@san73664 یہ ویڈیو عشق کی ہرگز ترجمانی نہیں کر رہی۔عشق تو وہ جذبہ ہے جس میں انسان کا وجود ہی مٹ جاتا ہے۔شاید مجھے عشق سمجھانے اور آپ کو عشق سمجھنے میں ساری زندگی ہی کم پڑ جائے۔
@san73664 عشق مجازی ہو یا عشق حقیقی ہو اس میں اپنی خواہش ختم ہو جاتی ہے صرف اگلے کا ہی خیال رہتا ہے۔آج کے دور میں ہوس کو عشق کا نام دیا جاتا ہے جبکہ عشق عام انسان کی سوچ سے پرے ہے۔
@san73664 معذرت کے ساتھ ڈاکٹر صاحبہ ہوس یا جسم کی بھوک کو عشق نہیں کہتے، عشق ایک بہت لازوال دولت ہے جو ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتی اور یہ ہوس سے کہیں مبرہ ہے۔
@Sohaa4u اگر خاندان میں لڑکی سے حال احوال پوچھنے کا رواج ہے تو ہاں اگر نہیں تو وہ کہیں بھاگی نہیں جا رہی، سارے دن کی تھکاوٹ کے بعد آرام کی ضرورت ہوتی ہے نہ کہ کام۔۔۔۔
@Nadiia_Maliik01 سب سے پہلی بات کہ محبت نہ ملنے کی وجہ تلاش کرو کیا وہ کسی اور کو تو پسند نہیں کرتا، اگر ایسا نہیں تو عورت کو چاہیے کہ وہ بن سنور کر رہے شوہر کے سامنے اور اس کی زیادہ عزت کرے۔سب اچھا ہو جائے گا
@KhanMobeena لالچی امیر کا غریب کی جیب سے اپنی دوزخ بھرنا اصل دہشت گردی ہے۔دیکھو ہم دنیا کمانے کی لالچ میں کیسے مسلمان بہن بھائیوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔
@san73664 میری تمام ڈاکٹروں سے گزارش ہے کہ آپ بھی غریب کو غیر ضروری ٹیسٹ نہ لکھ کر دیا کریں کیوں کہ اس پر بھی خرچ آتا ہے۔۔۔۔اور دوا کا فارمولہ لکھ کر دیا کریں تاکہ غریب سستی دوا لے سکے
@Pareeto_hun_na Behtar hy dono seekho, agr ye mumkin na ho to jis ko rishte ki ziada fikar hy us par lazim hy k wo seekhe. Q k us ko samjh a gai hy mamle ki.
@yousra_butt تمام شب مرے پہلو میں کرتا غیر کی بات
مجھے جلا لیا کرتا تھا وہ بجھا کے چراغ
اب اس کی مرضی جہاں روشنی لٹاتا پھرے
کہ ہم تو بھیج چکے ہیں اسے بنا کے چراغ
@UzMa_GuL12 لفظی مطلب کی بات کریں تو بقضائے الٰہی سے مراد اللہ کی مرضی،منشا ہے اور برضائے الٰہی سے مراد اللہ کی رضامندی ہے۔۔۔جبکہ دونوں کا مفہوم اور استعمال ایک ہے۔۔۔۔ مطلب یہ ہوا کہ اس میں کوئی فرق نہیں۔۔اگر ان الفاظ کی گہرائی میں جائیں تو لفظ قضاء میں عاجزی ہے اور رضا میں امید اور بھروسہ۔