PhD IR, M.Phil Media Sci, Master Degrees in Religious Studies, History & Mass Comm. Analyst on Info Ops, StratComm, Geo-Politics,National Security, Islamophobia
*اخلاقی اقدار — ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد*
آج میں ایک ایسے موضوع پر بات کرنا چاہتا ہوں جو ہماری انفرادی زندگی، ہمارے خاندان، ہمارے اداروں اور پوری قوم کے مستقبل سے براہِ راست تعلق رکھتا ہےاور وہ ہے اخلاقی اقدار
*RAF86*۔(https://t.co/Kv7vFUP4fT)
آئیے آج عہد کریں:
ہم سچ بولیں گے۔
ہم امانت میں خیانت نہیں کریں گے۔
ہم دوسروں کے حقوق کا احترام کریں گے۔
ہم اختلاف میں بھی اخلاق نہیں چھوڑیں گے۔ہم اپنے بچوں کو صرف کامیاب نہیں، باکردار انسان بنائیں گے۔ قومیں وسائل سے ترقی کرتی ہیں، مگر کردار سے عظمت حاصل کرتی ہیں
*RAF86*
اگر ہم اپنے بچوں کے لیے ایک بہتر پاکستان چاہتے ہیں، کیا ہم انہیں صرف بہتر مستقبل دیں گے، یا بہتر کردار بھی دیں گے؟
The future of a nation depends on the character of its next generation اخلاقی اقدار کی بحالی کسی ایک ادارے، حکومت، سکول کی ذمہ داری نہیں ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
ہمیں ایک ایسا پاکستان بنانا ہے جہاں دیانت داری کمزوری نہیں بلکہ طاقت ہو، سچائی نقصان نہیں بلکہ عزت ہو، قانون سے بچنا ذہانت نہیں بلکہ شرمندگی سمجھا جائے، اور دوسروں کی خدمت بوجھ نہیں بلکہ قومی فریضہ سمجھی جائے۔
قومیں صرف عمارتوں سے نہیں بنتیں، بلکہ اپنے لوگوں کے کردار سے بنتی ہیں۔اگر ہم پاکستان کو ایک مضبوط، پرامن، باوقار اور ترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں صرف economic development، technology infrastructure پر توجہ نہیں دینی؛ ہمیں character development کو قومی ترجیح بنانا ہوگا۔
ہمیں اپنے گھروں سے ایک اخلاقی انقلاب شروع کرنا ہوگا۔بچوں کو سلام کرنا، بڑوں کا احترام، چھوٹوں سے شفقت، خواتین کا احترام، پڑوسی کے حقوق، صفائی، وقت کی پابن��ی، وعدے کی پاسداری، امانت داری اور اختلافِ رائے میں شائستگی, یہی چھوٹی عادات مل کر بڑے کردار بناتی ہیں۔
حقیقی اخلاق اس وقت سامنے آتے ہیں جب ہمارے پاس دھوکا دینے کا موقع ہو مگر ہم دھوکا نہ دیں؛ جب ہم طاقتور ہوں مگر کمزور پر ظلم نہ کریں؛ جب ہمیں ناجائز فائدہ مل سکتا ہو مگر ہم اسے قبول نہ کریں؛ اور جب سچ ہمارے مفاد کے خلاف ہو تب بھی ہم سچ کا ساتھ دیں
ہمیں یہ اصول اپنانا ہوگا:
“جو اخلاق ہم دوسروں سے چاہتے ہیں، وہی اخلاق پہلے ہمیں خود اختیار کرنے ہوں گے۔”
خوبصورت قول ہے:
*“Character is what you do when no one is watching*"
“کردار یہ ہے کہ جب کوئی آپ کو دیکھ نہ رہا ہو، تب آپ کیا کرتے ہیں۔”
والدین بچوں کو صرف اچھے نمبروں کی فکر نہ دیں؛ ان��یں اچھا کردار بھی دیں۔
اساتذہ صرف syllabus مکمل نہ کریں؛ شخصیت سازی بھی کریں۔
ادارے صرف policies نہ بنائیں؛ integrity کا culture پیدا کریں۔
اور معاشرہ صرف حقوق کا مطالبہ نہ کرے؛ اپنی ذمہ داریوں کو بھی سمجھے۔
ہمیں اپنی نوجوان نسل کو صرف یہ نہیں سکھانا کہ “کامیاب کیسے ہونا ہے”، بلکہ یہ بھی ��کھانا ہوگا کہ کامیاب انسان کیسے بننا ہے۔ نوجوانوں میں honesty، responsibility، respect، tolerance، empathy، discipline اور service کا جذبہ پیدا کرنا ہوگا۔
آج پاکستان میں ہمیں اخلاقی اقدار کے فقدان کے بہت سے مظاہر نظر آتے ہیں: جھوٹ، وعدہ خلافی، ملاوٹ، سفارش، رشوت، عدم برداشت، بدزبانی، قانون شکنی، دوسروں کے حقوق پامال کرنا، سوشل میڈیا پر کردار کشی، اور اپنے مفاد کے لیے اصولوں کو قربان کر دینا۔ ہم اس صورتحال کو بدلیں گے کیسے؟
رسولِ اکرم ﷺ نے انسانی کردار کی عظمت کو اپنی بعثت کے ��قاصد میں نمایاں فرمایا:
*إِنَّمَا بُعِثْتُ ل��أُتَمِّمَ مَكَارِمَ الْأَخْلَاقِ*
“مجھے بہترین اخلاق کی تکمیل کے لیے مبعوث کیا گیا ہے۔”
● اخلاق صرف مسجد، مدرسے یا کتاب کا موضوع نہیں؛ اخلاق زندگی کے ہر شعبے کا اصول ہے۔
*Moral Values: Th Foundation of a Strong Society*
● تعلیم انسان کو علم دیتی ہے، دولت اسے وسائل دیتی ہے، طاقت اسے اختیار دیتی ہے، لیکن اخلاق اسے انسان بناتے ہیں۔ ● اگر علم ہو مگر اخلاق نہ ہوں، تو علم بھی نقصان کا ذریعہ بن سکتا ہے
*RAF86*۔(https://t.co/Kv7vFUP4fT)
*اخلاقی اقدار — ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد*
*Moral Values: The Foundation of a Strong Society*
آج میں ایک ایسے موضوع پر بات کرنا چاہتا ہوں جو ہماری انفرادی زندگی، ہمارے خاندان، ہمارے اداروں اور پوری قوم کے مستقبل سے براہِ راست تعلق رکھتا ہے
*RAF86*۔(https://t.co/Kv7vFUP4fT)