جب حقائق مسخ اور گڈمڈ ہونے لگیں تو صحافی کا فرض ہیکہ اصل اور درست حقائق سامنے لائے جائیں۔ جنرل باجوہ سے صحافیوں کی ملاقات رمضان 2021 میں ہوئی جو اپریل کا آخری ہفتہ تھا۔ اس ملاقات میں مودی کے پاکستان آنے کا خصوصاً کوئی ذکر نہیں تھا۔ یہ بات باضابطہ طور پر پہلی بار جنرل باجوہ نے 2022 اپنی مدت کے آخری ماہ میں NDU میں ھم صحافیوں کے سامنے رکھی۔ رمضان 2021 (اپریل) کی ملاقات میں بھارت کیساتھ تعلقات بہتری کی عمومی گفتگو ہوئی تھی۔ اب اُسوقت کے وزیراعظم عمران خان کا یہ آن دی ریکارڈ کلپ بھی سن لیجیے جو 20 جون 2021 کا ہے جسمیں واضح طور پر عمران خان کشمیر پر settlement (سودے) کا ذکر کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ یہ ہو جائے تو پاکستان کو ایٹمی پروگرام کی بھی ضرورت نہ رہے گی؛ اصل حقیقت یہ ہیکہ کشمیر پر settlement عمران خان کا کُلیہ تھا جو انہوں نے جنرل فیض کیساتھ مل کر تیار کیا (تاکہ سرودی عرب/ایران؛ امریکہ/چین تنازعے کے حل کے چیمپیئن کیطرح یہ “کارنامہ” بھی اُنکے کریڈٹ پر جائے) اور جنرل باجوہ کو بعد میں آن بورڈ کیسے لیا کیونکہ ظاہر ہے وہ آرمی چیف تھے؛ یہ بعد کی ایک اور داستان ہے۔ لیکن چند بنیادی حقائق سامنے رکھنا لازمی تھا @HamidMirPAK