اللہ اکبر اللہ اکبرلاالہ الااللہ واللہ اکبراللہ اکبر وللہ الحمد
یہ الفاظ تکبیراتِ تشریق کہلاتے ہیں ٩ذی الحجہ کی نماز فجرسے١٣ذی الحجہ کی نمازعصرتک ہرنماز کے بعدپڑھناواجب ہےمرد بآواز بلند جبکہ عورتیں آہستہ پڑھیں اس کا اہتمام ضروری ہے
ایران امریکہ جنگ بندی پرمبارکبادتو بنتی ہے مگراسرائیل جوجنگ بندی کےباوجود حملےکررہاہے اسےکون روکےگا؟کیاجنگ بندی کایہ بھی کوئی مطلب ہوسکتاہےکہ ہڑکائےکتےکوکھلاچھوڑدیاجائےاورجنگ بندی کااعلان بھی کر دیاجائےاس کانام جنگ بندی نہیں بلکہ اس کانام جنگی دھوکہ بازی ہےلہذا اب بازآجاناچاہیے
ایم ایل اےاندروال جناب پیارےلعل شرماجی کےوالد محترم کےانتقال کی خبر بذریعہ سوشل میڈیاموصول ہوئی شدید دکھ ہوابہرحال وہ مردآہن جس نےغریبی امیری دونوں بہت قریب سےدیکھیں اور اب اپنےبیٹےکی کرسی کےایام ملاحظہ کرہی رہےتھےکہ وقت آن پہنچا ! دعاہےکہ مالک انکی آتماکو شانتی نصیب فرمائے
##خامنہ ای کی شہادت پر کون جیتا کون ہارا
١.خامنہ ای جیت گیااورنیتن یاہو ڈونلڈ ٹرمپ اور انکے ساتھی ہار گئے
٢.ایران پالیسی جیت گئی اور نیٹو اور گریٹر اسرائیل ہار پالیسی ہار گئی
٣.انسانیت جیت گئی یہودیت اور یہودیت نوازہارگئے فالحمدللہ علی ذالک
بارش کی وجہ سے نقصانات ہورہے ہیں سرکارجلدغریب لوگوں کے نقصانات کی بھرپائی کرےاگریوں ہی ٹھگاتاجاتارہاتوغریب مٹ جائےگااور انسانیت شرمسارہوگی غربت ختم کی جاسکتی ہےنہ کہ غریب !
بلکہ غریب ملک کا عظیم ترین اثاثہ ہیں
اب مغربی میڈیاکےچیخنےکاکیامطلب کیاوہ غزہ کےبچےانسان نہیں تھے جن کو اسرائیل نےبےدریغ قتل کیایاانکی رگوں میں خون نہیں پانی تھاجس کے تعلق سےکسی بھی ملک کے میڈیانےکچھ کہنے میں بددیانتی کی کیایہ سب مسلمانوں کےخلاف پری پلان کاایک بڑا حصہ تھاجسےمکمل کرنا ساری دنیاکی ذمداری تھی
گجرات میں ہوئےاَیر حادثہ ایک سنگین ترین حادثہ تھااس حادثےمیں مارےجانےوالےانسانی نفوس ہمارےملک واسی ہوں چاہےمغربی ممالک سےہوں ںبہرحال انسانیت کا عظیم ترین حصہ تھےہم انکےلواحقین کےغم میں برابر کےشریک ہیں اور دعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ انکواخروی زندگی میں سکھ وشانتی نصیب فرمائے۔۔۔آمین
دہشتگردی تو دہشتگردی ہےچاہےکوئی بھی کرےوہ پہلگام میں ہوچنڈی گڑھ یاعلیگڑہ میں ہوبہرحال دہشتگردی ایک ایسامہلک مرض ہےجو کسی قوم کو من حیث القوم انسانیت سے خارج کردیتاہےہماراملک اندرونی و بیرونی دونوں طرح کی دہشتگردی سےدوچارہےدونوں طرح کی دہشتگردی سےملک کوپاک کرناحکومت کی ذمداری ہے
وقف اسلام کالازمی حصہ نہیں مگر حصہ تو ہےنایہ کون سی بات ہوئی کہ لازمی حصہ نہیں کیاجو اسلام کاحصہ ہومگرلازمی حصہ نہ ہوحکومت اسے غیراسلامی طریقے پر استعمال کرےیہ اسلامی اقدار کوکمزورکرنےکے مترادف نہیں ہے؟لہذاوقف کے مسئلےکومسلم پرسنل لاکےاصولوں کے مطابق کیاجاناچاہیے
کل بروزسوموارچارنومبر۲۰۲۴ٹھیک پانچ سال پانچ ماہ بعدجموں وکشمیرمیں اسمبلی کی کاروئی شروع ہونےجارہی ہےاس موقع پرمیں ارکین اسمبلی کو دل کی عمیق ترین گہرائیوں سےمبارکبادپیش کرتاہوں نیزدعاگوہوں کہ اللہ تعالی سب کو بہترطریقےسےلوگوں امیدوں کےمتعلق پورااترنےکی توفیق عنایت فرمائے۔۔۔آمین
ملک میں قانون ملک کی سالمیت لوگوں کی جان،مال،املاک اورعزت وآبروکی حفاظت کےلیےہوتاہےاسی لیےقانون وہ ہےجوہرطرح کےرنگ ونسل اورمذاہب کےلوگوں کوتحظ فراہم کرےاگروقت کےگذرتےقانون میں ان پانچ جگہوں میں کہیں پرکمزوری پائی جائےتوقانون میں ترمیم کرناضروری ہواکرتاہےاوریہ ہرملک میں ہوتاہے
بونجواہ پاشالہ کےمقام پرایک آلٹوکار حادثہ کاشکارہوگئی جسمیں میں تین افراد زخمی ہوئےاوردوافراد کی برموقع موت واقع ہوگئی وفات پانےوالی دونوں خواتین ہیں دعاہےاللہ تعالٰی مرحومین کی مغفرت فرمائےپسماندگان کوصبرجمیل عطافرمائےاور زخمیوں کوشفا کاملہ عطافرمائے
فاصلےنہ کم ہونگےفاصلےبڑھانےسے
آؤ سوچ لیں پہلے رابطے بڑھانے سے
خواہشیں نہیں مرتیں خواہشیں دبانےسے
ملک بھی نہیں بچتےزورآزمانےسے
ایک ظلم کرتاہےایک ظلم سہتاہے
آپکا تعلق ہے کون سے گھرانےسے