آج کل کے مولوی محدثین کے اصولوں پر تولے جائیں تو 99 فیصد مولویوں کےبارے میں یہ احکام ہوں گے: وضاع، کذاب، دجال، متکلم فيه، ضعيف، غیر ثقة، لا يؤخذ عنه.
وغیرہ وغیرہ
خدا کے بارے میں جو بھی صاحب علم و عقل صدق دل سے تحقیق کرے تو اقرار کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے جبکہ خدا کا انکار ضد اور ہٹ دھرمی ہے یا پھر جہالت اور حماقت۔
ملحدین اعتراض کرتے ہیں کہ اسلام سوال پوچھنےکی حوصلہ شکنی کرتا ہے بلکہ اسکی اجازت تک نہیں دیتا
حالانکہ یہ بات بالکل غلط اور بعید انصاف ہے اسلیے کہ قرآن اور سنت نبوی میں ایسی ان گنت مثالیں موجود ہیں کہ علم،تحقیق اور سوال پوچھنے پر زور دیا جاتا ہے۔حدیث میں ہے: إنما شفاء العي السؤال