📚 English & Urdu literature | 🎶 Old music | 🌙 Old soul | 💭 Dreamer | 🥀 Romantic | 🔥 Tempting mind | 🌍 Explorer | 🚫 Content piracy = crime | Follow back
رقصة (الباتشاتا) .. هي رقصة لاتينية شهيرة مدرجه ضمن قائمة التراث العالمي في اليونسكو
_ تمتاز بكونها رقصة اجتماعية رومانسية
_ نشأت في (جمهورية الدومنيكان) في الستينات وانتشرت في انحاء العالم
شاعر نے محبت کی خوشی اور جدائی کے غم کو ایک ہی منظر میں سمو کر کیا خوب کہا ہے۔۔۔۔۔۔
زندگی کیفِ مسلسل میں گزر جاتی ہے
چشمِ مخمور کی مستی ہو کہ مے نوشی ہو
تیرے آنے کی مسرت سے سحر ہو روشن
اور راتوں کی ترے غم میں سیہ پوشی ہو
زندگی شاید ایک لاحاصل دوڑ ہے�� ہم منزل کی تلاش میں بھاگتے رہتے ہیں، اور اکثر راستے میں یہ بھول جاتے ہیں کہ آخر سکون چاہیے کس چیز میں تھا۔ شاید اصل کامیابی منزل نہیں، اس سفر کو سمجھ لینا ہے۔
𓆩 𝓒𝓱𝓮𝓻𝓻𝔂 𓆪
محبت کی ہر شکل محبت نہیں ہوتی۔ بعض اوقات کسی کی قربت صرف اس لیے ہوتی ہے کہ اسے آپ سے ملنے والی توجہ، وقت یا فائدے کی عادت ہو چکی ہوتی ہے۔ جب فائدہ ختم ہو جائے تو وہ تعلق بھی اپنی حقیقت دکھا دیتا ہے۔
𓆩 𝓒𝓱𝓮𝓻𝓻𝔂 𓆪
لباس پہننا صرف فیشن نہیں، اسے سنبھالنا بھی ایک فن ہے۔ یہ انسان کو اپنے انداز، چال ڈھال اور شخصیت کے بارے میں زیادہ conscious رکھتا ہے۔ جنہیں اپنے لباس کو اعتماد اور وقار کے ساتھ carry کرنا آتا ہے، وہ اکثر بغیر کوشش کے بھی لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔
𓆩 𝓒𝓱𝓮𝓻𝓻𝔂 𓆪
آخر وہ ایسی کیا چیز ہے جو ہر چیز کو مٹی کا ڈھیر بنا دیتی ہے؟
ان گنت خواہشیں، بے شمار خواب… دیکھتے ہی دیکھتے ٹھنڈی ہوا کے جھونکے کی طرح گزر جاتے ہیں، اور ہم کچھ نہیں کر پاتے۔
آخر وہ کیا ہے وقت، نصیب یا زندگی؟
𓆩 𝓒𝓱𝓮𝓻𝓻𝔂 𓆪
کتابیں دماغ کو سکون ہی نہیں دیتیں، دوسروں کی غلطیوں سے سیکھنے کا موقع بھی دیتی ہیں۔ جو سبق زندگی دیر سے سکھاتی ہے، کتابیں پہلے سکھا دیتی ہیں۔ 📚🖤
کیا آپ بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں؟
𓆩 𝓒𝓱𝓮𝓻𝓻𝔂 𓆪
زندگی کے کچھ حسین ترین احساس وہ ہوتے ہیں جو ہم کسی خاموش، تنہا جگہ پر خود کے ساتھ گزارتے ہیں؛ جہاں نہ کوئی سوال ہوتا ہے، نہ کوئی شور… بس ہم، ہماری یادیں، ہماری غلطیاں اور ان سے ملنے والے سبق۔
𓆩 𝓒𝓱𝓮𝓻𝓻𝔂 𓆪
انسان کی اصل پہچان اس کے لباس، چہرے یا دولت سے نہیں ہوتی، بلکہ اس وقت ہوتی ہے جب اسے اختیار ملتا ہے۔
حالات انسان کو بدلتے نہیں،
اکثر صرف اس کے اصل چہرے سے پردہ اٹھاتے ہیں۔
𓆩 𝓒𝓱𝓮𝓻𝓻𝔂 𓆪
ہم ساری زندگی لوگوں کے درمیان رہ کر بھی خود سے دور ہوتے رہتے ہیں۔
کبھی کسی کی محبت ہمیں مصروف رکھتی ہے، کبھی کسی کی توجہ، کبھی رشتوں کی ذمہ داریاں اور کبھی اس خوف کا کہ لوگ ہمارے بارے میں کیا سوچیں گے۔ پھر ایک دن زندگی خاموش ہو جاتی ہے۔
𓆩 𝓒𝓱𝓮𝓻𝓻𝔂 𓆪