وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں سول انتظامیہ کی معاونت کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کا باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں پاک فوج کے دستوں اور وسائل کی تعیناتی کی منظوری
وفاقی حکومت نے 11 اکتوبر 2026 کے آرٹیکلز 232 اور 234 کے تحت جاری اعلان کی مدت کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کی اجازت دے دی
پاک فوج کی تعیناتی کا مقصد شہریوں کی جان و مال اور سرکاری تنصیبات کا تحفظ یقینی بنا��ا ہے
حکم نامے کے مطابق خیبر پختونخوا میں امن و امان اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پاک فوج سول انتظامیہ کی معاونت کرے گی
گورنر خیبر پختونخوا، جی ایچ کیو کے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ سے مشاورت کے بعد تعینات کیے جانے والے فوجی دستوں اور وسائل کی تعداد کا تعین کریں گے
سومنات بنا نہ استنبول، اسلام آباد پُرامن!
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے اعلان کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زندگی معمول کے مطابق جاری ہے۔ شہر اقتدار میں شہری روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہیں،صحافی سلمان درانی
@DurraniViews
خیبرپختونخوا کی 11 رکنی ایڈوائزری کونسل کے نام اور مجوزہ قلمدان سامنے آگئے
پشاور: خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے تناظر میں 11 رکنی ایڈوائزری کونسل کے نام اور ان کے مجوزہ قلمدانوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
ایڈوائزری کونسل میں سابق اعلیٰ سرکاری افسران، قانونی ماہرین، ماہرین تعلیم، سابق فوجی افسران، کاروباری شخصیات اور سیاسی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے۔
فہرست کے مطابق سابق ان��پکٹر جنرل جیل خانہ جات اور سابق چیئرمین فاٹا ٹریبونل کفایت اللہ خان کو داخلہ و قبائلی امور کا مشیر نامزد کیا گیا ہے۔ وہ ڈیرہ اسماعیل خان اور مردان کے کمشنر بھی رہ چکے ہیں۔
سابق چیئرمین ایف بی آر طارق محمود پاشا کو خزانہ، ریونیو، ایکسائز و ٹیکسیشن جبکہ سپریم کورٹ کے وکیل اور سابق ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا امیر جاوید کو قانون و پارلیمانی امور کا قلمدان دینے کی تجویز ہے۔
نیدرلینڈز سے بین الاقوامی تعلقات میں پی ایچ ڈی کرنے والے ڈاکٹر سید امیر عبداللہ کو تعلیم کا مشیر نامزد کیا گیا ہے۔ وہ سابق نگران صوبائی وزیر اور نیکٹا کی ایکسپرٹ کمیٹی کے رکن رہ چکے ہیں۔
پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل اور پاک فوج کی سابق سرجن جنرل نگار جوہر خان کو صحت کا مشیر نامزد کیا گیا ہے۔
فرانس سے معاشیات میں پی ایچ ڈی کرنے والے ڈاکٹر سرفراز علی شاہ کو معدنیات جبکہ سابق چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد ارشاد کو صنعت و تجارت کا قلمدان دینے کی تجویز ہے۔
سابق نگران صوبائی وزیر آصف رفیق آفریدی کو مواصلات و تعمیرات، خیبرپختونخوا کے چیف خطیب مولانا محمد طیب قریشی کو اوقاف و مذہبی امور جبکہ سابق سینیٹر عثمان سیف اللہ خان کو توانائی، بجلی، منصوبہ بندی و ترقی کا مشیر نامزد کیا گیا ہے۔
اسی طرح سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ثمر ہارون بلور کو اطلاعات و نشریات کا قلمدان دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
🚨فیکٹ چیک !
خیبرپختونخوا میں تعیناتی کے لیے پنجاب پولیس سے کسی قسم کی نفری طلب نہیں کی گئی، ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر چلنی والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔
گرفتاری کا ڈر؟ سہیل آفریدی کے قریبی ساتھی مینا خان، شفیع جان، شاہد خٹک روپوش، ذرائع
خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ممکنہ گرفتاریوں کے خدشے کے پیش نظر سہیل آفریدی کے قریبی ساتھی مینا خان،شفیع جان @ShafiJanPTI اور شاہد خٹک @ShahidkhattakSk کے روپوش ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
علی امین گنڈاپور لانگ مارچ چھوڑ کر کے پی ہاوس چلے گئے تھے،سہیل آفریدی لانگ مارچ چھوڑ کے وزیر اعلی ہاؤس چلے گئے تھے،سینیر صحافی اسد اللہ خان
@AUKhanOfficial1
ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد گورنر کا صوبے کے عوام کیساتھ خطاب
عوام اپنے سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے،ہم دیگر صوبوں کیساتھ برادرانہ تعلقات رکھیں گے،عوام کسی بھی قسم کی قانون شکنی، اشتعال انگیزی اور دنگے فساد سے مکمل اجتناب کریں،فیصل کریم کنڈی
ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں
ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان اس سے قبل وفاقی وزارتِ توانائی کے پاور ڈویژن میں سیکریٹری تعینات تھے
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کی بطور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی
ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کی تعیناتی تاحکمِ ثانی برقرار رہے گی
ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کا تعلق ضلع مردان خیبر پختونخوا سے ہے
بریکنگ نیوز
خیبرپختونخواہ می�� باقاعدہ طور پر گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ ہوچکا ہے،صدر مملکت نے وفاقی کابینہ کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر دستخط کردیے ہیں