میں مر مٹا تو وہ سمجھا یہ انتہا تھی میری
اسے خبر ہی نہ تھی، خاک کیمیا تھی میری
میں چپ ہوا تو وہ سمجھا کہ بات ختم ہوئی
پھر اس کے بعد تو آواز جا بجا تھی میری
جام ایسا تیری آنکـــــھوں سے عـــطا ہو جائے
ہوش مـــــوجود رہـــــــے اور نشہ ہـــــو جائے
اس طرح میری طـــــرف میرا مسیحا دیکھے
درد دل ہــی میں رہـــــــے اور دوا ہــــو جائے
معجـــزہ کاش دِکھـــا دیں یہ نـــگاہیں میری
لفــظ خـــــاموش رہیں باتــــــ ادا ہــــو جائے
@Rabipirzada سُنو تُم خُوبصورت ہو
بَلا کى
خُوبصورت ہو
اَگر شِیشہ تُمہیں دیکھے
تُمہارے عکس کے صدقے
وہ آنکھیں دان کر ڈالے
تُمہاری دِلنشیں
آنکھیں
کسی بَنجر زمیں پہ
دیومالائی سی جِھیلیں ہیں
کہ جن میں تیرنے والے،
خَزانے ڈھونڈ لاتے ہیں..📷📷
@Rabipirzada چہرے پہ اک ھنسی کو سجایا تمام عمر
آنکھوں سے پھر بھی غم کے حوالے نہیں گئے
روشن ھوئے تھے یہ دِیٸے دستِ فقیر سے
بجھ تو گئے ھیں پھر بھی اجالے نہیں گئے
کبھی میں پوچھتا رہتا تھا، کون ہے در پر؟
اور اب میں دوڑ کے جاتا ہوں ، اور دیکھتا ہوں
سنا ہے موت مداوا ہے زیست کے غم کا
چلو میں جان سے جاتا ہوں، اور دیکھتا ہوں