ضلع کرم، پاراچنار:
محرم الحرام کے پُرامن انعقاد، بین المسالک ہم آہنگی اور سماجی رواداری کے فروغ کے سلسلے میں گورنر کاٹیج پاراچنار میں ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان کی زیرِ صدارت ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا، جس میں اپر، لوئر اور سنٹرل کرم کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے
1/2
قبائلی عمائدین اور مشران نے شرکت کی۔ جرگہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم امیر نواز، کمانڈنگ آفیسر 72 فیلڈ کرنل جواد، ایس پی آپریشن فلک نواز، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر حکام بھی موجود تھے
2/2
ونگ کمانڈر 111 ونگ کرنل عبدالوحید عباسی، کمانڈنگ آفیسر 11 سندھ آڑاولی فورٹ لیفٹیننٹ کرنل عاطف،ایس پی آپریشن نصیر علی خان سمیت متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور ضلع بھر کے قبائلی عمائدین و گرینڈ جرگہ ممبران نے شرکت کی۔
3/3
مزید مستحکم بنانے کے سلسلے میں ضلع بھر کے قبائلی مشران کا ایک اہم اور غیر معمولی جرگہ منعقد ہوا۔
جرگے میں کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ، ریجنل پولیس آفیسر (RPO) کوہاٹ عرفان طارق، ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم امیر نواز،
2/3
لوئر کرم، صدہ:
تاریخ: 06 جون 2026
بالش خیل فورٹ صدہ میں محرم الحرام کے پُرامن انعقاد کے سلسلے میں ضلع بھر کے قبائلی مشران کا غیر معمولی جرگہ منعقد، مکمل تعاون کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق بالش خیل فورٹ صدہ میں محرم الحرام کے پُرامن انعقاد اور ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو
1/3
بانی چیئرمین عمران خان کے یکساں اور معیاری تعلیم کے خواب کی جانب ایک اور بڑا قدم!
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت چیف منسٹر ماڈل سکولز کے قیام سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے کے ابتدائی خدوخال، قانونی فریم ورک اور انتظامی ڈھانچے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
🔸وزیراعلیٰ نے چیف منسٹر ماڈل سکولز کے قیام کے لیے قانونی فریم ورک کی تیاری کا عمل فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
🔸اگلے مالی سال کے دوران صوبے کے تمام اضلاع میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے مجموعی طور پر **72 چیف منسٹر ماڈل سکولز** قائم کیے جائیں گے۔
🔸منصوبے کے لیے 9.5 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
🔸ان سکولز میں جدید تدریسی نظام، تربیت یافتہ اساتذہ، جدید لیبارٹریز، لائبریریز، آئی ٹی سہولیات اور عالمی معیار کے تعلیمی ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
🔸چیف منسٹر ماڈل سکولز کے لیے علیحدہ قانون اور قواعد و ضوابط مرتب کیے جائیں گے، جبکہ ان کے انتظامی امور چلانے کے لیے ایک سنٹرلائزڈ بورڈ آف گورنرز قائم کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی نے کہا کہ
✅چیف منسٹر ماڈل سکولز کا قیام ہماری حکومت کے تعلیمی اصلاحاتی ایجنڈے میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔
✅ معیاری تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور ان سکولز کے ذریعے طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
✅ صوبے کے تعلیمی نظام کی بہتری اور معیار میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
✅ تعلیم کے شعبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامع اور دیرپا اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔
✅ چیف منسٹر ماڈل سکولز کو صوبے میں معیاری اور جدید تعلیم کا مثالی ماڈل بنایا جائے گا۔
✅ تعلیم پر سرمایہ کاری دراصل صوبے کے روشن مستقبل، انسانی ترقی اور خوشحالی پر سرمایہ کاری ہے۔
🔸یہ منصوبہ نہ صرف تعلیمی معیار کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا بلکہ خیبرپختونخوا کے لاکھوں بچوں کے لیے جدید، معیاری اور یکساں تعلیمی مواقع کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
#CMKP #SohailAfridi #EducationReforms #CMModelSchools
حکومت خیبرپختونخوا کے عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے لیے خصوصی انتظامی پلان کے تحت صفائی ستھرائی، آلائشوں کی بروقت تلفی، ٹریفک مینجمنٹ، سیاحتی مقامات پر سہولیات، مویشی منڈیوں کی نگرانی، ٹرانسپورٹ کرایوں، سکیورٹی انتظامات، پرائس کنٹرول، مویشیوں کی ویکسینیشن، دریاؤں اور ڈیموں کے اطراف عوامی تحفظ سمیت 40 اہم اقدامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا گیا۔
عیدالاضحیٰ کے دوران صوبہ بھر میں ایک لاکھ ٹن سے زائدکچرا اور آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں جبکہ 2,500 سے زائد ویٹرنری عملے نے مویشیوں کی صحت اور ویکسینیشن سے متعلق فرائض سرانجام دیے۔ غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 197 غیر قانونی منڈیاں بند کی گئیں۔ پرائس کنٹرول کے حوالے سے 2,779 مارکیٹوں کا معائنہ کیا گیا جہاں 777 خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جبکہ 532 دکانوں کو قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔ عوامی تفریحی مقامات پر حفاظتی اقدامات کے تحت 145 تفریحی مقامات پر جھولوں اور 561 کھانے پینے کے مراکز کا معائنہ کیا گیا اور ضروری قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔
عید کے دوران تمام اضلاع کے کنٹرول رومز چوبیس گھنٹے فعال رہے اور مختلف امور کی مسلسل نگرانی کی جاتی رہی۔ خیرسگالی اور انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت سرکاری افسران نے ہسپتالوں، جیلوں اور یتیم خانوں کے دورے بھی کیے۔
صفائی ستھرائی کے انتظامات کے حوالے سے اضلاع کی درجہ بندی کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں ایک جامع رپورٹ بھی مرتب کی جا رہی ہے تاکہ بہترین کارکردگی دکھانے والے اضلاع کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔
خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں پر بھرپور توجہ کے تحت صوبہ بھر میں تقریباً 2,000 کلومیٹر سڑکوں اور پلوں کی مرمت، بحالی اور اپگریڈیشن کیلئے 2 ارب روپے سے زائد کے ٹینڈرز جاری کر دیے گئے ہیں۔ یہ اقدامات عوام کو بہتر سفری سہولیات، محفوظ انفراسٹرکچر اور علاقائی رابطوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں صوبائی حکومت ترقی، عوامی خدمت اور جدید انفراسٹرکچر کے وژن پر عمل پیرا ہے۔
عمران خان کے خیبرپختونخوا میں ترقی اور عوامی فلاح کا سفر تیزی سے جاری ہے۔
#CMKP #SohailAfridi #KPDevelopment #KPPHA
وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر عیدالاضحٰی کے موقع پر تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، پولیس، ریسکیو 1122، بلدیاتی اداروں، محکمہ صحت، لائیو اسٹاک، سیاحت اور دیگر متعلقہ اداروں کو عید سے قبل اور عید کے دوران خصوصی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکومت خیبرپختونخوا نےتمام اضلاع میں عیدگاہوں، مساجد، امام بارگاہوں، بازاروں اور مویشی منڈیوں میں سخت سکیورٹی اور رش کنٹرول کرنے کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔
صرف منظور شدہ مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانور فروخت کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ سڑکوں، پلوں اور رہائشی علاقوں میں غیرقانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ بڑی مویشی منڈیوں میں پارکنگ، پینے کے پانی، سایہ، روشنی اور شکایات کے ازالے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
محکمہ لائیو اسٹاک قربانی کے جانوروں کے معائنے، ویکسینیشن اور بیماریوں سے بچاؤ کے اقدامات یقینی بنائے گا جبکہ شہریوں کو بیمار جانوروں کی نشاندہی اور احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی بھی دی جائے گی۔
ٹرانسپورٹ کرایوں کی سخت نگرانی، ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور کم تولنے والوں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح ہوٹلوں، بیکریوں، مٹھائی کی دکانوں اور دیگر فوڈ پوائنٹس کا معائنہ بھی کیا جائے گا۔
بلدیاتی اداروں اور واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنیوں کو عید کے دنوں میں قربانی کی آلائشوں اور جانوروں کے فضلے کی بروقت صفائی اور محفوظ تلفی کے لیے خصوصی صفائی مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نہروں، ندی نالوں اور عوامی مقامات پر آلائشیں پھینکنے پر پابندی عائد ہوگی۔
پولیس کو عید سے پہلے اور عید کے دنوں میں بازاروں، سیاحتی مقامات اور عوامی اجتماعات پر ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، تیز رفتاری اور ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی کارروائیاں کی جائیں گی۔
سیاحتی اضلاع میں ٹریفک پلان، ایندھن، خوراک اور پینے کے پانی کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی جبکہ اہم سیاحتی مقامات پر ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیے جائیں گے۔ دریاؤں، جھیلوں اور ڈیموں پر حفاظتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہوگا اور لائف جیکٹ کے بغیر بوٹنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔
محکمہ صحت کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز، ایکسرے، فارمیسی، ایمبولینس اور ٹراما سہولیات چوبیس گھنٹے فعال رکھی جائیں۔
ضلعی انتظامیہ کو 24/7 کنٹرول روم قائم کرنے اور ہیلپ لائن نمبرز میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے عام کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
محکمہ اطلاعات کو عید انتظامات، ٹریفک ڈائیورژن، سیاحتی ہدایات، ایمرجنسی نمبرز، صفائی اور عوامی تحفظ سے متعلق آگاہی مہم چلانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر غلط اور خوف پھیلانے والی خبروں کی فوری تردید کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
اسی طرح کالعدم تنظیموں یا غیر مجاز افراد کو عیدالاضحیٰ کے دوران کھالیں یا عطیات جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ڈپٹی کمشنرز کو جیلوں، ہسپتالوں، یتیم خانوں اور فلاحی اداروں کے دورے کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان کی زیرِ صدارت انسدادِ تجاوزات سے متعلق پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوااجلاس میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، ایکسین محکمہ ورکس اینڈ سروسز، ضلعی زراعت آفیسر، فوڈ کنٹرولر، ٹی ایم اے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے شرکت کی
اگاہی مہم: رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن، خیبر پختونخوا
خیبر پختونخوا حکومت کے رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کی جانب سے عوامی خدمات کی شفاف اور بروقت فراہمی کے لیے ایک اہم آگاہی مہم جاری ہے۔
1/2
اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
مزید برآں، انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
3/3
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صفائی کی صورتحال بہتر بنانے پر زور دیا اور ویٹنگ ایریا کی بہتری کے حوالے سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے انچارج انور سر
2/3
ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال صدہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ایمرجنسی، ٹی بی سنٹر اور دیگر مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری، کارکردگی اور مریضوں کے ساتھ رویے کا جائزہ لیا۔
1/3
اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کو یہ سہولت فراہم کی گئی ہے کہ وہ بغیر کسی واسطے کے اپنے مسائل براہِ راست اعلیٰ حکام کے سامنے پیش کریں، جس سے نہ صرف مسائل کے حل میں تیزی آتی ہے بلکہ عوام کا اعتماد بھی بحال ہوتا ہے۔
4/4
جبکہ دیگر مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ جات کے سربراہان کو فوری کارروائی کی ہدایات جاری کی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ عوامی خدمت، شفافیت اور فوری رسائی کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
3/4
تاکہ ان کے مسائل بروقت سنے اور حل کیے جا سکیں۔
آج مختلف علاقوں کے مشران نے اسسٹنٹ کمشنر صدہ کے دفتر میں ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان سے ملاقات کی اور اپنے ذاتی، عوامی اور علاقائی مسائل پیش کیے۔ بعض مسائل موقع پر ہی حل کر دیے گئے
2/4
اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کا فوری حل
تاریخ: 24 اپریل 2026
ضلعی انتظامیہ کرم کی جانب سے صوبائی حکومت کی "اوپن ڈور پالیسی" پر مؤثر انداز میں عملدرآمد جاری ہے، جس کا مقصد عوام کو ڈپٹی کمشنر آفس تک براہِ راست، بلا رکاوٹ اور فوری رسائی فراہم کرنا ہے
1/4
محکمہ صحت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر گڈ گورننس روڈمیپ کے تحت صوبے میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ صوبے میں میڈیکل آفیسرز، نرسز اور ڈینٹل سرجنز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے تقریباً 2500 طبی عملے کی کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کا عمل جاری ہے۔
بھرتی کیے جانے والے عملے میں 1425 ڈاکٹرز، 250 ڈینٹل سرجنز اور 764 نرسز شامل ہیں۔ میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ڈویژنل سطح پر ایک سے زائد انٹرویو پینلز تشکیل دیے گئے ہیں تاکہ کم وقت میں ڈویژنل سطح پر ہی بھرتیوں کا عمل مکمل کیا جا سکے۔
امیدواروں کی سہولت کیلئے ورچوئل انٹرویوز کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی جبکہ درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے، جس کے بعد باقاعدہ انٹرویوز کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس اقدام سے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں طبی عملے کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات میسر آسکیں۔ کنٹریکٹ پر بھرتیوں کا عمل رواں ماہ مکمل ہوجائے گا۔
اورکزئی ہاوس مندوری میں سنٹرل کرم کے مشران اور یوتھ کیساتھ قبائلی جرگے کا انعقاد۔
مشرانوں کی طرف سے علاقے میں امن کے قیام کیلئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان۔
@CSKPOfficial