چکوال میں بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی کو آج 2 سال 2 ماہ اور 2 دن مکمل ہوئے، بسلسلہ کورس ضلع سے روانگی کا وقت ہوا چاہتا ہے، اس عرصے کے دوران ضلعی کی بہتری کے لیے تعلیم، صحت، ویمن ایمپاورمنٹ، یوتھ ایمپاورمنٹ، ترقیاتی کاموں سمیت کوشش کی کہ ہر شہری کی اپنے اور تمام ماتحت دفاتر میں پہنچ کو آسان ترین بناؤں، چند اقدامات کی چھوٹی سی فہرست درج ذیل ہے:
1: شعبہ صحت
ڈی ایچ کیو چکوال کے گائنی وارڈ میں 9 سے 40 بیڈز تک اضافہ
- بچوں کے لیے جدید پیڈیاٹرک ری ہیب سینٹر کا قیام۔
- 40 بیڈز پر مشتمل جدید بچہ وارڈ کا قیام
- ڈائلسز مشینوں کی تعداد میں اضافہ۔
- صوبائی سطح پر 12 خطرناک بیماریوں کے خلاف کارکردگی میں پہلا نمبر
- *دیہی صحت کی سہولیات میں بہتری:*
- تحصیل لاوا میں 20 بیڈز پر مشتمل جدید دیہی مرکز صحت کی تکمیل۔
- تمام بنیادی مراکز صحت کی تزئین و آرائش۔
- آنکھوں کے علاج کے لیے اوپتھلمولوجی سہولت کی فراہمی
مفت طبی کیمپس:
- ہیلتھ کیمپس، ہیلتھ ویک، اور جیل میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔
- کلینک آن ویلز کا آغاز (پسماندہ علاقوں کے لیے موبائل کلینکس)۔
2: تعلیمی اصلاحات
تعلیمی معیار میں اضافہ:
- چکوال، وفاقی وزارت منصوبہ بندی کی تعلیمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر۔
- راولپنڈی بورڈ کے امتحانات میں شفافیت اور چکوال کے طلبہ کی نمایاں پوزیشنیں۔
- 20 سکولوں کو ماڈل سکولز کی سطح پر اپ گریڈ کیا گیا۔
- روبوٹکس اور ڈیجیٹل آٹومیشن کورسز کا آغاز۔
- نسٹ یونیورسٹی میں چکوال کے ہونہار طلبہ کے لیے مفت تعلیمی اسکالرشپس
- ضلع میں قومی سطح کے چیس مقابلوں کا انعقاد
3: خواتین کی ترقی
- گرلز ایجوکیشن کے فروغ کے لیے اقوام متحدہ کے اداروں سے روابط۔
- ویمن انٹرپرینیورشپ گالا اور ڈیجیٹل اسکلز پروگرام۔
خواتین کی معاشی خودمختاری کے لیے
- انٹرپرینیورشپ گالا، ویمن ایکسپو، اور کاروباری تربیتی سیشنز۔
- 5 ڈے کئیر سینٹرز (ورکنگ ویمن کے لیے)۔
- لیڈیز بار روم (ڈسٹرکٹ بار) کا افتتاح۔
- خواتین نمبرداروں کی تعیناتی۔
- چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو (54 ملین روپے کی لاگت سے قائم)۔
4: انفراسٹرکچر اور سیاحت
- *سڑکوں کی تعمیر*
- تلہ گنگ-خوشاب روڈ۔
- کلرکہار-منارہ روڈ (سیاحتی راستہ)۔
- میانوالی-تلہ گنگ روڈ۔
- سیاحتی مقامات کی بحالی:
- چوآسیدن شاہ کے گندھالہ باغ کی بحالی۔
- تاریخی مونومنٹ (دندہ شاہ بلاول) کی تعمیر۔
- پارکس کی تزئین و آرائش (شہدا پارک میں کتاب میلہ)۔
5: ماحولیات اور جنگلات کی بحالی
گرین چکوال مہم
- 10,000+ پودے لگانے کی مہم
- طوفان سے تباہ شدہ تاریخی درختوں کی بحالی۔
- پیرا گلائڈنگ کے ذریعے بیج بکھیرنے کا منفرد اقدام
- *سموگ کنٹرول:
- ماحول دوست پالیسیاں اور ٹاسک فورس کا قیام۔
6: عوامی خدمات اور ای گورننس
-ڈیجیٹل رسائی
-اوپن ڈور پالیسی
- 24/7 ہیلپ لائن کا اجراء۔
- اراضی ریکارڈز کی ڈیجیٹلائزیشن۔
- عوامی خدمت ریونیو کچہری (ماہانہ انعقاد)۔
- قانون کا نفاذ:
-
- گراں فروشوں، تجاوزات، اور کرایہ نامہ خلاف ورزیوں کے خلاف سخت اور بلا تفریق کارروائیاں
7: ثقافتی و سماجی تقریبات
- سالانہ میلے
- چکوال کا پہلا **اولیو ہارویسٹنگ فیسٹیول**۔
- انجیر میلہ
- جشن بہاراں اور فیملی فیسٹیولز۔
- ثقافتی سرگرمیاں
- علم و ادب ویک، کتاب میلے، اور قومی دنوں کی تقریبات
- پولیو مہمات: عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق چکوال پولیو کے خلاف کاروائیوں میں دوسرے نمبر پر۔
- شفافیت: تعلیمی بورڈ امتحانات، پرائس کنٹرول، اور کرپشن کے خلاف اقدامات۔
- کھیلوں کی ترقی: انٹرکالجز سپورٹس مقابلوں کا انعقاد۔
اس سے علاوہ کوشش کی کہ ہر شہری سے رابطہ برقرار رکھا جائے تاکہ ضلع کے مسائل کی حقیقی تصویر نظر آسکے، اس سارے عرصے کے دوران ضلع کی عوام، تاجروں، صحافیوں، مختلف سرکاری و نجی دفاتر کے ذمہ داران کی جانب سے قدم قدم پر بھرپور سپورٹ کیا گیا، میں آپ سب کی تہہ دل سے مشکور ہوں، شکریہ
آپ چکوال سے اپنے آبائی علاقوں یا رشتہ داروں کے پاس عید کے لیے جانا چاہتے ہیں، بس اڈوں پر ٹرانسپورٹرز کو کرایہ صرف فرنٹ سکرین پر لگے کرایہ نامہ کے مطابق ہی ادا کریں، اگر کرایہ نامہ نہ لگا ہو یا عمل درآمد نہ ہو تو موقع پر موجود مجسٹریٹ کو یا 0543660250 پر ہمیں آگاہ کریں، شکریہ
عیدالفطر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ چکوال کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت ڈیمز, جھیلوں وغیرہ میں نہانے، تیراکی یا بوٹنگ کرنے، موٹر سائیکلز کی ون ویلنگ، سائلنسر اتارنے، آتش بازی اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی، احکامات کا اطلاق 30 مارچ سے 2 اپریل تک رہے گا، خلاف ورزی کی صورت میں سخت اور بلا تفریق قانونی کاروائی کی جائے گی
چکوال کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے گائنی وارڈ میں بیڈز کی تعداد صرف 9 ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا اور دیگر شہروں کا رخ کرنا پڑتا تھا، الحمدللہ یہ تعداد اب بڑھا کر 40 کر دی گئی ہے، بیسٹ وے سیمنٹ اور پنجاب حکومت کا انتہائی شکریہ جن کے تعاون سے چکوال کے شہریوں کی بڑی مشکل آسان ہوئی۔۔۔
پورے پنجاب کے رمضان سہولت بازار وزٹ کیے لیکن چکوال میں واقعی مثالی کام دیکھنے کو ملا، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر کی چکوال میں قائم رمضان سہولت بازار وزٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو۔۔۔
وزیراعلی پنجاب کے سکول انرولمنٹ پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولز میں داخل کروانے کے لیے آج دو بچیوں کی خود انرولمنٹ کی، یاد رکھیں تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، اسے یقینی بنانے کے لئے سرکاری سکولز میں جدید سہولیات متعارف کروائی گئی ہیں، آئیں مل کر اپنے بچوں کا مستقبل روشن بنائیں
پنجاب میں ہونے والے "STEAM Competitions" میں چکوال کا نام روشن کرنے والے 23 سٹوڈنٹس کے لیے وزیراعلی پنجاب کی طرف سے لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے، خوبصورت بات یہ ہے کہ صوبے میں واحد سکول جس کے 6 بچوں کو لیپ ٹاپ ملے اس "گورنمنٹ ایلمنٹری سکول رتوچھا" کا تعلق بھی چکوال کے ساتھ ہی ہے۔۔۔
گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے سٹوڈنٹس اور اساتذہ کا یہ خوبصورت اکٹھ، خواتین کو درپیش چیلنجز، مسائل، مواقع سب پر بات ہوئی، سٹوڈنٹس اور اساتذہ کے ساتھ خوشگوار ماحول میں سوال جواب کا سیشن بھی ہوا، تقریب میں خواتین کے تعمیری کردار خصوصا چکوال میں خواتین کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی
#WomensDay2025
ان شہریوں کا شکریہ جو بجائے خاموشی سے مہنگی چیز خریدنے کے کم از کم اتنی زحمت کرتے ہیں کہ جیب سے فون نکالیں اور ہمارا ہیلپ لائن نمبر 054 3660250 ڈائل کریں، بمشکل 30 سینکڈ میں آپ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے متعلقہ دکاندار کی تفصیلات فراہم کرتے ہیں، کچھ ہی دیر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ آئے گا، معاملے کی تصدیق کرے گا اور ناجائز منافع خور کو جیل یاترا پر بھیج دے گا، یعنی گراں فروشی پر قابو پانے میں آپ کی ایک کال سے کئی مزید شہری لٹنے سے بچ گئے، اپنی ذمہ داری نبھائیں، ہمیں آگاہ کریں، ہم کاروائی کرکے آپ کو آگاہ کریں گے، شکریہ
چکوال و تلہ گنگ کے رمضان بازاروں میں اس بار کوالٹی پر خاص توجہ ہوگی، شہری دوران خریداری قیمت زائد ہو یا معیار پر کوئی سمجھوتہ ہو تو موقع پر موجود پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو لازمی آگاہ کریں، یقینی بنایا جائے گا کہ شہریوں کو ہر بازار میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیمز ہمہ وقت میسر رہیں، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو واضع ہدایات ہیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر انسپکشنز کریں گے اور شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن لیں گے، گراں فروشوں، ملاوٹ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ہمارا ساتھ دیں