سی ایل آئی نے سب سے پہلے لطیف جذبوں پر وار کیا
ورنہ اس سے پہلے کرش کو فون کیئے جاتے تھے اور فون آتے بھی تھے
مجھے اچھی طرح یاد ہے 1990 کی بات ہوگی ایک ایسی ہی کال مجھے آتی تھی نام روما بتایا تھا میں بات کرتا تھا
فون پاپا کے کمرے میں ہوتا تھا
ایک دن پاپا جلدی آگئے وقت مقررہ پر کال آئی فون پاپا نے اٹھایا کوئی نہی بولا
دوسری کال آئی کوئی نہی بولا
تیسری کال پاپا نے اٹھاتے ہی کہا
ہیلو میں شعیب بول رہا ہوں 😃
مجھے حیرت اس بات پر ہوئی پاپا نے نا بڑے بھائی مجیب کا نام لیا نا چھوٹے عمران کا
ان کو پکا یقین تھا لفنگا میں ہی ہوں ❤️
اللہ تعالی پاپا کی میرے ماں کی مغفرت فرمائے
بس یادیں رہ جاتی ہیں