کورئیر کمپنیوں کو پاسپورٹس کی بروقت ہوم ڈیلیوری یقینی بنانے کی ہدایت،
یکم جولائی سے پاسپورٹس کی ہوم ڈیلیوری نظام مزید شفاف اور مؤثر ہوگا،
شہریوں کو ان کے گھروں تک بہتر اور تیز رفتار سروس فراہم کی جائے گی،
جدید اور عوام دوست پاسپورٹ سروسز حکومت کی اولین ترجیح قرار،
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کا پاسپورٹ سیکشنز کا دورہ،
محمد علی رندھاوا نے شہریوں سے مسائل اور شکایات سنیں،
متعلقہ حکام کو شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت،
پاسپورٹ سروسز کی ڈیلیوری مزید مؤثر اور بہتر بنانے کے احکامات
اب شہریوں کو پاسپورٹ گھر پر ڈیلیور ہونگے
ڈی جی امیگریشن محمد علی رندھاوا کی چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر سے اہم ملاقات،
نادرا ہیڈکوارٹر میں محکمانہ امور اور ڈیجیٹل اصلاحات پر تفصیلی تبادلہ خیال،
ڈیٹا انٹری کے عمل کو مزید مؤثر اور تیز بنانے پر غور،
امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے ترقیاتی ایجنڈے کا جائزہ،
پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کی پیش رفت،
QR کوڈ، جاز کیش، ایزی پیسہ اور ون لنک کے ذریعے ادائیگیوں پر اتفاق
عوام کو جدید، شفاف اور تیز رفتار خدمات کی فراہمی حکومت کی ترجیح،
نادرا اور امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مابین تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق،
شہریوں کو بینکوں کی قطاروں سے نجات دینے کے لیے جدید ادائیگی نظام متعارف کرانے کی ہدایت،
تمام اسٹیک ہولڈرز کی کیش لیس پاسپورٹ فیس نظام کے جلد نفاذ کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی،
پاسپورٹ فیس کی ادائیگی اب مزید آسان اور شفاف بنانے کے اقدامات تیز،
ڈی جی امیگریشن محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت پاسپورٹ فیس کے کیش لیس نظام پر اہم اجلاس،
نیشنل بینک، جاز کیش، ایزی پیسہ اور دیگر اداروں کے نمائندگان کی اجلاس میں شرکت،
وزیراعظم پاکستان اور وزیر داخلہ کے وژن کے مطابق پاسپورٹ فیس کی ادائیگی مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ،
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اہم اجلاس،
مختلف سیکشنز کے افسران اور حکام نے اجلاس میں شرکت کی
ادارے کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال،
امیگریشن و پاسپورٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ،
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے کہا کہ حکومت شہریوں کو عالمی معیار کی محفوظ اور جدید پاسپورٹ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے بین الاقوامی اداروں کے تجربات سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا سے فرانسیسی ملٹی نیشنل کمپنی تھیلس کے وفد کی ملاقات ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
ملاقات میں جدید سیکیورٹی نظام، ڈیجیٹل شناخت، سائبر سیکیورٹی اور پاسپورٹ سسٹمز کی بہتری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد نے تھیلس گروپ کی عالمی مہارت کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کمپنی دفاع، سیکیورٹی، ڈیجیٹل آئیڈنٹیٹی، سائبر سیکیورٹی اور ایرو اسپیس کے شعبوں میں جدید اور پائیدار حل فراہم کرتی ہے۔ ملاقات میں امیگریشن و پاسپورٹ نظام کو مزید محفوظ، مؤثر اور جدید خطوط پر استوار کرنے پر غور
پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے وفد کی ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا سے ملاقات،
ملاقات امیگریشن اینڈ پاسپورٹس ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ہوئی،
پاسپورٹ پرنٹنگ، سیکیورٹی فیچرز اور باہمی امور پر تبادلۂ خیال،
پاسپورٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر اتفاق،
Why wait for the future when you can travel with it today? 🌍
Choose the Pakistani e-Passport for advanced security, global compatibility, and seamless airport experience.
#PakistaniPassport#ePassport#SecureTravel#DGIP
پاکستان اور مصر کے درمیان امیگریشن و پاسپورٹ امور میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،
وفد کو پاسپورٹ اجراء، پرنٹنگ اور سیکیورٹی نظام پر تفصیلی بریفنگ،
وفد کا پاسپورٹ کے سیکیورٹی فیچرز اور پرنٹنگ عمل کا معائنہ
جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے محفوظ پاسپورٹ سہولیات کی فراہمی جاری ہے، ڈی جی پاسپورٹ
مصری وزارتِ داخلہ کے اعلیٰ سطحی وفد کا امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ،
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا سے مصری وفد کی ملاقات،
پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کو مکمل طور پر کیش لیس نظام پر منتقل کرنے پر اتفاق،
شہری اب موبائل فون کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی کے ذریعے پاسپورٹ فیس جمع کرا سکیں گے،
جدید ڈیجیٹل ادائیگی نظام سے شفافیت، سہولت اور تیز تر سروسز کو فروغ ملے گا،
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت پاسپورٹ ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں اہم اجلاس منعقد،
جیز کیش، ایزی پیسہ، زندگی ایپ، نیشنل بینک اور نادرا کے نمائندوں کی اجلاس میں شرکت،
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا سے PTCL کے وفد کی تفصیلی ملاقات،
دفاتر میں انٹرنیٹ سروسز اور کنیکٹیویٹی بہتر بنانے پر تبادلہ خیال،
سنٹرلائزڈ دفاتر کے قیام اور جدید انفراسٹرکچر پر بریفننگ دی گئی،