The pace of AI is insane.
Huge developments this week from Bing, Google, ChatGPT leaks, an AI-powered church, Meta, Framer, AMD, GitHub, Salesforce, Synthesia, McKinsey, Mercedes, and AI QR codes.
Plus, 50 new AI tools.
EVERYTHING you need to know and why it's important:
پنجاب پولیس (صوبے میں) تحریک انصاف کے اراکین کیخلاف وحشت و بربریت کا راج قائم کئے ہوئے ہے۔
شرافت کی تمام حدود پامال کرتے ہوئے شرفاء اور قانون کا احترام کرنے والے شہریوں کو دہشت زدہ کرنے کیلئے پولیس کےمسلّح اہلکاروں کے ذریعےان کےگھروں پر حملےاور گھریلو سازوسامان کی توڑ پھوڑ بزدلی کی انتہا ہے۔
گھروں میں کی جانے والی توڑ پھوڑ اور ساز و سامان کی لوٹ مار کے علاوہ تحریک انصاف کے وابستگان کے کاروبار (دفاتر، کارخانے، دکانیں، فیکٹریز وغیرہ) پر بھی حملوں کی (ٹھوس) اطلاعات ہیں۔
جبر و فسطائیت کے ایک حربے اور آلے کے طور پر ملک بھر میں سینکڑوں کی تعداد میں نجی کاروبار اور پراپرٹیز کو منظّم انداز میں خطرے میں ڈالنے کے ساتھ انہیں تباہ و تاراج کیا جارہا ہے۔
یہ اطلاعات مجھ تک پہنچی ہیں کہ تحریک انصاف سے وابستہ افراد کے کاروبار وغیرہ کو سیل کرنے اور ان کی پراپرٹیز کو گرانے کیلئے حکام کی جانب سے نہایت کمزور جواز تراشے جارہے ہیں یا بلاجواز ہی یہ اقدام کئے جارہے ہیں۔
پولیس تحریک انصاف کے کارکنان اور قائدین کے دفاتر، کارخانوں، دکانوں وغیرہ میں غیرقانونی طور پر گھستی اور ملازمین کو گرفتار کرنے کی دھمکی دیکر انہیں اپنے کاروبار غیرمعیّنہ مدت تک کیلئے بند کرنے کیلئے دھمکاتی ہے۔
بعض مقامات پر تحریک انصاف کے کارکنان/قائدین کے بزنسز پر قبضہ کرنے اور نجی عمارتوں/ پراپرٹیز پر بلڈورز چڑھانے کیلئے تعمیراتی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا جواز تراشا جارہا ہے۔
اعظم خان، جو میرے پرنسپل سیکرٹری ہوا کرتے تھے، کل شام سے لاپتہ ہیں۔ ہر وہ شخص جس کے بارے میں یہ تاثر ہے کہ مجھ سے قریب تھا، کو ہدف بنایا جارہا ہے۔
میں سابق گورنر لطیف کھوسہ کی رہائشگاہ پر گزشتہ شب کئے جانے والے حملے کی بھی شدید مذمت کرتا ہوں۔ لطیف کھوسہ کا جرم یہ ہے کہ وہ قوم کیخلاف جاری فسطائیت کو تنقیدی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔