میری طرف سے عیدالفطر کی خوشیوں کا تیسرا دن مبارک ہو
زندگی بہت مختصر ہے سمجھ آتے آتے گزر جاتی ہے۔دل میں کوئی بات نا رکھیں نا جھگڑے اور نارضگیوں کو طویل ہونے دیں۔اللّٰہ تعالی آپ سب کو زندگی کے ہرموڑ پر خوشیاں اور کامیابیاں عطاء فرمائیں آمین۔
فیضی۔
حکیم لقمان کہتے ہیں
"میں نے زندگی میں مختلف دواؤں سے
لوگوں کا علاج کیا
مگر اس طویل تجربے کے بعد میں نے سیکها
کہ انسان کے لیے بہترین دوا
محبت اور عزت ہے"
کسی نے پوچها
"اگر یہ اثر نہ کرے تو.....؟"
حکیم لقمان مسکرائے اور بولے
"تو دوا کی مقدار بڑها دو.
تعلق کی چاہ تو بہت ہوتی ہے۔۔ !! مگر یاد رکھو جتنی زیادہ وابستگی رکھو گے اتنے ہی گھاٹے میں جاؤ گے۔ بہتر ہے اپنی ذات میں مگن رہو۔ خود کے ساتھ رہنا سیکھو۔کیونکہ خوشنما دکھنے والی بیلیں درختوں کے ساتھ لپٹ کر انہیں سُکھا دیتی ہیں کمزور کرتی ہیں توڑ کر گراتی ہیں اور ختم کر دیتی ہیں۔
*سال گزر جانے پر ندامت و افسوس*
حضرت عبد اللّٰہ ابن مسعود رضی اللّٰہ عنہ فرماتے ہیں کہ
"میں کسی چیز پر اتنا نادم اور شرمندہ نہیں ہوا جتنا کہ ایسے دن کے گزرنے پر جس کا سورج غروب ہوگیا ہو جس کی وجہ سے میری زندگی کم ہوگئی لیکن میرے عمل میں اضافہ نہ ہو سکا ہو
ہم سب اپنا احتساب کری
ضروری نہیں کچھ غلط کرنے سے دکھ ملے غالب . ! حد سے زیادہ اچھا ہونے کی بھی، قیمت چکانی پڑتی ہے !!
لوگ صرف خود کے سگے ہوتے ہیں
آپ ساری عمر کسی کے خیر خواہ ہو جائیں
بس ذرا سی غلطی ، غلط فہمی یا بد گمانی کی دیر ہے آپکی بھلائی آپکے خلوص سمیت منہ پر مار دی جائے گی۔
" ہم میں سے بیشتر لوگ اِس خوش فہمی میں جی رہے ہوتے ہیں کہ ؛ ہم صرف عبادات سے بخش دِیے جائیں گے ۔۔۔ آپ کا لہجہ اور رویہ اگر کِسی کی دِل آزاری اور احساسِ کمتری کی وجہ بن رہا ہے تو ماتھے پر لاکھ مہراب سجا لیں مگر رہے گا وہ آپ کے کالے دِل کا سِیاہ داغ ہی! ۔ " 🖤🙂
اگر علم آپکو مجاہد نہیں بناتا تو استاد بدلیں
اگر تصوف آپکو مجاہد نہیں بناتا تو شیخ بدلیں
اگر تجارت آپکو مجاہد نہیں بناتی تو بازار بدلیں
اگر آپکے دوست اپکو مجاہد نہیں بناتے تو صحبت بدلیں⚔