سیف سٹی میانوالی کی ورچوئل پٹرولنگ کے دوران ٹیمپر شدہ نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل کے خلاف فوری کارروائی، مقدمہ درج۔
شہری اصل اور قانونی نمبر پلیٹس استعمال کریں۔
سیف سٹی میانوالی — محفوظ شہر، محفوظ شہری۔
#Mianwali#police#MianwaliPolice#PPIC3#SafeCity#safecitymianwali
آر پی او سہیل اختر سکھیرا سے عالمی ختم نبوت چناب نگر کے وفد نے مولانا توصیف احمد کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد نے بطور آرپی او عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آرپی او سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ ختم نبوت پر عقیدہ ہر مسلمان کے ایمان کا مظہر ہے
اساتذہ علم، کردار اور روشن مستقبل کی بنیاد ہیں۔
ان کی رہنمائی نسلوں کو سنوارتی اور قوموں کو ترقی کی راہ دکھاتی ہے۔
5 اکتوبر یومِ اساتذہ کے موقع پر پنجاب پولیس تمام اساتذہ کرام کی قابلِ قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
#TeachersDay#5October#PunjabPolice #RespectForTeachers #Education
السلام علیکم! صبح بخیر
سموگ ہماری صحت اور ماحول دونوں کے لیے نقصان دہ ہے۔ گاڑیوں کا دھواں، تعمیراتی گرد و غبار اور فصلوں کی باقیات جلانا فضائی آلودگی میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔ آئیے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، گاڑی کی بروقت دیکھ بھال کریں، تعمیراتی سامان کو ڈھانپیں اور فصلوں کی باقیات جلانے سے گریز کریں۔
صاف ہوا، صحت مند زندگی — سموگ سے بچاؤ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
#PunjabPolice #IGPunjab #SmogFreePunjab #CleanAir #HealthyPunjab #EnvironmentProtection
سرگودھا آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، چاق و چوبند دستے نے سلامی دی عملہ سے ملاقات، میرے دفتر کے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ہیں جس کا بھی کوئی پولیس سے متعلق کوئی مسئلہ ہو بلا روک ٹوک ملاقات کر سکتا ہے۔
(آرپی او سہیل اختر سکھیرا )
آر پی او سرگودھا سہیل اختر سکھیرا کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، پنجاب، خیبر پختونخوا کے سرحدی و پہاڑی علاقوں میں سیکیورٹی کیلئے ڈی پی او میانوالی، ڈی پی او کرک اور ڈی پی او بھکر کے ہمراہ کوہِ میدان کے مشیران سے ملاقات کی
#PunjabPoliceOfficialPakistan#CMpunjabofficial#RpoSargodha
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پنجاب پولیس عوام کو پولیس سروسز ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
خواتین کے مسائل کے فوری حل کے لیے 6 خصوصی پنک موبائل یونٹس تعینات، جن میں خواتین پولیس اہلکار خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔
پنجاب کے اضلاع میں 33 ٹیکنالوجی سے لیس موبائل پولیس اسٹیشن وینز نے کام شروع کر دیا۔
شہری اپنی موجودگی کی جگہ پر ہی آن لائن ایف آئی آر ای ٹیگنگ، کریکٹر ویری فکیشن، ڈرائیونگ لائسنس اور کرایہ داروں کی رجسٹریشن سمیت مختلف پولیس سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔
موبائل پولیس اسٹیشن وینز یونیورسٹیوں، گرلز کالجز اور ایمرجنسی 15 کی کالز کے ڈیٹا کی بنیاد پر شناخت کیے گئے علاقوں میں شیڈول کے مطابق خدمات فراہم کریں گی۔
پنجاب پولیس — جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پولیس خدمات عوام کی دہلیز تک۔
#PunjabPolice #MobilePoliceStation #PoliceServices #PublicService #TechnologyForPublicSafety #CitizenServices
جعلی خبر سے ہوشیار!
اٹک سے متعلق وائرل ہونے والی پوسٹ اور ایف آئی آر جعلی ہے۔ جولائی 2025 میں بھکر سے گرفتار ہونے والے شخص کا پنجاب پولیس سے کوئی تعلق نہیں تھا بلکہ وہ ایک جعلی ایس پی تھا۔ بغير تصديق ایسی پرانی تصاویر اور گمراہ کن پوسٹس کو آگے نہ پھیلائیں۔ #FakeNewsAlert #PunjabPolice #FactCheck #AttockNews #FakeSP #BhakkarPolice
السلام علیکم! صبح بخیر
پنجاب پولیس سے متعلقہ شکایات کیلئے آئی جی پنجاب کے شکایات سیل میں 1787 پر کال کر کے اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔
#PunjabPolice#Awareness