لیہ کی تحصیل چوبارہ میں ستھرا پنجاب کے ملازمین نے کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے لیہ۔لاہور روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ ورکرز کا کہنا تھا کہ پہلے بھی یونین کونسل سطح پر احتجاج کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ ان کے مطابق کئی ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اعلان کردہ 10 ہزار روپے بونس بھی ادا نہیں کیا گیا۔ مظاہرین نے کہا کہ عید اور محرم کے دوران 24 گھنٹے ڈیوٹی انجام دینے کے باوجود نہ تنخواہیں ملیں اور نہ ہی اوور ٹائم کی ادائیگی کی گئی۔ ورکرز کا کہنا تھا کہ مسلسل عدم ادائیگی کے باعث گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں اور بچے فاقوں پر مجبور ہیں۔ احتجاج کرنے والے ملازمین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فوری نوٹس لے کر بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
لاہور ٹریفک پولیس کا ای چلان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کریک
لوئر مال؛ 98 ہزار 500 مالیت کے ای چالان نادہندہ گاڑی پکڑی گئی
ٹریفک انسپکٹر نے ای چلان چیک کئے تو 98 ہزار500 جرمانہ پینڈنگ تھا۔ ترجمان
گاڑی پر 4 مرتبہ ٹریفک سگنل کیخلاف ورزی کی، متعدد بار لین لائن کی خلاف ورزیاں کیں
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرۂ عرب سے آنے والی مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں اورویک اینڈ کے دوران مزید شدت اختیار کرنے کا امکان ہے۔ پیر کے روز مغربی ہواؤں کاسلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔اس موسمی نظام کے زیرِ اثر:
• کشمیر: 18 (شام/رات) سے 25 جولائی :(نیلم ویلی، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور) میں تیز ہواؤں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ۔ اس دوران کہیں کہیں پر موسلادھار/تیز موسلادھار بارش کی توقع ۔
• خیبر پختونخوا:19 جولائی (شام/رات) سے 23 جولائی کے دوران:دیر، چترال، سوات، کوہستان، ملاکنڈ، نوشہرہ، چارسدہ، کرک، ٹانک، لکی مروت، صوابی، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، کرم، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، وزیرستان، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان اور ہنگو میں تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کہیں کہیں پر موسلادھار /تیز موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
پنجاب/اسلام آباد: 19 جولائی (شام/رات) سے 23 جولائی کے دوران:اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ اور اوکاڑہ میں تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کہیں کہیں پر موسلادھار /تیز موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔20 جولائی سے 24 جولائی کے دوران :نورپور تھل، بھکر، میانوالی، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور راجن پور میں وقفے وقفے سےتیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔اس دوران موسلادھار بارش کا بھی امکان۔
• گلگت بلتستان:18 جولائی (شام/رات) سے 25 جولائی کے دوران:دیامر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے اور شگر میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس دوران درمیانی سےموسلادھاربارش متوقع ہے
• بلوچستان:19 جولائی (شام/رات) سے 23 جولائی کے دوران: ژوب، شیرانی، کوہلو، لورالائی ، سبی، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفر آباد، بارکھان، ڈیرہ بگٹی اور خضدار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
• سندھ: صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے۔ تاہم 20 جولائی (شام/رات) سے 24 جولائی کے دوران تھرپارکر، مٹھی، سکھر، لاڑکانہ، شکارپور، دادو اور جیکب آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:
• موسلادھار بارش ،تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنےکے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
• 20 سے 25 جولائی کے دوران بالائی خیبر پختونخوا (دیر، چترال، سوات، کوہستان، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد)، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
• بارشوں کے دوران کشمیر، مری و گلیات، شمال مشرقی پنجاب،اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے بھی مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
• 20 سے 23 جولائی کے دوران اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد میں موسلادھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ۔
• سیاحوں اور مسافروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پیشگوئی کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور انتہائی احتیاط برتیں۔
• کسان حضرات کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی زرعی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کریں اور مویشیوں کی حفاظت کا بھی خصوصی خیال رکھیں۔
• بارشوں کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں جاری گرم اور حبس والے موسم میں نمایاں کمی آنے کا امکان ہے۔
نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو ” الرٹ “رہنے اور کسی ناخشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
شیخوپورہ: تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ستھرا پنجاب کے ملازمین کااحتجاج،مظاہرین نے کوڑا سڑک پر پھینک کر ریڑھیاں، ٹرالیاں اور رکشے کھڑے کر کے بتی چوک بند کر دیا
پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی آمد کے موقع پر ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران ہیلی پیڈ کے قریب سوسائٹی کی دیوار گر گئی ،،،عارف والا میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی آمد کے موقع پر ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے دوران پریشر سے نجی سوسائٹی کی دیوار گر گئی ،، مریم نواز عارف والا میں نواز شریف اسکول آف ایمینینس کے افتتاح کے لیے آئی تھی دیوار کمزور ہونے کے باعث ہوا کا پریشر برداشت نہ کر سکی تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا
قصور: کھڈیاں ریلوے اسٹیشن کے قریب 3 سالہ حسنین جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 نے رات بھر جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے بعد بچے کی لاش برآمد کر لی۔گزشتہ شام حسنین مرغیوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے تقریباً 10 فٹ گہرے جوہڑ میں گر گیا تھا، جس کے بعد ریسکیو 1122 نے امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ تاہم جوہڑ میں سرکنڈوں اور گھنی گھاس کی موجودگی کے باعث سرچ آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ریسکیو اہلکاروں نے مسلسل کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد بچے کی لاش برآمد کر لی، جسے قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی رات گئے جائے وقوعہ پر پہنچے، ریسکیو ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور متاثرہ خاندان سے اظہارِ افسوس کیا۔