🇵🇰 ضلع صحبت پور | 14 اگست 2026
ڈپٹی کمشنر آفس میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، پرچم کشائی اور چاق و چوبند دستے کی سلامی کے بعد ڈپٹی کمشنر محترمہ فریدہ ترین اور صوبائی وزیر C&W
میر سلیم احمد خان کھوسہ کی قیادت میں شاندار ریلی نکالی گئی۔ بعد ازاں یومِ آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔
🇵🇰 🇹🇷 🇸🇦
الحمدللہ! مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا باہمی دفاع، سلامتی اور تحفظ کے لیے متحد ہونا امتِ مسلمہ کے اتحاد اور یکجہتی کی روشن مثال ہے۔
اللہ تعالیٰ تینوں برادر ممالک کو ہمیشہ امن، سلامتی اور استحکام عطا فرمائے۔ آمین 🤲
ضلعی انتظامیہ، صحبت پور
صحبت پور; محرم الحرام کے موقع پر گوٹھ حمید کا جلوس پُرامن طور پر اپنے مقررہ وقت اور روٹ کے مطابق منعقد ہوا۔ جلوس صبح امام بارگاہ دارِ عباس (نصیر آباد) سے برآمد ہوا اور ضلع صحبت پور میں داخل ہوا۔
جلوس ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں بخیریت روانہ ہوا، کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے BSDA کے تحت زیرِ تعمیر پبلک پارک کا دورہ کیا اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ منصوبہ مقررہ معیار اور وقت کے مطابق مکمل کیا جائے۔ پارک میں جدید جھولے اور تفریحی سہولیات شامل ہوں گی تاکہ بچوں کو محفوظ اور معیاری ماحول میسر آ سکے۔
ضلع صحبت پور: گوٹھ علی مراد مری، فرید آباد میں آتشزدگی سے 6 مکانات تباہ ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین کی ہدایت پر ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پا لیا۔ متاثرہ خاندانوں کو امداد اور ٹینٹس فراہم کر دیے گئے ہیں۔
صحبت پور: اسسٹنٹ کمشنر مانجھی پور کا بازار کا دورہ، قیمتوں کی چیکنگ اور تجاوزات کے خلاف کارروائی۔
43 دکانوں کا معائنہ، 13 تجاوزات ختم، 13 وارن��گز، 4,550 روپے جرمانہ۔
نرخنامے پر عملدرآمد اور عوامی سہولت کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔