وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اے اے سی خوازہ خیلہ نے SDC خوازہ خیلہ میں ریونیو دربار منعقد کیا، جہاں موقع پر 6 فردات جاری، 3 انتقالات اور 4 وراثتی درخواستیں نمٹائی گئیں، جبکہ حدبراری کی ایک درخواست متعلقہ تحصیلدار کو ارسال کی گئی۔
ڈی سی بر سوات شکایات سیل: 0946791295
ڈی سی بر سوات کی ہدایات پر اے اے سی خوازہ خیلہ نے باغ ڈھیرائی میں قومی شاہراہ این-90 کے ساتھ غیر قانونی کھدائی کا نوٹس لیتے ہوئے موقع پر کام بند کروا دیا۔ این ایچ اے کو معاملے کی تحقیقات اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی اور ایف آئی آر کے اندراج کی ہدایت کی گئی۔
#pricelistupdate
عوام الناس کی شکایات، مسائل اور تجاویز کے اندراج کے لیے ڈی سی بر سوات شکایت سیل سے درج ذیل نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
📞 0946-791295
وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کالام، مہزاد سریر نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور عوامی مسائل سنے۔ انہوں نے بنیادی سہولیات کی فراہمی، منشیات کے خاتمے اور جنگلات کے تحفظ کے لیے عوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
ڈپٹی کمشنر بر سوات شکایات سیل: 0946791295
وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مٹہ نے BHU بیدرہ کا دورہ کیا اور جاری HPV ویکسینیشن مہم کے انتظامات، ویکسین کی دستیابی، عملے کی حاضری اور کولڈ چین کے نظام کا جائزہ لیا۔ متعلقہ عملے کو مؤثر آگاہی اور مہم کے اہداف کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اےاےسی خوازہ خیلہ نے شین بازار کا معائنہ کیا،جہاں اشیائےضروریہ کی قیمتوں،معیار اور میعاد استعمال کا جائزہ لیا گیا۔اس کے علاوہ ممنوعہ پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق اقدامات کیے
وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ نے BHU کوٹانئی کا دورہ کیا اور ادویات کے اسٹاک، عملے کی حاضری، پینے کے صاف پانی، واش رومز اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر بر سوات شکایات سیل: 0946791295
ڈپٹی کمشنر بر سوات شہریار قمر سے اوپن ڈور پالیسی کے تحت سخرہ، گھڑئ کے ایک وفد نے ملاقات کی، جس کے دوران علاقے کے عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے وفد کو مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کے ذریعے ضروری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔
وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اےاےسی بحرین نے منکیال کے کاکا جی ہوٹل پر چھاپہ مار کر قانونی دستاویزات کے بغیر ذخیرہ شدہ دیار کی لکڑی (33 سلیپرز، 14 تختے اور 45 راڈز) ضبط کر لی۔ متعلقہ حکام کو ہوٹل مالک کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی۔
بر سوات شکایات سیل: 0946791295
وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مٹہ کی زیرِ صدارت SDC مٹہ میں ریونیو دربار کا انعقاد کیا گیا، جہاں عوامی مسائل و شکایات سنی گئیں اور متعلقہ حکام کو ان کے بروقت ازالے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر بر سوات شکایات سیل: 0946791295
وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر بحرین نے GPS شیگال اور GHS قندیل کا دورہ کیا، جہاں عملے کی حاضری، صفائی اور تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا۔ GHS قندیل میں زیرِ تعمیر کلاس رومز میں دروازوں اور کھڑکیوں کی تنصیب یقینی بنانے کے لیے ٹھیکیدار کو ہدایات جاری کیں۔
وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر بحرین نے جی جی ایچ ایس قندیل کا دورہ کیا اور جاری HPV ویکسینیشن مہم کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر طالبات کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔
ڈی سی بر سوات شکایات سیل: 0946791295
وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر بحرین نے بی ایچ یو تیرات کا دورہ کیا، جہاں عملے کی حاضری، طبی سہولیات اور ضروری ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا اور مریضوں کو بروقت علاج کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
ڈی سی بر سوات شکایات سیل: 0946791295
وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بحرین اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی شکایات سن کر فوری ازالے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر رہے ہیں۔ عوامی مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ڈی سی بر سوات شکایات سیل: 0946791295
#pricelistupdate
عوام الناس کی شکایات، مسائل اور تجاویز کے اندراج کے لیے ڈی سی بر سوات شکایت سیل سے درج ذیل نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
📞 0946-791295
وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ نے SDC خوازہ خیلہ کا دورہ کیا، عملے کی حاضری اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے بروقت اور مؤثر خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
ڈی سی بر سوات شکایات سیل: 0946791295
وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ نے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے جوڈیشل لاک اَپ منتقل کر دیا۔
جنگلات کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ڈی سی بر سوات شکایات سیل: 0946791295
✅ عوامی ریلیف: صوبائی ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کا عزم۔
ڈی سی برسوات نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور تمام محکمے باہمی رابطے سے نتائج یقینی بنائیں۔
ڈپٹی کمشنر بر سوات شکایات سیل:0946791295
ڈی سی برسوات کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی پی او بر سوات، اے سیز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس کے نمایاں فیصلے:
✅ کریک ڈاؤن: کالے شیشوں، ون ویلنگ اور غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت۔
✅ انسدادِ جرائم: بجلی چوری، سمگلنگ، تجاوزات اور گداگری کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کا جائزہ۔
✅ ریکارڈ و رجسٹریشن: نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پروفائلنگ اور مدارس کی رجسٹریشن کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ۔