خیبرپختونخوا ٹیوٹا۔۔۔کیا واقعی سونے کی چڑیا ہے؟
ذرائع کے مطابق صرف گزشتہ ماہ سبکدوش ہونے والے ایم ڈی جاتے جاتے ہنگامی بنیادوں پر تقریباً 40 افراد کو بھرتی کر گئے، جن میں سے 18 افراد کو بغیر کسی اشتہار کے ڈی آئی خان کے تین کالجوں اور 13 کو ٹانک میں تعینات کر دیا گیا۔
ادارے میں موجودہ حکومت کے دور میں اب تک تقریباً 150 تک بھرتیاں بغیر کسی ٹیسٹ اور انٹرویو کے کی جا چکی ہیں۔ کھلی کچہری میں یہ تمام شکایات سیکرٹری انڈسٹری کے گوش گزار کی گئیں، لیکن اس کے بعد بھرتیوں میں کمی کے بجائے مزید اضافہ دیکھنے میں آیا۔
حیران کن بات یہ ہے کہ ادارے کے ملازمین گزشتہ 2 سال سے سی پی فنڈ سے محروم ہیں جبکہ انکی تنخواہوں سے کٹوتی کے باوجود انہی رقوم سے نئے بھرتی ہونے والے افراد کو تنخواہیں ادا کی جا رہی ہیں۔
پشاور یونیورسٹی کے بعد ٹیوٹا خیبرپختونخوا کے ملازمین بھی تنخواہوں سے محروم!
آل ٹیوٹا ایمپلائیز ایسوسی ایشن کے بار بار متنبہ کرنے کے باوجود تنخواہی تاخیر سے آنا اور فنڈز کا نہ ہونا ملازمین کے لیے باعث پریشانی ہے۔
ملازمین نے وزیراعلی سہیل آفریدی سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
ملازمین کے مطابق موجودہ مینجمنٹ نے مسلسل وعدوں کے باوجود سی پی فنڈز کا مسئلہ بھی حل نہیں کیا
@akamran111 سر! آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے ہمارے مسئلے کو اجاگر کیا۔
اصل صورتحال اس سے بھی زیادہ سنگین ہے۔ بات یہ نہیں کہ صرف حکومت کا دیا جانے والا 12 فیصد نہیں مل رہا — بلکہ ہماری تنخواہوں سے کٹنے والا 10 فیصد حصہ بھی جمع ہی نہیں کیا جا رہا، بلکہ کہیں اور چلا جاتا ہے۔
@akamran111 سر! آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے ہمارے مسئلے کو اجاگر کیا۔
اصل صورتحال اس سے بھی زیادہ سنگین ہے۔ بات یہ نہیں کہ صرف حکومت کا دیا جانے والا 12 فیصد نہیں مل رہا — بلکہ ہماری تنخواہوں سے کٹنے والا 10 فیصد حصہ بھی جمع ہی نہیں کیا جا رہا، بلکہ کہیں اور چلا جاتا ہے۔
@akamran111 چیف سیکرٹری صاحب نے واضح طور پر انکوائری کا حکم دیا تھا — پھر ابھی تک انکوائری کیوں نہیں ہوئی؟ 9 ملازمین وفات پا چکے — ان کے بچوں کو نیشنل بینک سے جو انشورنس ملنی تھی، اس کی ادائیگی کون کرے گا؟
خدارا — کچھ تو سچ بولا جائے!
@akamran111 یہ بھی نہایت اہم ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں سے جو 10٪ کٹوتی کی جارہی ہے، وہ کہاں جا رہی ہے؟ اس کا حساب کون دے گا؟
اور وہ 95 لوگ جو بغیر کسی ٹیسٹ اور انٹرویو کے بھرتی کیے گئے — ان کی تنخواہیں کہاں سے ادا ہو رہی ہیں؟ ہیڈ آفس الاؤنس کے لیے پیسے موجود ہیں مگر CP فنڈ کے لیے نہیں؟
@akamran111 آخر کار یہ سوال تو بنتا ہے کہ اس ماہ CP فنڈ ملا ہے یا نہیں؟ 2023 تک تو باقاعدگی سے ملتا رہا — پھر 2023 کے بعد کس نے روک لیا اور کیوں؟ وجہ صاف صاف بتائی جائے کہ جو فنڈ پہلے آرہا تھا اب کیوں بند ہے؟
یہ بھی نہایت اہم ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں سے جو 10٪ کٹوتی کی جارہی ہے، وہ کہاں گ
@ATEAKP ٹیوٹا_اساتذہ_کا_مطالبہ
2016 سے بھرتی ہونے والے ٹیوٹا اساتذہ کو اب تک سروس اسٹرکچر، لازمی ٹریننگ، اور پروموشن کے مواقع نہیں ملے۔ کیا یہ ان کا حق نہیں؟