الفاظ کتنے ہی خوبصورت کیوں نہ ہوں انسانی احساس کی حقیقی ترجمانی کرنے سے قاصر ہیں۔ انسانی احساس کا بہترین ترجمان انسانی رویے ہیں.
اگر انسانوں کے باہمی رویےخوبصورت نہ ہوں تو ان کےکہے ہوئے خوبصورت الفاظ بھی ان کے بدصورت رویوں کے زیر سایہ اپنی خوبصورتی کھو بیٹھتے ہیں۔
یورپ کی تباہی کی پیشن گوئی کرنے والے اقبال جرمن محبوبہ کے ملک جرمنی متقل ہونا چاہتے تھے اور ہندوں سے مسلمانوں کو الگ کرنے والے جناح آخری وقت ممبئی میں ہندوں کے درمیان رہنا چاہتے تھے
"Desire is the desire of the Other".
Jacques Lacan
This has two key meanings:
(1) I desire what the Other desires
(2) I desire to be desired by the Other.
اپنی بیٹی کو کسی ڈاکٹر ، بزنس مین ، انجینیر یا جنرل کی بیوی بنانے کے خواب دیکھنے کی بجائے اپنی بیٹی کو خود ڈاکٹر، انجینیر جنرل بنائیں
اپنی بیٹی کو طاقتور بنائیں.
ایک وزیر اعظم کو اقامہ پر سزا سنائی گئی اور اب دوسرے کو گھڑی بیچنے پر۔ سیاست دان ایسی باتوں پر بدنام ہو تے رہتے ہیں جبکہ وہ جرنیل جو غداری کے مرتکب ہوتے ہیں قانون کی گرفت سے بچتے رہتے ہیں۔ سیاستدان استعمال ہوتے رہتے ہیں اور پھر عمران خان کی طرح پھینک دیئے جاتے ہیں۔ ہم مسلسل دائروں میں گھومتے رہتے ہیں۔