موجودہ حالات کے تناظر میں پی ٹی آئ کے وکلاء نے نہایت مناسب فیصلہ کیا چونکہ میرے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے حوالے سے اور عدالت میں کیسز کی تفصیلات جمع کرنے میں ٹال مٹول کرکے ہمارا الیکشن کمپئن کا وقت ضائع کیا جارہا تھا اس لئے مناسب یہی تھا۔ یہ محض ایک الیکشن نہیں پاکستان کے بقا کی جنگ ہے، ہمارا مقصد ہمارا نظریہ ہماری ذات سے کہیں بڑا ہے۔
اب جب کہ حالات واضح ہوچکے ہیں میں اپنے لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ بھرپور طریقے سے تمام تر حلقوں پر تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کی کمپئین کریں اور انہیں کامیاب کرکے اس ملک پر قابض مافیا کو یہ پیغام دیں کہ آپ اپنی طاقت کا مکمل ادراک رکھتے ہیں۔ یہ بھلے آپ کا نشان چھین لیں آپ کا ایمان نہیں چھین سکتے؛ یہ ایمان کہ اللہ کے علاوہ کوئ معبود نہیں ہے کہ جو عزت، ذلت اور زندگی موت کے فیصلے کرے۔
اور خصوصاً سوات کے میرے لوگوں کے لیے، ہمارے این اے ۳ سوات سے تحریک انصاف کے امیدوار؛ سلیم الرحمان اور این اے فور سے سہیل سلطان ہیں۔ جب کہ صوبائ اسمبلی کے حلقہ پی کے ۵ سے اختر خان ایڈوکیٹ،
پی کے ۶ سے فضل حکیم خان،
پی کے ۷ سے ڈاکٹر امجد علی خان،
پی کے ۸ سے حامد الرحمان،
پی کے ۹ سے سلطان روم اور
پی کے ۱۰ سے نعیم خان ہیں۔
ان کے علاوہ جنہوں نے بھی پارٹی کے کہنے پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے وہ اپنے کاغذات واپس لے کر تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کی کمپئن کریں۔ یاد رکھیں یہ جنگ ہماری ذات سی بڑھ کر ہے۔ ہمارا مقصد اقتدار نہیں حقیقی آزادی ہے۔
میں جانتا ہوں میرے لوگ باشعور ہیں انہیں حقائق کا ادراک ہے لیکن ایک بار پھر یاد دہانی کرادوں کہ آج اگر عمران خان جیل میں ہے تو اس وجہ سے کہ انہوں نے ہمارے سروں کا سودا کرنے سے انکار کیا۔ میں اگر گذشتہ ایک سال سے دربدر ہوں تو اس لیے کہ میں نے اپنے لوگوں کے امن کی قربانی دینے سے انکار کیا۔ اگر دو سال سے تحریکِ انصاف کے لیڈران، ورکر اور سپورٹر زیر عتاب ہیں تو صرف پاکستان کی خودمختاری، اس کی سالمیت اور اس کی بقا کے لیے۔ آج آپ نے اپنی نظر اسی مقصد پر رکھ کر گھروں سے نکلنا ہے جس کی خاطر ہم نے قربانی دی ہے۔ نا آپ نے کسی پراپگینڈہ میں آنا ہے نا اپنی ذات کی سیاست کرنے والوں کو کسی بھی وجہ سے فوقیت دینی ہے۔ میں امید رکھتا ہوں کہ سوات کے عوام میرے اور میرے لیڈر کے اعتماد کو قائم رکھیں گے۔
سید ثاقب عباس کرمانی سینئیر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ساہیوال نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی-201 میاں محمد یار ڈمرہ کے حق میں دستبردار اور مکمل حمایت کا اعلان۔
#اب_غلامی_نامنظور
میاں محمد یار ڈمرہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی -201 کی اپنے حلقے میں موجود اہل علاقہ سے ملاقات،
اپنے نشان اور
عمران خان کے منشور کے متعلق آگاہی فراہم کی۔
#ManOfNervesImranKhan
ایک انسان کا یقین اس کا ایمان کتنی قسمتیں بدل سکتا ہے؟
ایک شخص تھا جو ایک ہاری ہوئ ٹیم کو لے کر کہہ رہا تھا ہم جیتیں گے۔ کیسے؟
کس بنیاد پر کوئ مانتا۔۔؟
پھر وہ جیت گیا۔
ایک شخص تھا کہ جس کو ہر شخص نے کہا تمہارا خواب تعبیر نہیں ہوسکتا۔ کوئ جمع، تفریق، کوئ دلیل کوئ منطق نہیں کہ جو اس کو ممکنات میں بتا سکے۔۔ اس نے تعبیر کھڑی کرکے دکھائ۔ ایک بار نہیں تین بار۔ ہر مخالف، ہر ناقد کی آنکھوں کے سامنے۔ ہر اوچھے ہتکھنڈے، ہر منصوبے کے برخلاف۔ اس نے اپنی تعبیر تعمیر تو کیا کی، اس کی تعمیر اللہ کی قدرت سے کتنوں کی سانسوں کا وسیلہ بنی۔
سوچتا ہوں یہ کیسا ایمان ہے؟
۷۵ سالوں کا تجربہ تھا منصوبہ سازوں کا۔ کتنے بڑے نام زیر کیے؟ کون کون راندۂ درگاہ ہوکے بے نام و نشاں ہوا، اور باقی رہا تو کرنے والوں کا نام۔۔ دیدۂ بینا ہو تو کہے کہ بطورِ عبرت رہا، مگر عبرت حاصل کس نے کی؟ ہر ایک کے بعد دوسرے کا وہی طریق۔ سبق سیکھا تو ایک کہ ہم جو چاہیں سو کریں!
اور سو کیا۔ خاک ہوگئے وہ کہ جنہوں نے للکارنے کی ہمت کی۔ کرنے والے تو عبرت نا سیکھیں کہ حشر کس نے دیکھا ہے مگر جہانِ فانی تو نظروں کے سامنے ہے کہ جہاں تمہیں مثال بنا ڈالا۔۔ پھر کون لڑے اور کتنا لڑے۔ بس جو مِل رہا ہے صبر شُکر سے۔ جُھک کر سمیٹ لو۔ قوم سے کیا لین دین اپنی تو سنوار لو جو سر تسلیم خم کر کے سنور رہی ہے۔
مگر ایک شخص اور اس کا ایمان!
“سادہ، خوش فہم، ٹکے ٹکے کے لوگوں سے بھی دھوکا کھا جاتا ہے”۔آج دانتوں میں انگلیاں دبائے کھڑے ہیں سب ذی عقل، چالاک، فہمیدہ۔۔ جہاں دیدہ۔۔
اس کی سادگی ربِ کامل پر بھروسہ اور خوش فہمی اس کا ایماں نکلی۔
اور ایک دنیا کے جو اس کے مدار میں گھوم رہی ہے کہ “کی محمد (ص) سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں۔۔ یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں”۔
سوچتا ہوں وہ جو اپنے سامنے پھیلے سمندر کو دیکھ کر آسمان تکتا تھا، تو آنکھوں کے کنارے سے شُکر قطرہ قطرہ بہہ نکلتا کوئ اُسے جا کر بتاتا بھی ہوگا کہ اس سادہ دل کا ایمان کیسے زمینی حقائق سے نبرد آزما ہے؟
کیا وہ جانتا ہوگا کہ اس کی خوش فہمی حقیقت بن کر راستوں میں رقصاں ہے؟
یہ کہ اس کی نیک نیتی ایک ملت کا جنون بن گئی ہے؟
سوچتا ہوں وہ “مردہ قوم”، وہ “خود غرض”، “بزدل”، “کسی کے لیے نا کھڑی ہونے والی” قوم کہ جس کی “بے عملی” کی آڑ میں کتنوں نے کتنوں کا لہو بیچا۔
کتنی وفاداریوں کی قیمتیں لگیں۔
کتنے نا خدا خدا بن بیٹھے؛ وہی، آج اُس کی قوم بن کر کیا سے کیا ہوگئی ہے؟
کوئ تو جاکر اُسے بھی بتا آئے۔
کوئ اُسے تو خبر کرے اُس کا خواب تعبیر کی منزل پر کھڑا حقیقت پسندوں کا مونہہ چڑا رہا ہے۔
جس کی تصویر پر پابندی ہے وہ آنکھوں میں بس رہا ہے۔
جس کے نام پر قدغن ہے اس کا ذکر اٹھی ہتھیلیوں پر آل اولاد سے پہلے دہرایا جارہا ہے۔
جس کا نشاں گم کرنا تھا آج ہر نشان اس کا ہے۔
جس کو راندۂ درگاہ کرنا تھا آج تخت و تاج کو غرور بس اس کی نسبت سے ہے
آج وہ ریاست ہے اور ہر طاقت تماشائ۔
سوچتا ہوں ایک شخص کا ایمان کتنی تقدیریں بدل دیتا ہے۔
کیسے ریوڑوں کو لشکر بنا دیتا ہے۔
میاں محمد یار ڈمرہ امیدوار ایم پی اے PP201 کی دادڑہ بالا، اراضی شہامند، واں بجاج، چھوٹی اٹھارہ لالے کا کھوہ اور مختلف موضع جات میں دوستوں سے ملاقات۔
انشااللہ،
پی پی 201 پیالہ🍵
این اے 142 مور
#ManOfNervesImranKhan
ساہیوال: 201-PP سے تحریک انصاف کے نمائندہ میاں محمد یار ڈمرہ جن کا انتخابی نشان "پیالہ " ہے۔ 8 فروری کو پیالہ کو ووٹ دیں کیونکہ ہمیں غلامی نامنظور ہے۔
#عمران_کا_پلڑا_بھاری_ہے
چک 190/9L میں کارنر میٹنگ۔
غلام مصطفی سہو صاحب اور دوسرے دوستوں کا بھرپور ووٹ اور سپورٹ کا اعلان۔
میاں محمد یار ڈمرہ PP 201
انتخابی نشان۔۔ پیالہ
#ووٹ_سے_بدلہ_لینا_ہے#عمران_کا_پلڑا_بھاری_ہے
چوہدری اسد ممتاز نمبردار سابق چٸیرمین یونین کونسل 1/ 10L، چوہدری احسن امین، سالک حسین کھوکھر سابق کونسلر ہڑپہ اسٹیشن نے میاں محمد یار ڈمرہ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔
پی پی 201.
انتخابی نشان پیالہ۔
#ووٹ_سے_بدلہ_لینا_ہے#عمران_کا_پلڑا_بھاری_ہے
عمران خان صاحب کی ہدایت پر شہباز خان مردانہ (امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 201) چوہدری عثمان علی (NA-142), میاں محمد یار ڈمڑا (پی پی 201) کے حق میں دستبردار اور مکمل سپورٹ کا اعلان۔
اس موقع پر عمران خان کا سپاہی چوہدری آصف علی، میاں محمد یار ڈمڑا (پی پی 201) اور عامر ضیاء تلہ صاحب بھی موجود۔
#عمران_کا_پلڑا_بھاری_ہے
#ووٹ_سے_بدلہ_لینا_ہے