To promote Culture activities and to protect and preserve the culture heritage of Balochistan
To collect folk material and organizing scattered talent.
Prime Minister Anwaar-ul-Haq Kakar emphasizes significance of celebrating our nation's diverse linguistic heritage. At the inaugural ceremony of #Hazargi language broadcast on PTV Bolan PM highlights the importance of embracing our rich cultural tapestry. #Balochistan#culture
مستونگ اور ہنگو میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکوں نے پوری قوم کو رنج میں مبتلا کردیا ہے۔ مستونگ میرا آبائی شہر ہے جہاں میرے والد کو اُن کے تین سو سے زائد ساتھیوں سمیت شہید کیا گیا۔ گزشتہ روز ہونے والے دھماکوں کے غم میں سی ایم گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا ہے۔ آخری مراحل کے تمام میچز کا نیا شیڈیول جلد جاری کردیا جائے گا۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور پوری قوم دہشتگردی کیخلاف یکجا ہے۔
مستونگ دھماکے میں زخمی ہونے والی کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور ہدایات جاری کیں کہ ان کے علاج میں کسی بھی قسم کی رعایت نا برتی جائے۔ زخمی شیروں کے حوصلے بلند ہیں اُنکا کہنا تھا کہ "ہمارے خون کو رائگاں نا جانے دیا جائے اور بلوچستان کی سرزمین سے ہر ایک دہشتگرد کا صفایا کیا جائے"
وزارت سنبھالنے کے بعد ہمارے کلچر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے یہ دوسرا ایونٹ ہے اور پشتون کلچر ڈے کے موقع پر کلچر ڈیپارٹمنٹ نے پہلی بار ایونٹ منعقد کروایا جو کہ خوشآئند بات ہے۔ پشتون قوم کی جانب سے بہت پیار ملا جس کا میں مشکور رہوں گا اور میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آپ بلوچستان میں جتنی بھی قومیں آباد ہیں وہ کبھی اپنے آپ کو لاوارث نا سمجھیں، میں آپ سب کی نمائندگی کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ آئندہ آنے والے دنوں میں اور ایونٹس کروائے جائیں گے جن پر کام شروع ہو چکا ہے۔ میری کوشش ہے کہ میں تمام قبائل اور اقوام کو ساتھ لے کر چلوں جس کا آغاز پشتون کلچر ڈے پر عظیم الشان تقریب سے کردیا گیا ہے۔ #PashtunCultureDay
نگران صوبائی وزیر برائے ثقافت، کھیل اور امور نوجوانان نوابزادہ جمال خان رئیسانی کے زیرِ اہتمام حکومت بلوچستان کے ڈائریکٹوریٹ آف کلچر کی طرف سے کروائے گئے پشتون کلچر ڈے 2023 کی ویڈیو جھلکیاں۔
#بلوچستان#پاکستان@SonOfShaeed@DirectorateGovt
نگران صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر قادر بخش بلوچ نے پشتون کلچر ڈے پر تمام پشتون بھائیوں کو مبارکباد دی انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان تمام برادر اقوام کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے جس میں پشتونوں کی موجودگی اس گلدستے کی خوبصورتی میں مزید اصافہ کرتی ہے.
#pashtooncultureday
A grand Pashtun Culture Day celebration was organized today by @DirectorateGovt under CT Minister for Culture, Sports & Youth Affairs Jamal Khan Raisani featuring renowned Pashtun artists, stage performances, and cultural stalls.
#Balochistan#Pakistan
نگران وزیر برائے ثقافت، کھیل اور امور نوجوانان جمال خان رئیسانی کی سربراہی میں ڈائریکٹوریٹ آف کلچر حکومت بلوچستان کی جانب سے آج ایک عظیم پشتون کلچر ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف پشتون فنکار، اسٹیج پرفارمنس اور ثقافتی اسٹالز پیش کیے گئے۔
#بلوچستان#پاکستان
A grand Pashtun Culture Day celebration was organized today by the @DirectorateGovt under CT Minister for Culture, Sports & Youth Affairs Jamal Khan Raisani featuring renowned Pashtun artists, stage performances, and cultural stalls.
#Balochistan#Pakistan
پشتون قوم ایک دلیر قوم ہے جس کی بہادری، مہمان نوازی اور اپنی روایات سے محبت کی داستانیں پوری دنیا جانتی ہے۔ پوری پشتون قوم کو پشتون کلچر ڈے کی دل سے مبارکباد۔ #PashtunCultureDay