@TahirImran@nadra_csd@NadraPak@TahirImran "Dear Citizen,
Your passport application is pending at your end, you are requested to attach required docs and submit please"
یہ خوبصورت منظر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات، باہمی اعتماد، اسٹریٹجک تعاون اور مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
تین پرچم، ایک عزم — امن، استحکام اور مضبوط شراکت داری۔ 🇵🇰🤝🇸🇦🤝🇹🇷
مکہ دفاعی معاہدہ
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کے موقع پر ملک بھر کی سرکاری عمارتیں تینوں برادر ممالک کے قومی پرچموں کے رنگوں کی برقی قمقموں سے جگمگا اٹھیں۔
تمام پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس فیس ادائیگی نظام کی آگاہی ویڈیوز اور ہوم ڈیلیوری سروس کے بینرز نمایاں کرنے کی ہدایت،
غیر وصول شدہ پاسپورٹس کے درخواست گزاروں سے فوری رابطہ کر کے بروقت ترسیل یقینی بنانے کی ہدایت،
تجدیدِ پاسپورٹ درخواستیں ترجیحی بنیاد پر پراسیس کرنےکی ہدایت،
ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی زیرِ صدارت زونل ہیڈز کا اہم آن لائن اجلاس،
پاسپورٹ دفاتر کو ماڈل دفاتر بنانے کی ہدایت،
ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر سے ایجنٹ اور ٹاؤٹ مافیا کے مکمل خاتمے کے لیے ایف آئی اے کے ساتھ مؤثر کارروائی کا حکم،
کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور بنیادی انسانی حقوق کی بھرپور حمایت،
پاکستان کے کشمیری عوام سے غیر متزلزل اظہارِ یکجہتی اور ان کی منصفانہ جدوجہد کی مکمل حمایت،
5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے افسران کی اسلام آباد میں یکجہتی ریلی میں شرکت،
ریلی ریڈیو پاکستان سے شروع ہو کر شاہراہِ دستور سے ڈی چوک پہنچی،
انتظار گاہوں اور پاسپورٹ ہالز کو صاف، منظم اور آرام دہ رکھنے کی ہدایت،
درخواست گزاروں کے لیے تمام بنیادی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی تاکید،
کیش لیس ادائیگی کے طریقہ کار سے متعلق ٹیوٹوریل ویڈیوز تمام پاسپورٹ دفاتر میں نمایاں طور پر چلانے کی ہدایت،
ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کا ہیڈکوارٹرز کے مختلف شعبہ جات کا دورہ،
کیش لیس پاسپورٹ فیس ادائیگی کا نظام ہر صورت آسان، مؤثر اور عوام دوست بنانے کی ہدایت،
محمد علی رندھاوا نے QR کوڈ کے ذریعے خود ادائیگی کا نظام چیک کیا، کارکردگی پر اطمینان کا اظہار،
جدید ڈیجیٹل بورڈ روم اور ریئل ٹائم مانیٹرنگ کے ذریعے فوری اور مؤثر فیصلہ سازی کو فروغ دیا جائے گا،
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے متعلقہ ٹیموں کو مجوزہ منصوبے پر جامع سفارشات جلد پیش کرنے کی ہدایت دی،
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت پاسپورٹ سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سائبر سیکیورٹی سینٹر کے قیام پر اہم اجلاس،
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے وژن کے مطابق پاسپورٹ سروسز کی ڈیجیٹلائزیشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ،
مجوزہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ذریعے پاسپورٹ آپریشنز کی مرکزی نگرانی اور جدید سائبر سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی،
آن لائن پاسپورٹ درخواستوں، ڈیٹا سینٹر، کال سینٹر اور نیٹ ورک آپریشنز کو ایک مربوط نظام کے تحت لانے کی تجویز،
پاکستان کے ڈیجیٹل ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ منصوبے پر تفصیلی بریفنگ،
ڈیجیٹل ETD میں بایومیٹرک تصدیق کے ذریعے بارڈر سیکیورٹی اور سفری سہولیات مزید مؤثر بنانے پر زور،ڈی جی امیگریشن نے برطانوی ہائی کمیشن کے ساتھ باہمی تعاون اور روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،
برطانوی ہائی کمیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کی ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے ہیڈکوارٹرز آمد،
ڈائریکٹر جنرل محمد علی رندھاوا سے برطانوی وفد کی ملاقات،
وزارتِ خارجہ اور وزارتِ داخلہ کے نمائندگان بھی شریک،
وفد کو پاکستان کے جدید پاسپورٹ سسٹم، ای پاسپورٹ اور ڈیجیٹل اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی،
پاکستانی ای پاسپورٹ کے عالمی معیار کے جدید سیکیورٹی فیچرز اور ای گیٹس سے مطابقت پر بریفنگ،
ڈی جی امیگریشن نے محفوظ پاسپورٹ پروڈکشن، سائبر سیکیورٹی اور ڈیٹا پروٹیکشن اقدامات سے وفد کو آگاہ کیا،
ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت COMMTEL کے نمائندوں کے ساتھ سائبر سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس،
شہریوں کے پاسپورٹ ڈیٹا کے تحفظ، محفوظ ڈیٹا ٹرانسمیشن اور جدید سائبر سیکیورٹی اقدامات پر تفصیلی غور،
COMMTEL کے ماہرین کی جدید نیٹ ور انفراسٹرکچر اور سائبر سیکیورٹی ٹیکنالوجیز
پر بریفنگ۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے سینئر افسران اور آئی ٹی ماہرین نے نیٹ ورک انفراسٹرکچر کی مضبوطی اور سسٹمز کی سیکیورٹی سے متعلق مختلف تجاویز کا جائزہ لیا،
عالمی معیار کے مطابق فوری تصدیق، مضبوط سیکیورٹی فیچرز اور پاسپورٹ کی بین الاقوامی قبولیت بڑھانے پر تبادلۂ خیال،
ڈی جی نے پاسپورٹ سیکیورٹی فیچرز اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،
ڈی جی پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت پاسپورٹ سیکیورٹی فیچرز سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس،
عالمی پاسپورٹ سیکیورٹی، ٹیکنالوجی کمپنیوں نے جدید پاسپورٹ سیکیورٹی فیچرز پر پریزنٹیشنز دیں،
پاکستانی پاسپورٹ کو جعلسازی اور فورجری کے خلاف مزید محفوظ بنانے کے اقدامات پر غور،