خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی۔
چترال میں سیلابی ریلے سے متعدد مکانات اور مساجد کو نقصان پہنچا، سڑکیں بند ہونے سے رابطہ منقطع ہو گیا،کھڑی فصلوں اور باغات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
: ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 5200 روپے کمی کے بعد اب 4 لاکھ 19 ہزار 636 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت میں 4458 روپے کمی ہوئی ہے۔
۔
نئی دہلی: نامعلوم ہیکرز نے بھارتی صدر کے خطاب کے دوران بھارتی نیوز چینلز ‘ہیک کرکے پاکستان کا قومی ترانہ چلا دیا۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم ہیکرز کی جانب سے بھارتی نیوز چینلز پر سائبر حملے جاری ہے ، ہیکرز نے بھارتی نیوز چینلز ٹی وی9 تیلگو اور فریڈم ٹی وی کنڑ کو ہیک کر لیا۔
کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے باعث جاں بح-ق ہونے والے 14 بچوں کے لواحقین کو پنجاب حکومت نے 20، 20 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کر دیاہے۔
Disclaimer: This content is shared solely for awareness, educational, public information, and journalistic purpose.
فیفا ورلڈکپ کے راؤنڈ آف 32 کے ناک آؤٹ میچ میں پیراگوئے نے 4 بار کی عالمی چیمپئن جرمنی کو ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا، شاندار فتح کی خوشی میں پیراگوئےکے صدر نے ملک میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔