتمام صفائی ستھرائی سے متعلق عوامی آگاہی مہم کے سلسلے میں آج *پہلا آل کلین گوادر گرین گوادر ناک آؤٹ فٹبال چیمپئن شپ 2023* کے نام سے فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا
*Clean Gwadar Green Gwadar*
*ساپءُ پلگاریں گوادر سبز ءُ میزریں گوادر*
بلدیہ گوادر کلین گوادر گرین گوادر صفائی مہم آج دوسرے دن بھی جاری رہا، آج شادو بند وارڈ میں بلدیہ گوادر کی ٹیم نے کام کیا
ضلع گوادر کے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی صاحب نے میونسپل کمیٹی گوادر میں چیئرمین بلدیہ گوادر شریف میاہ داد سے ملاقات کی
گوادر شہر اور عوامی مسائل سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کے علاوہ گوادر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مشترکہ تعاون کا اعادہ
Clean Gwadar Green Gwadar
صاف و سرسبز گوادر
ساپءُ پلگاریں گوادر سبز ءُ میزریں گوادر
گوادر شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے ایک عوامی آگاہی مہم میونسپل کمیٹی گوادر کی جانب سے شروع کیا گیا ہے
Clean Gwadar Green Gwadar
ساپءُ پلگاریں گوادر سبز ءُ میزریں گوادر
میونسپل کمیٹی گوادر کی جانب سے شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایک عوامی آگاہی مہم شروع کی جاری ہے جس میں مختلف پروگرامز کےذریعے لوگوں کو آگاہی فراہم کی جائےگی
4ستمبر 2023 کو اس عوامی مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگا
چیئرمین بلدیہ گوادر شریف میاہ داد، ڈی سی گوادر کے غیرقانونی مراسلے کے بعد اپنا موقف پیش کررہے ہیں
کل 6 جولائی بروز جمعرات صبح دس بجے ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے ذریعے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان ہوگا
تمام کونسلران و کارکنان اپنی شرکت یقینی بنائیں
چئیرمین بلدیہ #گوادر شریف میاہ داد نے کوہ بن وارڈ قبرستان کا دورہ کیا جہاں پانی کے لیکیج کی وجہ سے گندہ پانی جمع رہتا ہے.
جی ڈی اے سیوریج لائن کی لیکیج سے پورا علاقہ تعفن کا شکار ہے
بلدیہ گوادر نے اس مسئلےکو حل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کا عزم کیا
#گوادر میں بند سیوریج لائن کو کھولنے کے لئے بارہا جی ڈی اے کو بتایا گیا کہ ان کو کھولا جائے اور سلیپ لگائیں جائیں تاکہ طوفان کی وجہ سے ہنگامی صورتحال میں پریشانی نہ ہو. مگر جی ڈی اے نے ان سیوریج کو کھولنے کی کوشش نہیں کی
بلدیہ گوادر نے مذکورہ ٹھیکیدار کے ذریعے یہ کام کروایا
چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر شریف میاہ داد کی سربراہی میں جی ڈی اے اور پبلک ہیلتھ افسران کا کونسلران و عوام کے ساتھ کوہ بن ٹینکی واٹر سپلائی لائن اور مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پانی کے بحران کا جائزہ لیا گیا
گوادر بلدیہ کی جانب سے گوادر کے مختلف علاقوں میں صفائی کا کام جاری
کم وسائل پر زیادہ سے زیادہ خدمت کے جزبے کے تحت بلدیہ گوادر عوام کے تعاون سے شہر کی دیکھ بال جاری رکھے گا
چیئرمین ایم سی گوادر اور مختلف سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران نے #گوادر میں بجلی کے مسائل پر ڈی سی گوادر سے ملاقات کی اور گوادر میں بدترین لوڈشیڈنگ اور خراب ٹرانسفارمرز اور ان کی مرمت سے متعلق بات چیت ہوئی
چیئرمین بلدیہ شریف میاہ داد نے لوگوں کی شکایات پر راہداری دفتر کا مختصر دورہ کیا اور موجود لوگوں کی مشکلات بھی معلوم کیں اس کے علاوہ اسٹاف سے بھی حال احوال کیا
اس متعلق بلدیہ چیئرمین نے ڈی سی گوادر سے ملاقات کرکے مقامی لوگوں کی راہداری کے اجراء کو یقینی بنایا
مولانا ہدایت الرحمان بلوچ @MHidayatRehman نے رہائی کے بعد میونسپل کمیٹی گوادر کا پہلا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال پھولوں سے کیا گیا
اپنے دورے میں مولانا بلوچ نے میونسپل کمیٹی کے غریب ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں میں تین ہزار روپے بڑھانے کی سفارش کی جسے فوری طور پر قبول کیا گیا
گوادر کے دلعزیز رہنما اور حق دو تحریک بلوچستان @HDT_Balochistan کے قائد مولانا ہدایت الرحمان @MHidayatRehman کو ساڑھے چار ماہ بعد رہائی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں
امید کرتے ہیں کہ گوادر کے اجتماعی مسائل کے بارے میں حسب توقع بھرپور آواز اٹھائیں گے